چیف ایڈیٹر: محمد جاویدعظیمی
پیر, مارچ 1, 2021
Chief Editor : Muhammad Javed Azeemi
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
Web & Mobile Application Development
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
No Result
View All Result
صفحہ اول تازہ ترین

دوسرا ٹی20: ورلڈ الیون نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

ستمبر 13, 2017
میں تازہ ترین, کھیلوں کی دنیا
0 0
دوسرا ٹی20: ورلڈ الیون نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
0
شئیر کیا گیا
0
بار دیکھا گیا
Share on FacebookShare on Twitter

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ورلڈ الیون نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔ 

ورلڈ الیون نے ہدف کے تعاقب میں 19 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنالیے۔

قذافی اسٹیڈیم میں جاری دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ورلڈ الیون کی جانب سے 175 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اننگ کا آغاز ہاشم آملہ اور تمیم اقبال نے پر اعتماد انداز میں کیا اور ٹیم کے لیے 47 رنز کی شراکت بنائی۔

ورلڈ الیون کے اوپنر تمیم اقبال 19 گیندوں پر 23 رنز بنا کر سہیل خان کی گیند پر شعیب ملک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

ٹم پین 10 رنز بناکر عماد وسیم کا شکار بنے جب کہ ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسی 20 رنز پر محمد نواز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

ہاشم آملہ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے  3 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے نصف سنچری مکمل کرلی۔

اس سے قبل پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کی جانب سے اننگ کا آغاز جارح مزاج بلے باز فخر زمان اور احمد شہزاد نے محتاط انداز میں کیا تاہم  41 کے مجموعی اسکور پر فخر زمان 21 رنز بناکر سیموئل بدری کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

سلامی بلے باز احمد شہزاد 43 رنز بناکر عمران طاہر کی گیند پر ملر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

بابر اعظم نے ایک بار پھر عمدہ کھیل پیش کیا اور 38 گیندوں پر 45 رنز بناکر ڈیوڈ ملر کو کیچ دے بیٹھے۔

پاکستان کی چوتھی وکٹ 19 ویں اوورز میں 156 کے مجموعی رنز پر گری اور عماد وسیم 15 رنز بناکر تھیسارا پریرا کا شکار بنے جب کہ قومی ٹیم کے کپتان کھاتے کھولے بغیر ہی اسی اوور میں بولڈ ہوئے۔

شعیب ملک نے ایک بار پھر دھواں دھار بیٹنگ کی اور 23 گیندوں پر 3 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 39 رنز بناکر کٹنگ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے اور اپنی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی میں سے سے زیادہ اسکور کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔

پاکستانی ٹیم 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی جب کہ ورلڈ الیون کی جانب سے سیموئل بدری، تھیسارا پریرا نے 2،2 اور عمران طاہر، کٹنگ نے ایک ایک کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

قومی ٹیم کو تین میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم نے گزشتہ روز ورلڈ الیون کو دلچسپ مقابلے کے بعد 20 رنز سے شکست دی اور قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شام سات بجے ایک مرتبہ پھر دونوں ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

پہلے میچ میں کامیاب ہونے والی میزبان ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ کمر کی تکلیف کا شکار حسن علی کی جگہ عثمان شنواری جبکہ فہیم اشرف کی جگہ محمد نواز کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

دوسری جانب مہمان ٹیم نے بھی اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔ ڈیرن سیمی اور گرانٹ ایلیٹ کی جگہ سیموئل بدری اور پال کالنگ وڈ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

شائقین کرکٹ دوسرے میچ کے لئے بھی بے تاب ہیں اور تماشائیوں کی بڑی تعداد قذافی اسٹیڈیم پہنچنا شروع ہوگئی جب کہ دونوں ٹیمیں بھی سخت سیکیورٹی میں گراؤنڈ پہنچیں۔

ٹاس کے موقع پر مہمان ٹیم کے کپتان نے کہا کہ انہیں پاکستان میں کرکٹ کھیل کر خوشی محسوس ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے میدان پر صرف تفریح کے مقصد سے نہیں اترتے اور وہ جیت کے لیے  کھیل رہے۔

فاف ڈوپلیسی نے کہا کہ یہ دورہ صرف کرکٹ تک محدود نہیں بلکہ اس سے بڑھ کر ہے۔

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لئے بھی انتہائی سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں اور آج بھی تماشائیوں کو بھرپور چیکنگ کے بعد گراؤنڈ کے اندر جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔

