چیف ایڈیٹر: محمد جاویدعظیمی
ہفتہ, جنوری 16, 2021
Chief Editor : Muhammad Javed Azeemi
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
Web & Mobile Application Development
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
No Result
View All Result
صفحہ اول نگارشات

عباسی دور خلافت

ستمبر 4, 2017
میں نگارشات
0 0
عباسی دور خلافت
0
شئیر کیا گیا
0
بار دیکھا گیا
Share on FacebookShare on Twitter

عباسی دور خلافت کے آخر تک مسلمانوں نے جدید سائنسی اور طبی علوم پر مہارت تو حاصل کرلی تھی لیکن ان سائنسدانوں کی اکثریت کا تعلق بظاہر لبرل یا ‘ غیر مولوی ‘ طبقے سے تھا، چنانچہ ایک ایک کرکے ان سائنسدانوں پر کبھی کفر کا فتوی لگا تو کبھی ان کی تصانیف کو گستاخی سے تعبیر کرکے جلایا جانے لگا۔ مسلمانوں میں انتہا پسندی بڑھنے لگی تو ہر دوسرا شخص فتوی جاری کرنے لگ گیا۔

پھر جب ان فتووں کا فکری ٹکراؤ ہونے لگا تو گروہ بندی شروع ہوگئی۔ شیعہ سنی کی تقسیم ہوئی پھر سنیوں اور شیعوں میں بھی مزید گروہ بندیاں ہونے لگیں۔

پھر ایک وقت وہ بھی آیا جب مسلمانوں کے دارلخلافہ بغداد میں ہر دوسرے دن کسی نہ کسی موضوع پر مناظرے ہونا شروع ہوگئے جنہیں دیکھنے کیلئے لوگ اپنی گروہ بندیوں کے حساب سے موجود ہوتے اور پھر ہر مناظرے کے بعد مخالفین میں باقاعدہ تلواروں اور نیزوں سے جنگ ہوتی۔

غالباً سن 1258 کا ایک ایسا ہی چمکدار دن تھا جب دارالخلافہ بغداد کی چار گلیوں میں بیک وقت چار اہم موضوعات پر مناظرے ہورہے تھے۔

پہلا مناظرہ اس بات پر تھا کہ سوئی کی نوک پر بیک وقت کتنے فرشتے بیٹھ سکتے ہیں۔

دوسرا مناظرہ اس اہم موضوع پر ہورہا تھا کہ کوا حلال ہے یا حرام؟

تیسرے مناظرے میں یہ مسئلہ حل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی کہ مسواک کا شرعی سائز کتنا ہونا چاہیئے؟ ایک طبقے کا خیال تھا کہ یہ بالشت سے چھوٹی نہیں ہونی چاہیئے جبکہ دوسرے گروہ کے خیال میں بالشت سے چھوٹی مسواک بھی جائز تھی۔

چوتھے مناظرے میں اس سوال کا جواب تلاش کیا جارہا تھا کہ عربی میں ” والضالین ” کہتے وقت ض کیلئے آواز دال کی نکالنی ہے یا زال کی؟ اور یہ کہ ض کی ادائیگی کیلئے زبان کو کتنے زاویئے پر موڑنا واجب ہے؟

ابھی یہ مناظرے زور و شور سے جاری تھے کہ اچانک ہلاکو خان کی قیادت میں تاتاریوں کا لشکر بغداد کی گلیوں میں داخل ہوا اور سب کچھ تہس نہس کرگیا۔ مسواک کی حرمت بچانے کی کوششوں میں مصروف لوگ خود بوٹی بوٹی ہوگئے۔ سوئی کی نوک پر فرشتے گننے والوں کی کھوپڑیوں کے مینار بن گئے جنہیں شمار کرنا بھی ممکن نہ رہا۔ کوے کے گوشت کی بحث کرنے والوں کے مردہ جسم کووں نے نوچ ڈالے، ض کی درست آواز نکالنے کی کوشش کرنے والوں کی چیخوں سے زمین گونج اٹھی۔

پچھلے دو ہفتوں سے پاکستان کے سوشل میڈیا کا موضوع سخن یہ تھا کہ کیا عیدالاضحی پر جانور کی قربانی ہی کی جائے یا اس رقم سے کسی غریب کی مدد کی جانی چاہیئے؟ بڑے بڑے جغادری، قادری، حافظ، ملا، مولانا، قاری، ہاشمی، الغرض جس کے پاس فیس بک کا اکاؤنٹ تھا، اس نے اس موضوع پر طبع آزمائی ضرور کی لیکن نتیجہ لاحاصل۔ آخر میں سب کے حصے میں کفر اور جہالت کے فتوے آئے۔

