چیف ایڈیٹر: محمد جاویدعظیمی
اتوار, مارچ 7, 2021
Chief Editor : Muhammad Javed Azeemi
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
Web & Mobile Application Development
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
No Result
View All Result
صفحہ اول پاکستان

’سب الزام لگ چکے صرف یہ کہنا باقی ہے کہ کورونا بھی نیب نے پھیلایا‘

جنوری 26, 2021
میں پاکستان
0 0
’سب الزام لگ چکے صرف یہ کہنا باقی ہے کہ کورونا بھی نیب نے پھیلایا‘
0
شئیر کیا گیا
0
بار دیکھا گیا
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہےکہ نیب کے خلاف مذموم پراپیگنڈا تواتر سے جاری ہے اور  بس اب تک یہ نہیں کہا گیا کہ کورونا بھی نیب نے پھیلایا باقی ہر الزام نیب پر آگیا ہے۔

اسلام آباد میں ایوان صنعت و تجارت میں تاجروں سےخطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے کہا کہ ہمارے ہاتھ میں کشکول ہے، ملک اربوں ڈالر کا مقروض ہے، معیشت مضبوط ہوگی تو ملک مضبوط ہوگا۔

انہوں نےکہا کہ ملک میں کرپشن کے خلاف کسی نہ کسی نے قدم بڑھانا تھا تو وہ نیب نے بڑھایا، وہ لوگ جسے آپ آنکھ اٹھاکر دیکھ نہیں سکتے تھے اور انہیں بلانے کا خواب میں سوچ نہیں سکتے تھے لیکن نیب نے انہیں بلایا اور ان سے کہا کہ چند سال پہلے تک آپ کے پاس موٹر سائیکل ہوتی تھی آج دبئی میں پلازہ کہاں سے آئے اس پر ان کا کوئی جواب نہیں تھا۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھاکہ جب نیب سے جاؤں گا تو بتاؤں گا کتنی دھمکیاں اور لالچ ہے، جب نیب میں آیا تو عہد کیا تھا جو کچھ ملک کے لیے کرسکا توکروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے 1235 ریفرنسز عدالتوں میں ہیں، اس کا ایک فیصد بھی بزنس مین کے خلاف نہیں بنتا، جنہیں لوگ کنگ میکر کہتے ہیں ان سے اربوں ڈالر لیے، کسی دھمکی سے نہیں لیے بلکہ پلی بارگین سے لیے جو قانون میں ہے۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ کوئی شخص ان ٹچ ایبل نہیں ہے، نیب کو سختی سے ہدایات کی ہیں کسی بزنس مین کو ٹیلی فون کرکے نیب کے دفتر میں نہیں بلایا جائیگا، اگر کسی کوبلانا ہوگا تو خود بلاؤں گا۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ اب تو ٹی وی کھولیں نیب کے علاوہ کوئی بات نہیں، نیب کے خلاف مذموم پراپیگنڈا تواتر سے جاری ہے، بس اب تک یہ نہیں کہا گیا کہ کورونا بھی نیب نے پھیلایا، باقی ہر الزام نیب پر آیا جسے خندہ پیشانی سے قبول کیا لیکن ہمارا جو کام ہے وہ ہم اطمینان سے کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے، کوئی دھونس، دھمکی، اور بلیک میلنگ راستے میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ دعوے سے کہتا ہوں اگر ثابت ہوجائے کہ ایک تاجر بھی نیب کی وجہ سے ملک چھوڑ گیا تو یہاں سے نیب کے دفتر جانے کے بجائے گھر چلا جاؤں گا جب کہ آج تک ایسا نہیں ہوا کہ آدمی بیمار ہو اور میں کہوں کہ نیب حوالات میں رکھیں، پوری کوشش ہوتی ہے کہ اسے اسپتال لے جائیں، نیب کے خلاف وہ لوگ پراپیگنڈا کررہے ہیں جن کے خلاف تحقیقات ہورہی ہے یا ریفرنسز عدالت میں ہیں، جو محسوس کرے زیادتی ہوئی ہے تو نیب کےخلاف عدالت جائیں۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھاکہ میں تو کسی کو ذاتی طور پر نہیں جانتا تو انتقام کیا لوں گا، اگر میری انجینئرنگ اتنی اچھی ہوتی تو کسی محکمے کا چیف انجینئر ہوتا ہے لہٰذا کسی سیاسی انجینئرنگ کا کوئی سوال نہیں، نیب پر تنقید کریں لیکن وہ تعمیری ہو، نیب کو ننگا کردیں گے یہ کوئی تنقید نہیں، نیب کو ننگا کرنے کا کہنے والے اپنا لباس ٹھیک کریں۔

