چیف ایڈیٹر: محمد جاویدعظیمی
پیر, جنوری 18, 2021
Chief Editor : Muhammad Javed Azeemi
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
Web & Mobile Application Development
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
No Result
View All Result
صفحہ اول بین الاقوامی

روس کسی امریکی سفارتکار کو ملک بدر نہیں کرے گا، صدر پوتن

دسمبر 31, 2016
میں بین الاقوامی
0 0
روس کسی امریکی سفارتکار کو ملک بدر نہیں کرے گا، صدر پوتن
0
شئیر کیا گیا
0
بار دیکھا گیا
Share on FacebookShare on Twitter

ماسکو / واشنگٹن: امریکا کی طرف سے 35 روسی سفارتکاروں کو امریکا بدر کیے جانے اور روسی انٹیلی جنس اداروں کیخلاف پابندیاں عائد کرنے کے فیصلے کے بعد روس کے صدر ولادی میر پوتن نے کہا ہے کہ روس جواباً کسی امریکی سفارتکار کو ملک بدر نہیں کرے گا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پوتن نے کہا کہ روس امریکی سفارتکاروں کیلیے مشکلات پیدا نہیں کرے گا۔ ہم کسی کو بے دخل نہیں کریں گے۔ انھوں نے امریکی سفارتکاروں کے بچوں کو کریملن میں ویک اینڈ پر ہونے والی ایک تقریب میں بھی مدعو کیا۔ انھوں نے اپنے پیغام میں صدر اوباما اور ڈونلڈ ٹرمپ کو نئے سال کی مبارکباد بھی دی۔قبل ازیں روسی وزیر خارجہ سرگے لاوروف نے کہا تھا کہ انھوں نے صدر پوتن کو تجویز بھیج دی ہے کہ روس جوابی کارروائی کرتے ہوئے 35امریکی سفارتکاروں کو ملک بدر کر دے۔ یاد رہے گزشتہ روز امریکا نے صدارتی انتخاب میں مداخلت کے الزام میں35روسی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے اور پابندیاں لگانے کا اعلان کیا تھا۔ یہ اقدام متعدد امریکی سینیٹرز کی جانب سے روس پر پابندیوں کے مطالبے کے بعد سامنے آیا جن کا خیال ہے کہ یہ امریکہ میں سیاسی پرل ہاربر ہے۔ روس نے ایسی کسی بھی کارروائی میں ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے امریکی فیصلے کو غیرمحتاط قرار دیا تھا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق دونوں ملکوں کے تعلقات میں پیدا ہونے والے کھنچاؤ کی وجہ سے میری لینڈ اور نیویارک میں واقع دو روسی کمپاؤنڈز کو بھی بند کر دیا جائے گا جو مبینہ طور پر اپنے ملک کیلیے خفیہ معلومات اکٹھا کرنے کے لیے استعمال کیے جاتے تھے۔ امریکا نے انتخابات میں روسی مداخلت کی تفصیلی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ بی بی سی کے مطابق ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکیورٹی اور ایف بی ائی نے 13صفحات پر مبنی اس مشترکہ رپورٹ میں پہلی بار کسی ملک کو ہیکنگ کے لیے موردالزام ٹھہرایا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ روسی انٹیلی جنس ادارے امریکی حکومت اور امریکی شہریوں کیخلاف سائبر حملوں میں ملوث رہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ روسی انٹیلی جنس اداروں نے ’اسپیئرفشنگ‘کی تکنیک استعمال کرتے ہوئے ہیکنگ کی جس کے تحت ایسی ای میلز بھیجی گئیں جن میں لوگوں سے کہا گیا تھا کہ وہ اپنے نام اور پاس ورڈ لکھیں۔ رپورٹ کے مطابق روسی انٹیلی جنس ادارے اب بھی اسپیئر فشنگ میں سرگرم ہیں اور ایسا ہی ایک حملہ امریکی انتخابات کے بعد بھی کیا گیا تھا۔

شئیرTweetشئیر
پچھلی خبر

برازیل میں یونانی سفیر کے قتل میں بیوی ملوث نکلی

اگلی خبر

مسجد پر حملہ کرنے والا برطانوی شہری دوران قید جیل میں ہلاک ہوگیا

متعلقہ خبریں

عالمی سطح پر مربوط کوششوں کی عدم موجودگی نے کورونا وبا کو مزید خراب کردیا، اقوام متحدہ
بین الاقوامی

عالمی سطح پر مربوط کوششوں کی عدم موجودگی نے کورونا وبا کو مزید خراب کردیا، اقوام متحدہ

جنوری 16, 2021
شمالی کوریا ’دنیا کا سب سے طاقتور ہتھیار‘ سامنے لے آیا
بین الاقوامی

شمالی کوریا ’دنیا کا سب سے طاقتور ہتھیار‘ سامنے لے آیا

جنوری 15, 2021
ٹرمپ پر سوشل میڈیا کے دروازے بند، ایک اور اکاؤنٹ مستقل بلاک
بین الاقوامی

ٹرمپ پر سوشل میڈیا کے دروازے بند، ایک اور اکاؤنٹ مستقل بلاک

جنوری 14, 2021
شادی کے 2 ماہ بعد ہی شوہر نے نئی نویلی دُلہن کو چلتی ٹرین سے دھکا دے دیا
بین الاقوامی

شادی کے 2 ماہ بعد ہی شوہر نے نئی نویلی دُلہن کو چلتی ٹرین سے دھکا دے دیا

جنوری 14, 2021
مصباح الحق سے قومی ٹیم کو منتخب کرنے کا اختیار واپس لے لیا گیا
بین الاقوامی

مصباح الحق سے قومی ٹیم کو منتخب کرنے کا اختیار واپس لے لیا گیا

جنوری 13, 2021
ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹا گرام کے بعد ٹرمپ یوٹیوب سے بھی آؤٹ
بین الاقوامی

ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹا گرام کے بعد ٹرمپ یوٹیوب سے بھی آؤٹ

جنوری 13, 2021

روزنامہ ڈیلی روشنی ایک جدید اور منفرد اخبار ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر خاص میں موجود پاکستانیوں کے مسا ئل اور روز مرہ معمولات کو منظر عام پر لانے میں مصروف عمل ہے۔ روزنامہ ڈیلی روشنی کا اصل مقصد عوام کے مسا ئل کو اجاگر کرنا اور عوام کی اصلاح کرنا ہے

روشنی

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سفیران وطن کی خبریں
  • اللہ کے دوست
  • سلسلہ عظیمیہ
  • بچوں کی دنیا
  • شعبہ خواتین
  • معروف شخصیات
  • ہالینڈ کی روشن ڈائری
  • روشنی لائبریری آن لائن

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

  • About Us
  • Contact Us
  • Privacy policy
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • اداریہ
  • صحت
  • کھیلوں کی دنیا
  • مقبول خبریں
  • نگارشات
  • ویڈیوز
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
  • سفیران وطن کی خبریں
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سلسلہ عظیمیہ
  • شعبہ خواتین
  • روشنی لائبریری آن لائن
  • اللہ کے دوست
  • اقوال زریں
  • شاعری اور موسیقی
  • (فخر پاکستان ( انٹرویوز
  • بچوں کی دنیا
  • ہنسنا منع ہے

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In