چیف ایڈیٹر: محمد جاویدعظیمی
منگل, جنوری 26, 2021
Chief Editor : Muhammad Javed Azeemi
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
Web & Mobile Application Development
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
No Result
View All Result
صفحہ اول صحت

سانس کے ذریعے 17 بیماریوں کی تشخیص کرنے والا آلہ

دسمبر 27, 2016
میں صحت
0 0
سانس کے ذریعے 17 بیماریوں کی تشخیص کرنے والا آلہ
0
شئیر کیا گیا
0
بار دیکھا گیا
Share on FacebookShare on Twitter

ماہرین کی ایک بین الاقوامی ٹیم نے ایسا آلہ ایجاد کیا ہے جو سانس کے ذریعے گردوں کے کینسر سے لے کر پارکنسن تک، 17 مختلف بیماریوں کا پتا لگا سکتا ہے۔

کسی بھی انسان سے خارج ہونے والی سانس میں نائٹروجن، کاربن ڈائی آکسائیڈ اور آکسیجن گیسوں کی مقداریں زیادہ ہوتی ہیں جب کہ 100 سے زائد دوسرے مرکبات بھی خارج شدہ انسانی سانس میں بے حد معمولی مقدار میں شامل ہوتے ہیں۔

ماہرین جانتے ہیں کہ سانس میں شامل انتہائی کم مقدار والے مادے کسی انسان کی اندرونی صحت کا پتا دیتے ہیں لیکن اب تک ایسا کوئی عملی، آسان اور تیز رفتار طریقہ موجود نہیں تھا کہ ان مادوں کا تجزیہ کیا جاسکتا تاہم اس آلے کی تیاری نے امید کی ایک نئی شمع روشن کی ہے۔

یہ آلہ جسے فی الحال کوئی نام نہیں دیا گیا ہے، نینو ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتا ہے اور اتنا حساس ہے کہ کسی بھی شخص کے پھیپھڑوں سے خارج ہونے والے سانس میں شامل مختلف مادوں کی اتنی کم مقداریں بھی معلوم کرسکتا ہے جو کسی دوسرے آلے کے لیے نامعلوم ہی رہتی ہیں۔ اس آلے کی غیرمعمولی حساسیت کا راز اس میں نصب ’’نینو ایریز‘‘ یعنی نینومیٹر جسامت والی انتہائی مختصر سلاخوں کی قطاریں ہیں جنہیں طاقتور خردبین کی مدد سے بھی بمشکل ہی دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ نینو سلاخیں خاص طرح کے مختلف مادے استعمال کرتے ہوئے بنائی گئی ہیں جو بنیادی طور پر کاربن نینوٹیوبز پر مشتمل ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی بھی بیماری کی صورت میں انسان سے خارج ہونے والی سانس میں ایک خاص انداز سے مرکبات موجود ہوتے ہیں اور اسی ترتیب و ترکیب کو دیکھ کر اس بیماری کا سراغ لگایا جاسکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق تشخیص کے لیے اس آلے میں نصب نینو سلاخیں یہی کام کرتی ہیں اور سانس میں شامل مختلف مرکبات کی موجودگی معلوم کرتے ہوئے کیمیائی اشارے (کیمیکل سگنلزِ) خارج کرتی ہیں۔ مصنوعی ذہانت سے لیس ایک سافٹ ویئران سگنلوں کا جائزہ لیتا ہے اور کسی شخص کے کسی ایک یا زیادہ بیماریوں میں مبتلا ہونے کا پتا چلاتا ہے۔ اس آلے کی کارکردگی 86 فیصد ہے اور بظاہر یہ سانس جانچنے والے عام آلے (بریدالائزر) کی طرح دکھائی دیتا ہے۔

شئیرTweetشئیر
پچھلی خبر

آواز کی لہروں سے انسانی خلیات دیکھنے کی حیرت انگیز ٹیکنالوجی

اگلی خبر

کراچی میں چکن گنیا ؛ بھارت کی سرحدی اور آبی کے بعد طبی دہشتگردی

متعلقہ خبریں

دوا کھانے فوراً بعد
صحت

دوا کھانے فوراً بعد

جنوری 8, 2021
پانی کا استعمال
صحت

پانی کا استعمال

جنوری 8, 2021
کھانے سے پرہیز
صحت

کھانے سے پرہیز

جنوری 8, 2021
بادام
صحت

بادام

جنوری 8, 2021
ایک گلاس دودھ
صحت

ایک گلاس دودھ

جنوری 8, 2021
لیموں
صحت

لیموں

جنوری 8, 2021

روزنامہ ڈیلی روشنی ایک جدید اور منفرد اخبار ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر خاص میں موجود پاکستانیوں کے مسا ئل اور روز مرہ معمولات کو منظر عام پر لانے میں مصروف عمل ہے۔ روزنامہ ڈیلی روشنی کا اصل مقصد عوام کے مسا ئل کو اجاگر کرنا اور عوام کی اصلاح کرنا ہے

روشنی

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سفیران وطن کی خبریں
  • اللہ کے دوست
  • سلسلہ عظیمیہ
  • بچوں کی دنیا
  • شعبہ خواتین
  • معروف شخصیات
  • ہالینڈ کی روشن ڈائری
  • روشنی لائبریری آن لائن

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

  • About Us
  • Contact Us
  • Privacy policy
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • اداریہ
  • صحت
  • کھیلوں کی دنیا
  • مقبول خبریں
  • نگارشات
  • ویڈیوز
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
  • سفیران وطن کی خبریں
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سلسلہ عظیمیہ
  • شعبہ خواتین
  • روشنی لائبریری آن لائن
  • اللہ کے دوست
  • اقوال زریں
  • شاعری اور موسیقی
  • (فخر پاکستان ( انٹرویوز
  • بچوں کی دنیا
  • ہنسنا منع ہے

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In