چیف ایڈیٹر: محمد جاویدعظیمی
منگل, جنوری 26, 2021
Chief Editor : Muhammad Javed Azeemi
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
Web & Mobile Application Development
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
No Result
View All Result
صفحہ اول بچوں کی دنیا

شکر گزار

اکتوبر 3, 2019
میں بچوں کی دنیا
0 0
شکر گزار
0
شئیر کیا گیا
0
بار دیکھا گیا
Share on FacebookShare on Twitter

”احدعبداللہ․․․․!“ سکول گیٹ پر کھڑے چوکیدار نے جیسے ہی میرا نام پکارا میں نے جلدی سے اپنا بیگ اٹھایااور باہر کی طرف بھاگا۔”بابا․․․․ آج پھر اتنی دیر لگا دی“۔میں کب سے انتظار کررہا تھا‘دیکھیں کتنی گرمی ہے“
بابا نے میری بات پر مسکراکردیکھا اور بولے۔
” صاحب بہادر آپ بائیک پر تو بیٹھیں پھر بتاتا ہوں کیوں دیر ہوئی“۔میں نے سکول کیپ درست کی اوربابا کے پیچھے بیٹھ گیا۔اسی وقت میری نظرآگے جاتی سفید مرسڈیز پر پڑی جس میں میرا ہم جماعت علی بیٹھاتھا۔
”بابا ایک بات پوچھوں؟“۔میرے ذہن میں کلبلاتے سوال کاجواب ضروری تھا۔”جی بیٹا․․․․․ضرور پوچھیں!“۔بابا نے نے ہجوم روڈ سے نکلتے ہوئے کہا۔

”بابا! علی کے پاپا کے پاس تو مرسڈیز ہے وہ روز اے سی والی کار میں آتا جاتا ہے اور آپ کے پاس یہ پرانی بائیک جس پر اتنی گرمی لگتی ہے۔اوپر سے اس کی آواز‘مجھے ذرااچھی نہیں لگتی“۔میں نے براسا منہ بناکر بائیک کی طرف دیکھا۔
”تو بیٹا․․․․ بائیک بھی تو ایک سواری ہے۔اس میں ایسی کیا خامی ہے؟کم از کم آپ پیدل تو گھر سے سکول نہیں آتے نا؟۔بابا نے نرم لہجے میں مجھے سمجھایا۔”لیکن اس میں اے سی تو نہیں نا“ میں بضد تھا۔
”بیٹا یہ تو خدا کی تقسیم ہے وہ جس کو چاہے جتنادے‘ہمیں ہر حال میں اس کا شکر گزار رہنا چاہیے“ بابانے جواب دیا۔
”تو بابا اللہ تعالیٰ ہمیں مرسڈیز کیوں نہیں دیتا؟ہماراگھر ساتھ والے انکل کے گھر جتنا بڑا کیوں نہیں؟۔اللہ تعالیٰ ہر چیز دوسروں کو کیوں دیتے ہیں؟۔مجھے ہر سوال کا جواب درکار تھا۔میں مزید بھی پوچھتا لیکن اچانک موٹر سائیکل رک گیا۔
”نیچے اترو․․․․!“ بابا نے مجھے کہا۔میں نے حیرانی سے آس پاس دیکھاجہاں کچھ فاصلے پر نئی سڑک بن رہی تھی۔”یہاں کیوں اترے بابا؟مجھے تو پہلے اتنی پیاس لگ رہی ہے اوپر سے اتنی دھوپ“
بابا مجھے لے کر ایک درخت کے نیچے کھڑے ہوگئے۔
”احد بیٹا! آپ سامنے ان لوگوں کو دیکھ رہے ہیں جو سڑک بنارہے ہیں۔ان کے ساتھ خواتین بھی ہیں اور بچے بھی۔وہ سب اس گرمی میں بغیر اے سی کے کام کررہے ہیں۔ان کے پاس تو ایسا گھر بھی نہیں جیسا ہماراہے“۔
میری نظر ساتھ بنی جھگیوں پر گئی‘بابا نے اپنی بات جاری رکھی۔
”احد بیٹا! کیا ان بچوں کا دل نہیں کرتاکہ وہ بھی سکول جائیں؟۔لیکن ان کے ماں باپ مجبور ہیں کیونکہ ان کے پاس تو اتنا سرمایہ نہیں۔لہذا زندہ رہنے کے لئے وہ اپنے بچوں کو بھی ساتھ مزدوری پر لگادیتے ہیں۔آپ اگر اپنے سے اوپر لوگوں پر نگاہ ڈالو گے تو اپنا آپ ہمیشہ چھوٹا لگے گا لیکن اپنے سے نیچے دیکھو تو اپنا آپ بہت بلند نظر آئے گا۔اگر اللہ تعالیٰ نے آپ کو مکمل بنایا‘گھردیا۔اچھا کھانا پینا دیا تو اس پر شکرادا کرو‘نہ کہ خدا کی تقسیم پر ناشکری کرو۔یہ بھی ہو سکتا تھا کہ آج ان بچوں کی جگہ آپ ہوتے پھر؟“۔بابا نے تفصیل سے سمجھایا۔
میں نے فوراََ دل میں اللہ کا شکر ادا کیا اور اپنی سوچ پر معافی مانگی۔واقعی اس ذات کی تقسیم میں مصلحت ہوتی ہے۔میری جھکی نظروں سے بابا کو یقین ہوگیا کہ انہوں نے میرے تمام سوالات کا جواب دے دیا ہے۔
”بس بیٹا․․․․!ہر حال میں شکر ادا کرتے رہو کیونکہ ایسے ہی لوگ اللہ تعالیٰ کے نزدیک مقبول ہیں‘دنیا کی نظر میں ان کے پاس کچھ نہیں مگر آخرت میں ان کے صبر پر انہیں بلنددرجات دئیے جائیں گے۔جہاں ہمیشہ رہنا ہے۔“ بابا نے میرا ہاتھ پکڑا اور واپسی کے لئے چل پڑے۔
میرا دل ابھی تک اللہ تعالیٰ کا شکرادا کررہا تھا۔

