وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ خواجہ اظہار الحسن پر حملہ قابل افسوس ہے اور سب کو مل کر دہشت گردی کے مسئلے کا حل نکالنا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی، وقار مہدی اور راشد ربانی کے ہمراہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کی رہائش گاہ گئے اور ان سے خیریت دریافت کی۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ خواجہ اظہار الحسن پر حملہ افسوسناک ہے، یہ ایک قومی مسئلہ ہے اور ہم سب کو مل کر اس مسئلے کا حل نکالنا ہے۔