اب ہمارے پاکستانی مسلمانوں کو ایک اور اہم موضوع مل گیا کہ عرفات کا روزہ سعودی عرب کے ساتھ رکھا جائے یا مقامی چاند کی تاریخ کے حساب سے رکھنا ہوگا؟ ایک مرتبہ پھر سب ملا حضرات خم ٹھونک کر میدان میں آگئے اور فتوی سازی شروع ہوگئی۔

ہلاکو خان کو بغداد تباہ کئے سینکڑوں برس بیت گئے لیکن قسم لے لیں جو مسلمانوں نے تاریخ سے رتی برابر بھی سبق سیکھا .

شئیرTweetشئیر
پچھلی خبر

برما کی مظلوم مسلمان بیٹی

اگلی خبر

’عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت ختم کرانے میں کردار ادا کرے‘

متعلقہ خبریں

کلر تھراپی۔۔۔۔مولف۔۔۔الشیخ خواجہ شمس الدین عظیمی  (قسط نمبر51)
سفیران وطن کی خبریں

کلر تھراپی۔۔۔۔مولف۔۔۔الشیخ خواجہ شمس الدین عظیمی (قسط نمبر51)

جنوری 15, 2021
کلر تھراپی…مولف۔۔۔الشیخ خواجہ شمس الدین عظیمی  (قسط نمبر50
سفیران وطن کی خبریں

کلر تھراپی…مولف۔۔۔الشیخ خواجہ شمس الدین عظیمی (قسط نمبر50

جنوری 14, 2021
کلر تھراپی۔۔۔مولف۔۔۔الشیخ خواجہ شمس الدین عظیمی  (قسط نمبر49)
سفیران وطن کی خبریں

کلر تھراپی۔۔۔مولف۔۔۔الشیخ خواجہ شمس الدین عظیمی (قسط نمبر49)

جنوری 13, 2021
کلر تھراپی۔۔۔مولف۔۔۔الشیخ خواجہ شمس الدین عظیمی  (قسط نمبر48)
سفیران وطن کی خبریں

کلر تھراپی۔۔۔مولف۔۔۔الشیخ خواجہ شمس الدین عظیمی (قسط نمبر48)

جنوری 12, 2021
کلر تھراپی۔۔۔مولف۔۔۔الشیخ خواجہ شمس الدین عظیمی  (قسط نمبر47)
سفیران وطن کی خبریں

کلر تھراپی۔۔۔مولف۔۔۔الشیخ خواجہ شمس الدین عظیمی (قسط نمبر47)

جنوری 11, 2021
کلر تھراپی۔۔۔مولف۔۔۔الشیخ خواجہ شمس الدین عظیمی  (قسط نمبر46)
سفیران وطن کی خبریں

کلر تھراپی۔۔۔مولف۔۔۔الشیخ خواجہ شمس الدین عظیمی (قسط نمبر46)

جنوری 10, 2021

روزنامہ ڈیلی روشنی ایک جدید اور منفرد اخبار ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر خاص میں موجود پاکستانیوں کے مسا ئل اور روز مرہ معمولات کو منظر عام پر لانے میں مصروف عمل ہے۔ روزنامہ ڈیلی روشنی کا اصل مقصد عوام کے مسا ئل کو اجاگر کرنا اور عوام کی اصلاح کرنا ہے

روشنی

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سفیران وطن کی خبریں
  • اللہ کے دوست
  • سلسلہ عظیمیہ
  • بچوں کی دنیا
  • شعبہ خواتین
  • معروف شخصیات
  • ہالینڈ کی روشن ڈائری
  • روشنی لائبریری آن لائن

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

  • About Us
  • Contact Us
  • Privacy policy
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • اداریہ
  • صحت
  • کھیلوں کی دنیا
  • مقبول خبریں
  • نگارشات
  • ویڈیوز
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
  • سفیران وطن کی خبریں
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سلسلہ عظیمیہ
  • شعبہ خواتین
  • روشنی لائبریری آن لائن
  • اللہ کے دوست
  • اقوال زریں
  • شاعری اور موسیقی
  • (فخر پاکستان ( انٹرویوز
  • بچوں کی دنیا
  • ہنسنا منع ہے

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In