اپنی ذاتی گاڑیوں پر آنے والے تماشائیوں کو اسٹیڈیم سے دور مختلف مقامات پر بنائے گئے پارکنگ پوائنٹس پر گاڑیاں پارک کرنا ہوں گی جس کے بعد انہیں خصوصی شٹل کے ذریعے انٹری گیٹ تک پہنچایا جا رہا ہے۔

پہلے میچ میں مہمان کھلاڑیوں کو خصوصی رکشوں میں گراؤنڈ کے اندر چکر لگوائے گئے تو پرجوش تماشائیوں نے کھڑے ہو کر مہمانوں کا استقبال کیا جب کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی جانب سے بھی ہاتھ ہلا کر ان کا جواب دیا گیا۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے چیرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ورلڈ الیون اور پاکستان کے درمیان سیریز کا سلسلہ 3 سال تک جاری رہے گا۔

نجم سیٹھی کے مطابق سری لنکا کی ٹیم اکتوبر اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم نومبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی جب کہ اگلے سال ایک سے 2 بڑی ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی اور اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو آئندہ سالوں میں مزید بڑی ٹیمیں پاکستان آسکتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2 سال پہلے بورڈ اس طرح کا رسک نہیں لینا چاہتا تھا لیکن اب دہشت گردی کے خلاف 90 سے 95 فیصد مقاصد حاصل کرچکے ہیں اس لیے ملک کی بہتر صورتحال عالمی برادری کو ہماری طرف متوجہ کرے گی۔

شئیرTweetشئیر
پچھلی خبر

حلیمہ یعقوب سنگاپورکی پہلی خاتون صدر منتخب

اگلی خبر

مسلمان بربریت کا شکار

متعلقہ خبریں

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا میچ ملتوی
کھیلوں کی دنیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا میچ ملتوی

مارچ 1, 2021
راشد خان کی جگہ سندیپ لمیچانے لاہور قلندرز کا حصہ بن گئے
کھیلوں کی دنیا

راشد خان کی جگہ سندیپ لمیچانے لاہور قلندرز کا حصہ بن گئے

فروری 27, 2021
کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو شکست دیدی
کھیلوں کی دنیا

کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو شکست دیدی

فروری 27, 2021
عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ آگیا، عمر اکمل کی سزا میں کمی
کھیلوں کی دنیا

عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ آگیا، عمر اکمل کی سزا میں کمی

فروری 26, 2021
’پرفارمنس کے بعد کھلاڑیوں کی صلاحیتوں سے متعلق شکوک و شبہات دور ہو جاتے ہیں‘
کھیلوں کی دنیا

’پرفارمنس کے بعد کھلاڑیوں کی صلاحیتوں سے متعلق شکوک و شبہات دور ہو جاتے ہیں‘

فروری 25, 2021
دیسی کشتی کے پہلوان روایتی ٹریننگ کی بجائے جدید ٹریننگ کرنے لگے
کھیلوں کی دنیا

دیسی کشتی کے پہلوان روایتی ٹریننگ کی بجائے جدید ٹریننگ کرنے لگے

فروری 24, 2021

روزنامہ ڈیلی روشنی ایک جدید اور منفرد اخبار ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر خاص میں موجود پاکستانیوں کے مسا ئل اور روز مرہ معمولات کو منظر عام پر لانے میں مصروف عمل ہے۔ روزنامہ ڈیلی روشنی کا اصل مقصد عوام کے مسا ئل کو اجاگر کرنا اور عوام کی اصلاح کرنا ہے

روشنی

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سفیران وطن کی خبریں
  • اللہ کے دوست
  • سلسلہ عظیمیہ
  • بچوں کی دنیا
  • شعبہ خواتین
  • معروف شخصیات
  • ہالینڈ کی روشن ڈائری
  • روشنی لائبریری آن لائن

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

  • About Us
  • Contact Us
  • Privacy policy
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • اداریہ
  • صحت
  • کھیلوں کی دنیا
  • مقبول خبریں
  • نگارشات
  • ویڈیوز
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
  • سفیران وطن کی خبریں
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سلسلہ عظیمیہ
  • شعبہ خواتین
  • روشنی لائبریری آن لائن
  • اللہ کے دوست
  • اقوال زریں
  • شاعری اور موسیقی
  • (فخر پاکستان ( انٹرویوز
  • بچوں کی دنیا
  • ہنسنا منع ہے

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In