چیف ایڈیٹر: محمد جاویدعظیمی
پیر, اپریل 19, 2021
Chief Editor : Muhammad Javed Azeemi
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
Web & Mobile Application Development
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
No Result
View All Result
صفحہ اول کھیلوں کی دنیا

سابق ہاکی اولمپیئن منصور احمد انتقال کرگئے

مئی 12, 2018
میں کھیلوں کی دنیا
0 0
0
شئیر کیا گیا
0
بار دیکھا گیا
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی: سابق ہاکی اولمپیئن منصور احمد طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

منصور احمد دل کے عارضے میں مبتلا اور گزشتہ کئی ماہ سے قومی ادارہ برائے امراض قلب میں زیر علاج تھے۔

49 سالہ عالمی شہرت یافتہ گول کیپر کا دل صرف 20 فیصد کام کررہا تھا، ان کے دل میں 7 اسٹنٹس ڈالے گئے تھے جب کہ گردوں اور پھیپھڑوں نے بھی کام کرنا چھوڑ دیا تھا، یہی وجہ ہے کہ ڈاکٹروں نے انہیں ہارٹ ٹرانسپلانٹ (دل کی پیوندکاری) کا مشورہ دے رکھا تھا۔

آج صبح منصور احمد کی حالت بگڑ گئی جس کے بعد انہیں وارڈ سے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں منتقل کیا گیااور ہارٹ لنگز مشین لگا دی گئی۔

منصور احمد کے انتقال پر اصلاح الدین، سابق ہاکی کپتان سمیع اللہ اور شہبازسینئر سمیت دیگر شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ منصور احمد نے دل کے ٹرانسپلانٹ کے لیے بھارت سے علاج میں مدد کی اپیل کی تھی۔

جس کے بعد منصور احمد کو پاکستان میں ہی نئی تکنیک ایل وی اے ڈی (left ventricular assist device) کے ذریعے مکینیکل ڈیوائس لگوانے کی پیشکش کی گئی، اس منفرد اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ان مریضوں کو مکینیکل ڈیوائس لگائی جاتی ہے، جن کے دل کے دائیں یا بائیں پٹھے ناکارہ ہوگئے ہوں۔

تاہم سابق گول کیپر نے پاکستان میں دل کا آپریشن کروانے سے انکار کردیا تھا۔

منصور احمد کا کہنا تھا کہ ‘پاکستان میں دل کی تبدیلی کے علاج میں 6 مہینے سے ایک سال کا عرصہ لگے گا، لہذا وہ دل کا آپریشن بھارت میں کرانا چاہتے ہیں’۔

سابق اولمپیئن نے مزید کہا تھا کہ ‘کئی ممالک میں دل کی پیوندکاری ہوتی ہے، لیکن بھارتی شہر چنائے میں علاج کی بہتر سہولیات دستیاب ہیں’۔

واضح رہے کہ منصور احمد پاکستان کے لیے 338 انٹرنیشنل ہاکی میچز کھیل چکے ہیں، انہوں نے 1986 سے 2000 کے دوران اپنے کیریئر میں 3 اولمپکس اور کئی ہائی پروفائل ایونٹس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

منصور احمد ہی وہ کھلاڑی ہیں، جنہوں نے 24 سال قبل پاکستان کو چوتھی مرتبہ ہاکی کا عالمی چیمپیئن بنایا تھا۔ وہ 1994 کے ہاکی کےورلڈکپ میں پاکستان کے ہیرو تصور کیے جاتے تھے جب کہ انہیں دنیا کے نمبر ون گول کیپر کا اعزاز حاصل تھا۔

شئیرTweetشئیر
پچھلی خبر

ڈبلن ٹیسٹ: پاکستان کی آئرلینڈ کے خلاف بیٹنگ جاری

اگلی خبر

چترال کی خواتین میں بڑھتا ہوا خودکشی کا رحجان

متعلقہ خبریں

زمبابوے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے
کھیلوں کی دنیا

زمبابوے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے

اپریل 19, 2021
پاکستانی کوہ پیماؤں سرباز خان اور عبدالجوشی نے تاریخ رقم کر دی
کھیلوں کی دنیا

پاکستانی کوہ پیماؤں سرباز خان اور عبدالجوشی نے تاریخ رقم کر دی

اپریل 17, 2021
پاکستان اور جنوبی افریقا آخری ٹی ٹوئنٹی میں آج مدمقابل ہوں گے
کھیلوں کی دنیا

پاکستان اور جنوبی افریقا آخری ٹی ٹوئنٹی میں آج مدمقابل ہوں گے

اپریل 16, 2021
رضوان نے روزہ رکھ کر میچ کھیلا، کریڈٹ اسے جاتا ہے: بابراعظم
کھیلوں کی دنیا

رضوان نے روزہ رکھ کر میچ کھیلا، کریڈٹ اسے جاتا ہے: بابراعظم

اپریل 15, 2021
بابر اور رضوان کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نےتیسرے ٹی 20 میں پروٹیزکو شکست دیدی
کھیلوں کی دنیا

بابر اور رضوان کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نےتیسرے ٹی 20 میں پروٹیزکو شکست دیدی

اپریل 15, 2021
لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ون ڈے کرکٹ کی رینکنگ میں ویرات کوہلی سے پہلی پوزیشن چھین لی۔
کھیلوں کی دنیا

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ون ڈے کرکٹ کی رینکنگ میں ویرات کوہلی سے پہلی پوزیشن چھین لی۔

اپریل 14, 2021

روزنامہ ڈیلی روشنی ایک جدید اور منفرد اخبار ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر خاص میں موجود پاکستانیوں کے مسا ئل اور روز مرہ معمولات کو منظر عام پر لانے میں مصروف عمل ہے۔ روزنامہ ڈیلی روشنی کا اصل مقصد عوام کے مسا ئل کو اجاگر کرنا اور عوام کی اصلاح کرنا ہے

روشنی

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سفیران وطن کی خبریں
  • اللہ کے دوست
  • سلسلہ عظیمیہ
  • بچوں کی دنیا
  • شعبہ خواتین
  • معروف شخصیات
  • ہالینڈ کی روشن ڈائری
  • روشنی لائبریری آن لائن

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

  • About Us
  • Contact Us
  • Privacy policy
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • اداریہ
  • صحت
  • کھیلوں کی دنیا
  • مقبول خبریں
  • نگارشات
  • ویڈیوز
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
  • سفیران وطن کی خبریں
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سلسلہ عظیمیہ
  • شعبہ خواتین
  • روشنی لائبریری آن لائن
  • اللہ کے دوست
  • اقوال زریں
  • شاعری اور موسیقی
  • (فخر پاکستان ( انٹرویوز
  • بچوں کی دنیا
  • ہنسنا منع ہے

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In