متانت،سادگی اور سنجیدگی کی حامل شخصیت علامہ سید افتخارحسین شاہ پچیس سال سے ہالینڈ کے شہرروٹرڈیم میں رہائش پزیرہیں۔
آپ غوثیہ مسجد روٹرڈیم میں امام و خطیب کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔شاہ صاحب مذکورہ مسجد میں قرآن مجید کی درس و تدریس میں بھی مصروف عمل ہے۔آپ نے اللہ تعالٰی کےاحکامات اورحضورنبی کریمﷺ کی تعلیمات کو عام کرنے کےلئےفرانس بلجیم ناروے برطانیہ اور ۲۰۰۳میں ساوتھ امریکہ کے ملک سُرنام کا بھی دورہ کیا۔