چیف ایڈیٹر: محمد جاویدعظیمی
منگل, اپریل 20, 2021
Chief Editor : Muhammad Javed Azeemi
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
Web & Mobile Application Development
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
No Result
View All Result
صفحہ اول Breaking News

سپریم کورٹ نے میئر کراچی کو نالوں کی صفائی کیلئے ایک ماہ کی مہلت دے دی

مئی 12, 2018
میں Breaking News, پاکستان
0 0
0
شئیر کیا گیا
0
بار دیکھا گیا
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی: سپریم کورٹ نے میئر کراچی وسیم اختر کو شہر کے نالوں کی صفائی کے لیے ایک ماہ کی مہلت دے دی۔

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں صاف پانی کی فراہمی اور نکاسی آب سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران میئر کراچی وسیم اختر عدالت عظمیٰ میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس نے میئر کراچی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘وسیم صاحب بتائیں کتنے نالے صاف ہوگئے؟’

وسیم اختر نے جواب دیا کہ ‘کراچی میں 36 نالے ہیں، جن کی صفائی کے لیے کام شروع ہوگیا ہے’۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ‘جامع منصوبہ بنالیا ہے اور اس سلسلے میں ٹینڈر کیے جارہے ہیں’۔

جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ ‘بتائیں یہ خوشخبری کب سنائیں گے کہ کراچی گندگی سے صاف ہوگیا ہے؟’

اس موقع پر جسٹس فیصل عرب نے استفسار کیا کہ ‘بارشیں آرہی ہیں، پھر کیا ہوگا؟’

چیف جسٹس نے وسیم اختر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘بارشیں آرہی ہیں، کراچی کا حال خراب نہیں ہونا چاہیے’۔

جس پر میئر کراچی وسیم اختر نے یقین دہانی کروائی کہ ’15 روز میں پیش رفت ہوجائے گی’۔

چیف جسٹس نے وسیم اختر کو مخاطب کرکے کہا کہ ‘میئر صاحب ہمیں مل کر کام کرنا ہے، صاف ستھرا ماحول ہر شہری کا حق ہے’۔

ساتھ ہی انہوں نے ریمارکس دیئے کہ ‘ہر کوئی اپنا حق ادا کرے، خود کو قوم کی خدمت کے لیے وقف کردیں’۔

سماعت کے بعد عدالت عظمیٰ نے میئر کراچی کو نالوں کی صفائی کے لیے ایک ماہ کی مہلت دیتے ہوئے ٹینڈرز اور ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ کا معاملہ واٹر کمیشن کو بھیجنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ 14 اپریل کو  سپریم کورٹ نے بارشوں سے پہلے شہر میں نالوں صفائی مکمل کرنے کا حکم دیا تھا۔

بعدازاں 17 اپریل کو واٹر کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) امیر ہانی مسلم نے نالوں کی صفائی نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر کو نالوں کی فی الفور صفائی شروع کرانے کا حکم دیا تھا۔

یہ بھی یاد رہے کہ 17 مارچ کو سندھ میں فراہمی ونکاسی آب کمیشن کی رپورٹ سے متعلق سماعت کے دوران چیف جسٹس نے شہر میں گندگی اور صفائی کی ناقص صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایک ہفتے میں شہر کی صفائی کا حکم دیا تھا۔

جسٹس ثاقب نثار نے دوران سماعت ریمارکس دیئے تھے کہ گندگی ہٹانا وسیم اختر کا کام ہے، لیکن میئر کراچی کے کام ہم کر رہے ہیں۔

تاہم میئر کراچی وسیم اختر نے جواب دیا تھا کہ سارے اختیارات سندھ حکومت کے پاس ہیں۔

شئیرTweetشئیر
پچھلی خبر

سپریم کورٹ کا سانحہ ایئر بلیو کے لواحقین کو 8 برس بعد معاوضہ ادا کرنے کا حکم

اگلی خبر

نوازشریف پراربوں ڈالربھارت بھیجنے کا الزام ، چیئرمین نیب کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

متعلقہ خبریں

فرانس کے سفیر کو واپس بھیجا تو کوئی دوسرا یورپی ملک ایسا ہی کرے گا، وزیراعظم
پاکستان

فرانس کے سفیر کو واپس بھیجا تو کوئی دوسرا یورپی ملک ایسا ہی کرے گا، وزیراعظم

اپریل 19, 2021
وزیراعظم کو آج ایوان میں ہونا چاہیے تھا، حکومت ذمہ داریوں سے نہ بھاگے، پرویز اشرف
پاکستان

وزیراعظم کو آج ایوان میں ہونا چاہیے تھا، حکومت ذمہ داریوں سے نہ بھاگے، پرویز اشرف

اپریل 19, 2021
ختم نبوت کے معاملے پر تحریک لبیک سے پیچھے نہیں، شیخ رشید کا قومی اسمبلی میں پالیسی بیان
پاکستان

ختم نبوت کے معاملے پر تحریک لبیک سے پیچھے نہیں، شیخ رشید کا قومی اسمبلی میں پالیسی بیان

اپریل 19, 2021
لاہور واقعہ پر مفتی منیب الرحمان کا آج ملک گیر ہڑتال کا اعلان
پاکستان

لاہور واقعہ پر مفتی منیب الرحمان کا آج ملک گیر ہڑتال کا اعلان

اپریل 19, 2021
نیب کا نواز شریف کی تمام جائیدادیں نیلام کرنے کا فیصلہ
پاکستان

نیب کا نواز شریف کی تمام جائیدادیں نیلام کرنے کا فیصلہ

اپریل 19, 2021
جاتی عمرہ میں کوئی گھر گرانے کا پروگرام نہیں: فواد چوہدری
پاکستان

جاتی عمرہ میں کوئی گھر گرانے کا پروگرام نہیں: فواد چوہدری

اپریل 17, 2021

روزنامہ ڈیلی روشنی ایک جدید اور منفرد اخبار ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر خاص میں موجود پاکستانیوں کے مسا ئل اور روز مرہ معمولات کو منظر عام پر لانے میں مصروف عمل ہے۔ روزنامہ ڈیلی روشنی کا اصل مقصد عوام کے مسا ئل کو اجاگر کرنا اور عوام کی اصلاح کرنا ہے

روشنی

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سفیران وطن کی خبریں
  • اللہ کے دوست
  • سلسلہ عظیمیہ
  • بچوں کی دنیا
  • شعبہ خواتین
  • معروف شخصیات
  • ہالینڈ کی روشن ڈائری
  • روشنی لائبریری آن لائن

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

  • About Us
  • Contact Us
  • Privacy policy
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • اداریہ
  • صحت
  • کھیلوں کی دنیا
  • مقبول خبریں
  • نگارشات
  • ویڈیوز
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
  • سفیران وطن کی خبریں
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سلسلہ عظیمیہ
  • شعبہ خواتین
  • روشنی لائبریری آن لائن
  • اللہ کے دوست
  • اقوال زریں
  • شاعری اور موسیقی
  • (فخر پاکستان ( انٹرویوز
  • بچوں کی دنیا
  • ہنسنا منع ہے

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In