چیف ایڈیٹر: محمد جاویدعظیمی
پیر, مارچ 8, 2021
Chief Editor : Muhammad Javed Azeemi
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
Web & Mobile Application Development
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
No Result
View All Result
صفحہ اول کھیلوں کی دنیا

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: قذافی اسٹیڈیم کے دروازے عوام کیلئے کھول دیے گئے

ستمبر 13, 2017
میں کھیلوں کی دنیا
0 0
دوسرا ٹی ٹوئنٹی: قذافی اسٹیڈیم کے دروازے عوام کیلئے کھول دیے گئے
0
شئیر کیا گیا
0
بار دیکھا گیا
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جائے گا جب کہ قومی ٹیم کو تین میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم نے گزشتہ روز ورلڈ الیون کو دلچسپ مقابلے کے بعد 20 رنز سے شکست دی اور قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شام سات بجے ایک مرتبہ پھر دونوں ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

افتتاحی میچ میں شکست کے بعد آج ہونے والے مقابلے کے لئے دونوں ٹیموں میں ایک ایک تبدیلی کا امکان ہے، ورلڈ الیون میں سیموئل بدری کو موقع دیا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کو آرام دینے کا امکان ہے جنہوں نے گزشتہ روز میچ کے بعد کمر درد کی تکلیف کی شکایت کی تھی۔

شائقین کرکٹ دوسرے میچ کے لئے بھی بے تاب ہیں اور تماشائیوں کی بڑی تعداد قذافی اسٹیڈیم پہنچنا شروع ہوگئی جب کہ دونوں ٹیمیں بھی سخت سیکیورٹی میں گراؤنڈ پہنچ چکی ہیں۔

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لئے بھی انتہائی سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں اور آج بھی تماشائیوں کو بھرپور چیکنگ کے بعد گراؤنڈ کے اندر جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔

اپنی ذاتی گاڑیوں پر آنے والے تماشائیوں کو اسٹیڈیم سے دور مختلف مقامات پر بنائے گئے پارکنگ پوائنٹس پر گاڑیاں پارک کرنا ہوں گی جس کے بعد انہیں خصوصی شٹل کے ذریعے انٹری گیٹ تک پہنچایا جا رہا ہے۔

پہلے میچ میں مہمان کھلاڑیوں کو خصوصی رکشوں میں گراؤنڈ کے اندر چکر لگوائے گئے تو پرجوش تماشائیوں نے کھڑے ہو کر مہمانوں کا استقبال کیا جب کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی جانب سے بھی ہاتھ ہلا کر ان کا جواب دیا گیا۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے چیرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ورلڈ الیون اور پاکستان کے درمیان سیریز کا سلسلہ 3 سال تک جاری رہے گا۔

نجم سیٹھی کے مطابق سری لنکا کی ٹیم اکتوبر اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم نومبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی جب کہ اگلے سال ایک سے 2 بڑی ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی اور اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو آئندہ سالوں میں مزید بڑی ٹیمیں پاکستان آسکتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2 سال پہلے بورڈ اس طرح کا رسک نہیں لینا چاہتا تھا لیکن اب دہشت گردی کے خلاف 90 سے 95 فیصد مقاصد حاصل کرچکے ہیں اس لیے ملک کی بہتر صورتحال عالمی برادری کو ہماری طرف متوجہ کرے گی۔

شئیرTweetشئیر
پچھلی خبر

آن سانگ سوچی کا اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت سے انکار

اگلی خبر

آج کی اچھی بات

متعلقہ خبریں

پی ایس ایل 6، ٹھوکریں کھا کر سنبھلنے کی کوشش شروع
کھیلوں کی دنیا

پی ایس ایل 6، ٹھوکریں کھا کر سنبھلنے کی کوشش شروع

مارچ 6, 2021
پی ایس ایل ملتوی ہونے پر سوشل میڈیا صارفین کا ملاجلا رد عمل
کھیلوں کی دنیا

پی ایس ایل ملتوی ہونے پر سوشل میڈیا صارفین کا ملاجلا رد عمل

مارچ 5, 2021
ونڈو تلاش کرکے پی ایس ایل مکمل کروائیں گے: وسیم خان
کھیلوں کی دنیا

ونڈو تلاش کرکے پی ایس ایل مکمل کروائیں گے: وسیم خان

مارچ 4, 2021
پی ایس ایل: زلمی کا کنگز کو جیت کیلیے 189 رنز کا ہدف
کھیلوں کی دنیا

پی ایس ایل: زلمی کا کنگز کو جیت کیلیے 189 رنز کا ہدف

مارچ 3, 2021
PSL: مزید 2 کھلاڑیوں، ایک سپورٹنگ ممبر کا کورونا ٹیسٹ مثبت
کھیلوں کی دنیا

PSL: مزید 2 کھلاڑیوں، ایک سپورٹنگ ممبر کا کورونا ٹیسٹ مثبت

مارچ 2, 2021
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا میچ ملتوی
کھیلوں کی دنیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا میچ ملتوی

مارچ 1, 2021

روزنامہ ڈیلی روشنی ایک جدید اور منفرد اخبار ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر خاص میں موجود پاکستانیوں کے مسا ئل اور روز مرہ معمولات کو منظر عام پر لانے میں مصروف عمل ہے۔ روزنامہ ڈیلی روشنی کا اصل مقصد عوام کے مسا ئل کو اجاگر کرنا اور عوام کی اصلاح کرنا ہے

روشنی

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سفیران وطن کی خبریں
  • اللہ کے دوست
  • سلسلہ عظیمیہ
  • بچوں کی دنیا
  • شعبہ خواتین
  • معروف شخصیات
  • ہالینڈ کی روشن ڈائری
  • روشنی لائبریری آن لائن

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

  • About Us
  • Contact Us
  • Privacy policy
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • اداریہ
  • صحت
  • کھیلوں کی دنیا
  • مقبول خبریں
  • نگارشات
  • ویڈیوز
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
  • سفیران وطن کی خبریں
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سلسلہ عظیمیہ
  • شعبہ خواتین
  • روشنی لائبریری آن لائن
  • اللہ کے دوست
  • اقوال زریں
  • شاعری اور موسیقی
  • (فخر پاکستان ( انٹرویوز
  • بچوں کی دنیا
  • ہنسنا منع ہے

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In