سالانہ اجتماع برائے ذکر قلبی ہر سلسلے کا کوئی ایک خاص دن ہوتا ہے جس کی زیادہ افادیت ہوتی ہے۔ اسی طرح سلسلہ اویسیہ کمالیہ کا جو سالانہ اجتماع ہوتا ہے اس کی بڑی فضیلت ہے۔ یہ اجتماع ہر سال مارچ کے چوتھے اتوار کو "دارالفیضان” چکوال پاکستان میں منعقد ہوتا ہے۔ حضرت جی فقیر پروفیسرباغ حسین کمال ؒ ،بانی سلسلہ فرماتے ہیں کہ ہمارے سلسلے کا سالانہ اجتماع عید کی حیثیت رکھتا ہے۔حسب روایت اس سال بھی سلسلہ اویسیہ کمالیہ کا سالانہ اجتماع ۲۶ مارچ بروز اتوار "دارالفیضان” میں منعقد ہوا ۔
یاد رہے کہ حضرت جی فقیر پروفیسرباغ حسین کمال ؒ امت محمدیہ میں سب سے زیادہ درود پاک پڑھنے والی واحد شخصیت ہیں۔ آپ روزانہ کم از کم سوا دو لاکھ بار درود اُمی اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدِ نِ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ وَ عَلٰی آلِہٖ وَ صَحْبِہٖ وَ بَارِکْ وَ سَلِّمْ کا وظیفہ فرماتے۔ آپ کے مُریدین بھی آپ کی نسبت سے لاکھوں کے حساب سے روزانہ درود شریف کا نزرانہ پیش کرتے ہیں۔ سالانہ اجتماع کے موقعہ پر اربوں کی تعداد میں جمع شدہ درود پاک دربار اقدس ﷺ میں پیش کیا جاتا ہے۔
ھالیںڈ کے شہر دی ھیگ میں بھی اس دن کی نسبت سے سالانہ محفل برائے ذکر قلبی منعقد کی گئی۔ اس کا اہتمام آصف جاوید کمالی اور ان کے ساتھیوں نےپاکستان کمیونٹی سنٹردی ھیگ میں کیا جس میں مقامی لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔ محفل کا آغاز انفرادی اور اس ک بعد اجتماعی درود پاک کے نزرانے سے کیا گیا۔ دوسری نشست میں احمد عارف جاوید کمالی نے تلاوت قرآن پاک کی سعادت حاصل کی۔ نعت شریف کا نزرانہ راشد خان نے پیش کیا۔ میاں آصف جاوید کمالی نے ذکر قلبی کی روز مرہ زںدگی میں اہمیت بیان کی۔ اور اسے اللہ کریم سے رابطے کا آسان ترین زریعہ کرار دیا۔ سلسلہ عظیمیہ کے نیٹ ورک مراقبہ ھال ھالینڈ کے نگران حاجی محمد جاوید عظیمی نے ذکر قلبی کی افادیت بیان کرتے ہوے کہا کہ ذکر قلبی آگاہی کا بہترین ذریعہ ہے۔ معروف علمی و روحانی شخصیت کیپٹن اعجازنی ذکر خفی کی مختلف اقسام کا تذکرہ کرتے ہوے کہا کہ قلبی ذکر روح کی غذا ہے جس سے تمام پریشانیاں دور ہو جاتی ہیں۔ نماز مغرب کے فورََا بعد آصف جاوید کمالی نےحاضرین محفل کو ذکر خفی قلبی کروایا۔ اس ذکر میں آنکھیں بند کر کے دل پہ خیال کیا جاتا ہے کہ دل ایک آٰیئنہ ہے جس پر اللہ لکھا ہے۔ زبا ن کی بجائے دل سے اللہ اللہ کہنے اور خیال سے اللہ اللہ کی ضرب دل پر لگانے سے دل گناہوں سے پاک ہوتا ہے اور دل میں اللہ کریم کی محبت پیدا ہوتی ہے۔ محفل کے اختمام پر دعا کے بعد حاضرین کی لنگرشریف سے تواضع کی گئی۔ یاد رہے کہ لنگر کا مقصد روح کی غذا کی طرف توجہ دلانا ہے۔ اور اس محفل کا مقصد عوام الناس تک ذکر و درود کا پیغام پہںچانا ہے تا کہ اپنے اخلاق و کردار کو بہتر بنایا جا سکےاور اسلامی تعلیمات کو سمجھنے کے لئے دل نرم ہوں۔ (رپورٹ۔ میاں آصف جاوید کمالی، ہالینڈ)