چیف ایڈیٹر: محمد جاویدعظیمی
بدھ, جنوری 20, 2021
Chief Editor : Muhammad Javed Azeemi
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
Web & Mobile Application Development
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
No Result
View All Result
صفحہ اول پاکستان

شریف خاندان اوراسحاق ڈار کے خلاف تمام ریفرنسز منظور ہوگئے ، ترجمان نیب

ستمبر 8, 2017
میں پاکستان, تازہ ترین
0 0
شریف خاندان اوراسحاق ڈار کے خلاف تمام ریفرنسز منظور ہوگئے ، ترجمان نیب
0
شئیر کیا گیا
0
بار دیکھا گیا
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد: احتساب عدالت نے نیب کی جانب سے شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے خلاف دائر ریفرنسز میں سے ایک ریفرنس کو نامکمل قرار دے دیا جب کہ ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ کسی ریفرنس کو واپس نہیں بھیجا گیا تمام ریفرنسز منظور کرلیے گئے ہیں۔

28 جولائی کو سپریم کورٹ کے پاناما کیس کے فیصلے کی روشنی میں نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے گزشتہ روز  4 ریفرنسز کی منظوری دی جن میں سے 3 ریفرنسز شریف خاندان اور ایک وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف ہے۔

آج نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفرعباسی ٹیم کے ہمراہ رجسٹرارآفس پہنچے  اور اسلام آباد کی احتساب عدالت کے رجسٹرار آفس میں ریفرنس دائر کیے ۔

نیب کی پراسیکیوشن ٹیم نے شریف خاندان کے خلاف تینوں ریفرنس دائر کیے ہیں۔شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ پراپرٹیز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ کے 2 ریفرنسز  دائر کیے گئے جب کہ ایک ریفرنس عزیزیہ اسٹیل مل کے معاملے پر دائر کیا گیا ہے۔

شریف خاندان کے خلاف ایک ریفرنس کو نامکمل قرار دیا گیا ہے، ذرائع

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف ناجائز اثاثہ جات ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ریفرنسز کے ساتھ جے آئی ٹی کی رپورٹ کی 9 جلدیں لگائی گئی ہیں جو ہر ریفرنس کے ساتھ منسلک ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے رجسٹرار آفس نے ابتدائی اسکروٹنی کے بعد شریف خاندان کے خلاف ایک ریفرنس کو نامکمل قرار دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شریف خاندان کے خلاف ایون فیلڈ اپارٹمنٹس سے متعلق ریفرنس کو نامکمل قرار دیا گیا ہے اور اس میں متعلقہ دستاویزات جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ رجسٹرار احتساب عدالت نے شریف خاندان کے خلاف 2 اور اسحاق ڈار کے خلاف ایک ریفرنس کو وصول کرلیا ہے جب کہ نامکمل ریفرنس سے متعلق عدالت کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

نیب نے سپریم کورٹ کی ڈیڈ لائن کے باعث عبوری ریفرنس دائر کیے، ذرائع

ذرائع نے بتایا کہ نیب نے سپریم کورٹ کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن کے باعث آج عبوری ریفرنس دائر کیے ہیں تاہم حتمی ریفرنس جے آئی ٹی کی جانب سے لکھے گئے بیرون ممالک کو خطوط کے جواب آنے کے بعد ہی دائر کیے جائیں گے اور ریفرنسز میں مزید شواہد بھی اکٹھا کرکے شامل کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف تینوں ریفرنسز میں نیب کی سیکشن 9A لگائی گئی ہے جو غیر قانونی رقوم اور تحائف کی ترسیل سے متعلق ہے جب کہ نیب لاہور اور راولپنڈی نے دفعہ 9A کی تمام 14 ذیلی دفعات کو شامل کیا گیا ہے اور ہردفعہ کی سزا 14 سال قید مقرر ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف سیکشن 14C لگائی گئی ہے جو آمدن سے زائد اثاثے رکھنے سے متعلق ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب کی دفعات میں سزا کے ساتھ بعد عوامی عہدیداروں کے لیے عمر بھر کی نااہلی بھی ہوتی ہے۔

دوسری جانب ترجمان نیب نوازش علی نے جیونیوز سے خصوصی گفتگو  میں کسی بھی ریفرنس کو واپس بھیجے جانے کی تردید کی۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے چار ریفرنسز احتساب عدالت میں جمع کرائے ہیں اور تمام ریفرنسز کو قبول کرلیا گیا ہے۔

کسی ریفرنس کو قبول نہ کرنے کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں، ترجمان نیب کی وضاحت

ترجمان کا کہنا تھا کہ ریفرنسز کا معاملہ ٹرائل کے لیے بھیج دیا گیا ہے اور کسی بھی ریفرنس کو احتساب عدالت نے واپس نہیں بھیجا۔