شئیرTweetشئیر
پچھلی خبر

شہباز شریف نے چینی قونصل جنرل کا لکھا خط عدالت میں پیش کردیا

اگلی خبر

کسانوں نے دلی کے لال قلعہ پر خالصتان کا جھنڈا لہرا دیا

متعلقہ خبریں

آپ سیکیورٹی کے بغیر باہر نکل کر دیکھیں 22 کروڑ عوام جوتے لے کر تیار بیٹھے ہیں، مریم
پاکستان

آپ سیکیورٹی کے بغیر باہر نکل کر دیکھیں 22 کروڑ عوام جوتے لے کر تیار بیٹھے ہیں، مریم

مارچ 6, 2021
وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کو تسلیم نہیں کرتے: سربراہ پی ڈی ایم
پاکستان

وزیراعظم کے اعتماد کے ووٹ کو تسلیم نہیں کرتے: سربراہ پی ڈی ایم

مارچ 6, 2021
وزیراعظم سے ملاقات کے بعد حفیظ شیخ کا وزارت سے استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ
پاکستان

وزیراعظم سے ملاقات کے بعد حفیظ شیخ کا وزارت سے استعفیٰ نہ دینے کا فیصلہ

مارچ 6, 2021
وزیراعظم کا سینیٹ انتخابات پر الیکشن کمیشن کو ایجنسیز سے بریفنگ لینے کا مشورہ
پاکستان

وزیراعظم کا سینیٹ انتخابات پر الیکشن کمیشن کو ایجنسیز سے بریفنگ لینے کا مشورہ

مارچ 6, 2021
نوازشریف کے بعد عمران خان اعتماد کا ووٹ لینے والے دوسرے وزیراعظم ہوگئے
پاکستان

نوازشریف کے بعد عمران خان اعتماد کا ووٹ لینے والے دوسرے وزیراعظم ہوگئے

مارچ 6, 2021
کوئی ملک کرپٹ لیڈرشپ کیساتھ خوشحال نہیں رہ سکتا: وزیراعظم
پاکستان

کوئی ملک کرپٹ لیڈرشپ کیساتھ خوشحال نہیں رہ سکتا: وزیراعظم

مارچ 6, 2021

روزنامہ ڈیلی روشنی ایک جدید اور منفرد اخبار ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر خاص میں موجود پاکستانیوں کے مسا ئل اور روز مرہ معمولات کو منظر عام پر لانے میں مصروف عمل ہے۔ روزنامہ ڈیلی روشنی کا اصل مقصد عوام کے مسا ئل کو اجاگر کرنا اور عوام کی اصلاح کرنا ہے

روشنی

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سفیران وطن کی خبریں
  • اللہ کے دوست
  • سلسلہ عظیمیہ
  • بچوں کی دنیا
  • شعبہ خواتین
  • معروف شخصیات
  • ہالینڈ کی روشن ڈائری
  • روشنی لائبریری آن لائن

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

  • About Us
  • Contact Us
  • Privacy policy
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • اداریہ
  • صحت
  • کھیلوں کی دنیا
  • مقبول خبریں
  • نگارشات
  • ویڈیوز
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
  • سفیران وطن کی خبریں
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سلسلہ عظیمیہ
  • شعبہ خواتین
  • روشنی لائبریری آن لائن
  • اللہ کے دوست
  • اقوال زریں
  • شاعری اور موسیقی
  • (فخر پاکستان ( انٹرویوز
  • بچوں کی دنیا
  • ہنسنا منع ہے

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In