بروز اتوار 25-12-2016.دوپہردو(2) بجے مراقبہ ہال ویانا میں حضورنبی کریم کی ولادت مبارک کےسلسلے میں خواتین کا چوتھا سالانہ جشنِ عید میلاد النبی کی روحانی بابرکت محفل کاانعقاد کیا گیا . اس جشنِ عید میلاد النبی کی محفل میں ہر سال کی طرح اس سال بھی کافی تعداد میں بڑی عقیدت و احترام کے ساتھ خواتین و بچیوں نے شرکت کی.محفل میں نعت خوانی ،ذکر الہی اور درود پاک کا ورد کیاگیا ، محفل کے اختتام پر حاضرین کی تواضع لنگرمحمدی سے کی گی.
شعبہ خواتین مراقبہ ہال ویانا آسٹریا کی طرف سے مدعو کی گئیں خواتین کا شکریہ ادا کیا گیا . .