شئیرTweetشئیر
پچھلی خبر

قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے لاہور پہنچ گئی

اگلی خبر

متعلقہ خبریں

والد کی عظمت
بچوں کی دنیا

والد کی عظمت

اگست 29, 2020
اہل پاکستان کو قیمتی سبق دیتا جاپان
بچوں کی دنیا

اہل پاکستان کو قیمتی سبق دیتا جاپان

فروری 8, 2020
خود پے بھروسہ
بچوں کی دنیا

خود پے بھروسہ

جولائی 13, 2019
اذان کا احترام
بچوں کی دنیا

اذان کا احترام

مارچ 15, 2019
کھودا پہاڑ نکلا چوہا
بچوں کی دنیا

کھودا پہاڑ نکلا چوہا

مارچ 15, 2019
اتفاق میں برکت ہے
بچوں کی دنیا

اتفاق میں برکت ہے

فروری 19, 2019

روزنامہ ڈیلی روشنی ایک جدید اور منفرد اخبار ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر خاص میں موجود پاکستانیوں کے مسا ئل اور روز مرہ معمولات کو منظر عام پر لانے میں مصروف عمل ہے۔ روزنامہ ڈیلی روشنی کا اصل مقصد عوام کے مسا ئل کو اجاگر کرنا اور عوام کی اصلاح کرنا ہے

روشنی

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سفیران وطن کی خبریں
  • اللہ کے دوست
  • سلسلہ عظیمیہ
  • بچوں کی دنیا
  • شعبہ خواتین
  • معروف شخصیات
  • ہالینڈ کی روشن ڈائری
  • روشنی لائبریری آن لائن

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

  • About Us
  • Contact Us
  • Privacy policy
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • اداریہ
  • صحت
  • کھیلوں کی دنیا
  • مقبول خبریں
  • نگارشات
  • ویڈیوز
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
  • سفیران وطن کی خبریں
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سلسلہ عظیمیہ
  • شعبہ خواتین
  • روشنی لائبریری آن لائن
  • اللہ کے دوست
  • اقوال زریں
  • شاعری اور موسیقی
  • (فخر پاکستان ( انٹرویوز
  • بچوں کی دنیا
  • ہنسنا منع ہے

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In