سپریم کورٹ نے طیبہ تشدد کیس میں تمام دعویداروں کے ریکارڈ قلمبند کرنے کا حکم دیتے ہوئے تحقیقاتی رپورٹ 10 روز میں طلب کرلی۔سپریم کورٹ میں طیبنہ تشدد ازخود نوٹس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل سیشن جج کے گھر تشدد کا نشانہ بننے والی بچی اور اس کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔ اس موقع پر چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ بچی عدالتی ماحول سے گھبرائی ہوئی لگ رہی ہے۔