نوازش علی نے کہا کہ ایون فیلڈ کے کیس میں پانچ ملزمان کی کاپیاں درکار تھیں ، ہم نے تین کی دیں لیکن یہ ریفرنس قبول کرلیاگيا۔

انہوں نے مزید کہا یہ کہنا کہ کسی ریفرنسز کوقبول نہیں کیا گیا یہ قیاس آرائیاں ہیں، نیب نے شفاف طریقے سے کام کرکے ریفرنس دائر کیے اور اس حوالے سے جو ہم پر ذمہ داریاں تھی وہ مکمل کرلی ہیں۔

علاوہ ازیں اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج نثار بیگ کا عین وقت پر لاہور ہائیکورٹ تبادلہ کردیا گیا ہے جس کے بعد اسلام آباد کی احتساب عدالتوں میں 2 ججز میں سے صرف ایک جج دستیاب ہیں جب کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پہلے ہی 40 مقدمات کی سماعت جاری ہے۔

واضح رہےکہ پاناما کیس کے فیصلے میں سپریم کورٹ نے نیب کو شریف خاندان اور اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس بھیجنے کا حکم دیا تھا جس کے لیے سپریم کورٹ کے ایک معزز جج کو بھی نگراں جج مقرر کیا گیا ہے۔

جب کہ شریف خاندان اور اسحاق ڈار پاناما کیس کے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیلیں بھی دائر کرچکے ہیں۔

شئیرTweetشئیر
پچھلی خبر

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس

اگلی خبر

اسرائیل کا برمی افواج کو ہتھیاروں کی سپلائی جاری رکھنے کا اعلان

متعلقہ خبریں

فارن فنڈنگ کی تحقیقات کی جائفارن فنڈنگ کی تحقیقات کی جائیں تو عمران خان کا فالودہ نکلے گا: احسن اقبال
پاکستان

فارن فنڈنگ کی تحقیقات کی جائفارن فنڈنگ کی تحقیقات کی جائیں تو عمران خان کا فالودہ نکلے گا: احسن اقبال

جنوری 20, 2021
لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری برادران کے خلاف 20 سال پرانی تحقیقات بند کرنےکی درخواستیں نمٹا دیں۔
پاکستان

لاہور ہائیکورٹ نے چوہدری برادران کے خلاف 20 سال پرانی تحقیقات بند کرنےکی درخواستیں نمٹا دیں۔

جنوری 20, 2021
چوہدری برادران کیخلاف سالوں پرانی تحقیقات بند کرنے کی درخواستیں نمٹادی گئیں
پاکستان

چوہدری برادران کیخلاف سالوں پرانی تحقیقات بند کرنے کی درخواستیں نمٹادی گئیں

جنوری 20, 2021
ڈی جی نیب لاہور سمیت 7 افسران کی ترقی کی منظوری
پاکستان

ڈی جی نیب لاہور سمیت 7 افسران کی ترقی کی منظوری

جنوری 20, 2021
پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کے فیصلے میں تاخیر پر پی ڈی ایم کا الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج
پاکستان

پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کے فیصلے میں تاخیر پر پی ڈی ایم کا الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج

جنوری 19, 2021
‘براڈ شیٹ رپورٹ پبلک کریں گے، عوام سے کچھ نہیں چھپایا جائےگا’
پاکستان

‘براڈ شیٹ رپورٹ پبلک کریں گے، عوام سے کچھ نہیں چھپایا جائےگا’

جنوری 19, 2021

روزنامہ ڈیلی روشنی ایک جدید اور منفرد اخبار ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر خاص میں موجود پاکستانیوں کے مسا ئل اور روز مرہ معمولات کو منظر عام پر لانے میں مصروف عمل ہے۔ روزنامہ ڈیلی روشنی کا اصل مقصد عوام کے مسا ئل کو اجاگر کرنا اور عوام کی اصلاح کرنا ہے

روشنی

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سفیران وطن کی خبریں
  • اللہ کے دوست
  • سلسلہ عظیمیہ
  • بچوں کی دنیا
  • شعبہ خواتین
  • معروف شخصیات
  • ہالینڈ کی روشن ڈائری
  • روشنی لائبریری آن لائن

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

  • About Us
  • Contact Us
  • Privacy policy
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • اداریہ
  • صحت
  • کھیلوں کی دنیا
  • مقبول خبریں
  • نگارشات
  • ویڈیوز
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
  • سفیران وطن کی خبریں
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سلسلہ عظیمیہ
  • شعبہ خواتین
  • روشنی لائبریری آن لائن
  • اللہ کے دوست
  • اقوال زریں
  • شاعری اور موسیقی
  • (فخر پاکستان ( انٹرویوز
  • بچوں کی دنیا
  • ہنسنا منع ہے

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In