چیف ایڈیٹر: محمد جاویدعظیمی
جمعرات, جنوری 21, 2021
Chief Editor : Muhammad Javed Azeemi
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
Web & Mobile Application Development
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
No Result
View All Result
صفحہ اول سفیران وطن کی خبریں

علامہ اقبالؒ اور عشق اہل بیت اطھار

جون 19, 2019
میں سفیران وطن کی خبریں, ہالینڈ کی خبریں
0 0
علامہ اقبالؒ اور عشق اہل بیت اطھار
0
شئیر کیا گیا
0
بار دیکھا گیا
Share on FacebookShare on Twitter

علامہ اقبالؒ اور عشق اہل بیت اطھار

اقبا ل ؒ کے پڑوس میں ایک مولوی صاحب رہتے تھے ایک روز اقبالؒ کے دوست کا ان کے ہاں گزر ھوا۔

رسمی گفتگو کے بعد مولوی صاحب نے ان سے فرمایا۔

کہ میں نے اقبالؒ کی زبان سے حضرت مولا علی ؑ کا تذکرہ سنا ھے ۔ وہ ا س طرح محبت سے تشریح بیان کرتا ھے،

 کہ مجھے وہ اہل تشیع سا لگتا ھے۔‘ علامہ اقبالؒ نے اس واقعہ کو اپنے کلام

’ بانگِ درا‘

 کی نظم

’ زہد اور رندی ‘

 میں تفصیل سے کچھ اس طرح بیان کیا ھے ۔

ھے اس کی طبیعت میں تشیع بھی ذرا سا.                        تفضیلِ علیؑ ھم نے سنی اس کی زبانی.

اقبال ؒ ایک سچے عاشقِ رسول ﷺ ھونے کے ساتھ ساتھ اہل بیت کے بھی مداح اور شیدا تھے ۔

اس کا ابدی مظہر آپؒ کے کلام میں متعدد بار نظر آتا ھے۔

 آ پؒ کبھی واقعہ کربلا میں صبر حسینؑ کا تذکرہ کر کے عشق کو جِلا بخشتے ہیں، کبھی داستانِ حرم میں مولا حسین ؑ کو منتہا بیان کرتے ہیں، کہیں قافلہ حجاز میں مولاحسینؑ کی کمی کا گلہ کرتے ہیں اور کبھی دلِ مرتضی ؑ کے حاصل کرنے کی استدعا کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

 مگر آپ کا اہل بیتِ اطہار علیہم السلام سے عشق کا حقیقی و ابدی مظہر آپ کے مجموعے  ’اسرارورموز ‘ کی نظم

’ فاطمۃ الزہرہؑ ‘ میں نظر آتا ھے۔

 جس میں آپ ؒ حضرت سیدہ فاطمہ زہرہؑ کی بزرگی و مرتبے کا موازنہ حضرت عیسیؑ کی والدہ حضرت مریم ؑ کی بزرگی و مرتبے سے کرتے ہیں۔

 اور حضرت سیدہ فاطمۃ الزہرہ ؑ تین نسبتوں سے حضرت مریم ؑ سے برتر ہیں ۔

آپ اسکا نقشہ کچھ یوں کھینچتے ہیں۔

مریمؑ از یک نسبت عیسی ؑ عزیز               

         از سہ نسبت

 حضرت زہراؑ عزیز اقبال ؒ فرماتے ہیں کہ بلا شبہ حضرت مریم ؑ اللہ کے نزدیک بے حد مقام اور بزرگی والی ہیں لیکن یہ مقام صرف اس لیے ھے.

کہ آپ ایک پیغمبر حضرت عیسیؑ کی والدہ محترمہ ہیں۔ اس کے برعکس حضرت زہرہ ؑ آپؑ کے مقابل تین نسبتوں سے افضل اور زیادہ مرتبے و بزرگی والی ہیں ۔

نو ر چشم رحمتہ للعا لمین                

      آن امام اولین و آخرین.

اقبالؒ پہلی نسبت کا ذکر یہ بیان کرتے ہیں کہ آپؑ اس عالیٰ و بالا ھستی کی بیٹی ہیں جو تمام جہانوں کے لیے سراپا رحمت ہیں آپ ﷺ تمام انبیاء ،  تمام اگلوں اور پچھلوں کے امام ہیں ۔

آپ ﷺ نے اسلام جیسا نیا آئین متعا رف کرایا جس نے عرب کے مردہ اور جاہل لوگوں کی زندگیوں میں اک نئی رمق دے کر ان کی زندگیوں کو اک نئے سانچے میں ڈھال دیا۔

اور دنیا کی مہذب قوم بنا دیا ۔

بانوی آن تاجدار ’ھل اتٰی‘    

  مرتضی ، مشکل کشا ، شیرِ خدا.

اقبال ؒ دوسری نسبت کو حضرت علی ؑ سے منسوب کرتے ہیں. کہ آپؑ ایسی ہستی کی زوجہ محترمہ ہیں جن کے سر پر ’ھل اتٰی ‘ کا تاج ہے۔ اقبال ؒ اس شعر میں ھل اتٰی کا استعارہ استعمال کرتے ھوئے خاندانِ رسول ﷺ کے ایک واقعہ کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔

ایک دفعہ خاندانِ نبوت ