چیف ایڈیٹر: محمد جاویدعظیمی
جمعرات, اپریل 15, 2021
Chief Editor : Muhammad Javed Azeemi
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
Web & Mobile Application Development
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
No Result
View All Result
صفحہ اول پاکستان

دہشتگردی کرانیوالوں کو رعایت نہیں دیں گے، خواجہ آصف

اپریل 11, 2017
میں پاکستان, تازہ ترین
0 0
دہشتگردی کرانیوالوں کو رعایت نہیں دیں گے، خواجہ آصف
0
شئیر کیا گیا
0
بار دیکھا گیا
Share on FacebookShare on Twitter

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کرانے والے، پاکستانی سالمیت کے خلاف کام کرنے والے لوگ چاہے سرحد پار سے آئیں یا پاکستان کے اندر ہوں، واضح پیغام ہے کہ ان کے ساتھ رعایت نہیں ہوگی۔

خواجہ آصف نے سینیٹ میں پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ کل بھوشن کو تمام قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے موت کی سزا سنائی گئی،اس پر ساڑھے تین ماہ سے مقدمہ چل رہا تھا، تمام تقاضے پورے کیے گئے، مجرم چاہے تو 60 دن کے اندر اپیل کرسکتا ہے،کلبھوشن کے معاملے پرتمام چیزیں قوائد اورقوانین کے مطابق کی گئیں۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بھارتی نیوی افسر کل بھوشن پاکستان سے گرفتار ہوا، اس کے پاکستان میں لوگوں کے ساتھ رابطے بھی تھے،ریاست کے ہر کونے میں پاکستان کا کنٹرول ہے، دو لاکھ جوان مغربی سرحد پر دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، 80ہزار جوان ایل او سی پر تعینات ہیں۔

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے این او سی کے لیے اپلائی نہیں کیا،سابق فوجی افسر 2سال بعد کہیں جانا چاہے تو این او سی کے لیے اپلائی کر سکتا ہے،انہیں جب این اوسی دیا جائے گا تو ہاؤس کو بتادیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مئی میں سعودی عرب میں اجلاس میں اسلامی اتحاد کے خدوخال واضح ہوں گے،ایران کے ساتھ صدیوں پرانے تعلقات ہیں،اس کے تحفظات دور کررہے ہیں اور کریں گے ۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پاکستان ایک فرقے، فقہ یا مذہب کا نہیں، پاکستانیوں کا ملک ہے،ہم کسی مسلک یا فرقے کے اتحاد کا حصہ نہیں بنیں گے،سعودی عرب کی سیکیورٹی ہمارے دل کے قریب ہے، جب سعودی اتحاد کے خدوخال واضح ہوں گے توپارلیمنٹ میں آکر بیان کروں گا،کسی بھی ریاست یا اسلامی ملک کے خلاف کارروائی کا حصہ نہیں بنیں گے، اسلامی ممالک کا اتحاد خالصتاً دہشت گردی کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی صورتحال پیدا نہیں ہوئی جو سلالہ کا ذکر کیا گیا، ایسے معاہدے کا حصہ نہیں بن رہے جو کسی مسلم ممالک کے خلاف ہو، یمن کے معاملے والی قرارداد کے آج بھی پابند ہیں، ہمیں یقین ہے کہ اس اتحاد کے ایسے کوئی عزائم نہیں، ہماری فوج قطعی طور پرسعودی عرب کی حفاظت کے لیے تعینات ہے،34/35 سال میں کسی تنازع میں شامل نہیں ہوئے،پاکستان عالم اسلام کی واحد ایٹمی قوت ہے، پاکستان آج بھی سفیراوربھائی کا کردار ادا کر رہا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی گجرات میں منصوبہ بندی کے تحت قتل عام کیا گیا،مقبوضہ کشمیرمیں منصوبہ بندی کے تحت بھارتی فورسزقتل عام کررہی ہیں،کل بھی کشمیرمیں چاربچوں کو شہید کیا گیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹی او آر ابھی قطعی طور پرطے نہیں ہوئے، مئی میں 41 ممالک کے اتحاد کا اجلاس ہے، اجلاس میں امکان ہے ٹی او آرز پر بات چیت ہو۔

شئیرTweetشئیر
پچھلی خبر

سپر سٹور میں آگ لگ گئی

اگلی خبر

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

متعلقہ خبریں

پنجاب حکومت کا اوورسیز پاکستانیوں کیلئے اسپیشل کورٹس قائم کرنےکا فیصلہ
پاکستان

پنجاب حکومت کا اوورسیز پاکستانیوں کیلئے اسپیشل کورٹس قائم کرنےکا فیصلہ

اپریل 15, 2021
ٹی ایل پی کے ارادے خوفناک تھے: وزیر داخلہ
پاکستان

ٹی ایل پی کے ارادے خوفناک تھے: وزیر داخلہ

اپریل 15, 2021
تحریک لبیک کے اثاثے منجمد کرنے کی تیاریاں مکمل
پاکستان

تحریک لبیک کے اثاثے منجمد کرنے کی تیاریاں مکمل

اپریل 15, 2021
وزیراعظم سے چینی سفیرکی ملاقات،دوطرفہ امور سمیت کوروناکی صورتحال پر تبادلہ خیال
پاکستان

وزیراعظم سے چینی سفیرکی ملاقات،دوطرفہ امور سمیت کوروناکی صورتحال پر تبادلہ خیال

اپریل 15, 2021
حکومت نے تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دے دیا
پاکستان

حکومت نے تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دے دیا

اپریل 15, 2021
رینجرز اور کسٹم کی کارروائیاں، ساڑھے 5 کروڑ مالیت کا سامان ضبط
پاکستان

رینجرز اور کسٹم کی کارروائیاں، ساڑھے 5 کروڑ مالیت کا سامان ضبط

اپریل 14, 2021

روزنامہ ڈیلی روشنی ایک جدید اور منفرد اخبار ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر خاص میں موجود پاکستانیوں کے مسا ئل اور روز مرہ معمولات کو منظر عام پر لانے میں مصروف عمل ہے۔ روزنامہ ڈیلی روشنی کا اصل مقصد عوام کے مسا ئل کو اجاگر کرنا اور عوام کی اصلاح کرنا ہے

روشنی

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سفیران وطن کی خبریں
  • اللہ کے دوست
  • سلسلہ عظیمیہ
  • بچوں کی دنیا
  • شعبہ خواتین
  • معروف شخصیات
  • ہالینڈ کی روشن ڈائری
  • روشنی لائبریری آن لائن

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

  • About Us
  • Contact Us
  • Privacy policy
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • اداریہ
  • صحت
  • کھیلوں کی دنیا
  • مقبول خبریں
  • نگارشات
  • ویڈیوز
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
  • سفیران وطن کی خبریں
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سلسلہ عظیمیہ
  • شعبہ خواتین
  • روشنی لائبریری آن لائن
  • اللہ کے دوست
  • اقوال زریں
  • شاعری اور موسیقی
  • (فخر پاکستان ( انٹرویوز
  • بچوں کی دنیا
  • ہنسنا منع ہے

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In