ڈیلی روشنی انٹرنیشنل کو پاکستانی کمیونٹی گروپ کے لیے بیان دیتے ہوے عاصم شہزاد نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل اور ان کو حل کرنے میں بطریقِ احسن اپنا کردار ادا کریں گے کمیونٹی کےمسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے پاکستانی کمیونٹی گروپ پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے معرض وجود میں لایا گیا ہے
مزید ان کا کہنا تھا ہمیں ذاتی دلچسپی اور کاوشوں سے اسے فعال بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے ہونگے تاکہ تمام پاکستانیوں کا اس پر اعتماد بحال ہو۔ پاکستانی کمیونٹی گروپ اس وقت تک کامیابی و کامرانی کی طرف گامزن نہیں ہو سکتا جب تک کمیونٹی کے رہنما اور عوام اس میں بہتری لانے کیلئے اپنی رائے نہیں دیں گے۔ عاصم شہزاد کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے نوجوانوں کا مادر وطن سے جذباتی لگائو برقرار رکھنا ہو گا نوجوانوں نے پاکستان کا پرچم دنیا بھر میں بلند کرنا ہے ان پر توجہ دینے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے میری خدمات دن رات حاضر ہیں پاکستان کمیونٹی گروپ نے جو راہ آسٹریا میں مقیم پاکستانیوں کودکھا ئی ہے اس کے لئے وہ ان کے شکر گذار ہیں