اسلامی سال کا آغاز اور اختتام ہمیں قربانی کی یاد دلاتا ہے۔جاوید عظیمی نگران مراقبہ ہال ہالینڈ
(ڈیلی روشنی)سلسلہ عظیمیہ کے نیٹ ورک مراقبہ ہال ہالینڈ کے نگران حاجی محمد جاوید عظیمی نے اہل اسلام کو 1439ہجری اسلامی سال نو کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی سال کا آغاز اور احتتام ہمیں عظیم الشان قربانیوں کی یاددلاتا ہے ۔جاوید عظیمی نے مزید کہا ہجری کے آغاز سے لیکر اب تک کی بقاوسلامتی اور رسالت مابﷺ کی تعلیمات کا فروغ ہے اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس پر ثابت قدم رہنے کی توفیق ِ جمیل عطا فرمائیں۔آمیں ۔۔ثمہ آمین