چیف ایڈیٹر: محمد جاویدعظیمی
اتوار, جنوری 17, 2021
Chief Editor : Muhammad Javed Azeemi
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
Web & Mobile Application Development
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
No Result
View All Result
صفحہ اول بین الاقوامی

صدر ٹرمپ ذہنی مریض اور صدارتی عہدے کیلئے نااہل ہے، امریکی ماہر نفسیات

فروری 16, 2017
میں بین الاقوامی
0 0
صدر ٹرمپ ذہنی مریض اور صدارتی عہدے کیلئے نااہل ہے، امریکی ماہر نفسیات
0
شئیر کیا گیا
0
بار دیکھا گیا
Share on FacebookShare on Twitter

واشنگٹن : امریکی ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ذہنی مریض اور صدارتی عہدے کے لئے نااہل ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے 35 ماہرینِ نفسیات اور معالجین نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ذہنی مریض اور صدارت کے لیے نااہل قرار دیا ہے، امریکی اخبار میں 35 ماہرینِ نفسیات اور معالجین کا ایک مشترکہ خط میں شائع ہوا، جس میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ذہنی مریض اور صدارت کے لیے نااہل ہیں۔

ماہرین نفسیات نے ڈونلڈ ٹرمپ کی شخصیت کا تجزیہ کرتے ہوئے ان کی شخصیت اینٹی سوشل ،جارحیت پسند،اپنی تسکین کیلئے دوسروں کو اذیت پہنچانے کی ذہنی بیماری میں مبتلا قرار دیا ہے۔

یہ خط 9 فروری کے روز اسی اخبار میں سیاسی تجزیہ نگارچارلس ایم بلو کے ایک کالم کی تائید میں لکھا گیا ہے، جس میں چارلس کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے صدر نہیں بلکہ فاتح بننا چاہتے ہیں۔

امریکی نفسیاتی ماہرین اورمعالجین نے 13 فروری کو شائع ہونے والے خط میں چارلس کے خیالات آگے بڑھاتے ہوئے اپنے موقف میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنی باتوں اور طرزِ عمل دونوں سے ثابت کررہے ہیں کہ وہ دوسروں کیلئے کوئی ہمدردی نہیں رکھتے اور ان میں اختلافِ رائے برداشت کرنے کی بالکل بھی صلاحیت نہیں۔

خط میں امریکن سائیکیٹرک ایسوسی ایشن کے 1973 میں منظورکردہ گولڈ واٹررول کا حوالہ دیتے ہوئے امریکی نفسیاتی ماہرین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس اصول کی وجہ سے امریکی نفسیاتی معالجین مشہور شخصیات کی دماغی حالت کے بارے میں خاموش رہنے کی پالیسی پر عمل کرتے ہیں لیکن اس صورتحال میں کچھ نہ کہنا امریکہ کی تباہی کی وجہ بن سکتا ہے

نفسیاتی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹرمپ اپنے مخالفین کا منہ بند کرنے کیلیے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں، جو نفسیاتی طور پر بیمار ہونے کی علامات میں شامل ہیں۔

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے مختلف انٹرویوز اور ان کی ٹوئٹنگ پر کا جائزہ لیاجائے تو یہ بات سامنے آتی ہے کہ وہ صرف اپنی تعریف اورمدح سرائی پر یقین رکھتے ہیں، اور ان کی نظر میں اس کے علاوہ ہر چیز جعلی اور جھوٹی خبروں کے زمرے میں آتی ہیں

واضح رہے کہ دسمبر میں نفسیات کے 3معروف پروفیسروں نے بارک اوباما کو لکھا تھا، جس میں انھوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ذہنی استحکام پر شدید تشویش کا اظہار کیا تھا، ہارورڈ میڈیکل اسکول اور کیلی فورنیا یونیورسٹی کے پروفیسروں نے اس وقت کے صدر کو لکھا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ میں ذہنی عدم استحکام کی متعدد علامتیں پائی جاتی ہیں اور اس کی وجہ سے خدشہ ہے کہ وہ اپنے عہدے کی ذمہ داریاں احسن طورپر پوری نہیں کرسکیں گے۔

شئیرTweetشئیر
پچھلی خبر

حامد سعید کاظمی پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں ‘ لطیف کھوس

اگلی خبر

حیات آباددھماکا؛تحقیقات میں اہم پیشرفت

متعلقہ خبریں

عالمی سطح پر مربوط کوششوں کی عدم موجودگی نے کورونا وبا کو مزید خراب کردیا، اقوام متحدہ
بین الاقوامی

عالمی سطح پر مربوط کوششوں کی عدم موجودگی نے کورونا وبا کو مزید خراب کردیا، اقوام متحدہ

جنوری 16, 2021
شمالی کوریا ’دنیا کا سب سے طاقتور ہتھیار‘ سامنے لے آیا
بین الاقوامی

شمالی کوریا ’دنیا کا سب سے طاقتور ہتھیار‘ سامنے لے آیا

جنوری 15, 2021
ٹرمپ پر سوشل میڈیا کے دروازے بند، ایک اور اکاؤنٹ مستقل بلاک
بین الاقوامی

ٹرمپ پر سوشل میڈیا کے دروازے بند، ایک اور اکاؤنٹ مستقل بلاک

جنوری 14, 2021
شادی کے 2 ماہ بعد ہی شوہر نے نئی نویلی دُلہن کو چلتی ٹرین سے دھکا دے دیا
بین الاقوامی

شادی کے 2 ماہ بعد ہی شوہر نے نئی نویلی دُلہن کو چلتی ٹرین سے دھکا دے دیا

جنوری 14, 2021
مصباح الحق سے قومی ٹیم کو منتخب کرنے کا اختیار واپس لے لیا گیا
بین الاقوامی

مصباح الحق سے قومی ٹیم کو منتخب کرنے کا اختیار واپس لے لیا گیا

جنوری 13, 2021
ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹا گرام کے بعد ٹرمپ یوٹیوب سے بھی آؤٹ
بین الاقوامی

ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹا گرام کے بعد ٹرمپ یوٹیوب سے بھی آؤٹ

جنوری 13, 2021

روزنامہ ڈیلی روشنی ایک جدید اور منفرد اخبار ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر خاص میں موجود پاکستانیوں کے مسا ئل اور روز مرہ معمولات کو منظر عام پر لانے میں مصروف عمل ہے۔ روزنامہ ڈیلی روشنی کا اصل مقصد عوام کے مسا ئل کو اجاگر کرنا اور عوام کی اصلاح کرنا ہے

روشنی

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سفیران وطن کی خبریں
  • اللہ کے دوست
  • سلسلہ عظیمیہ
  • بچوں کی دنیا
  • شعبہ خواتین
  • معروف شخصیات
  • ہالینڈ کی روشن ڈائری
  • روشنی لائبریری آن لائن

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

  • About Us
  • Contact Us
  • Privacy policy
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • اداریہ
  • صحت
  • کھیلوں کی دنیا
  • مقبول خبریں
  • نگارشات
  • ویڈیوز
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
  • سفیران وطن کی خبریں
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سلسلہ عظیمیہ
  • شعبہ خواتین
  • روشنی لائبریری آن لائن
  • اللہ کے دوست
  • اقوال زریں
  • شاعری اور موسیقی
  • (فخر پاکستان ( انٹرویوز
  • بچوں کی دنیا
  • ہنسنا منع ہے

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In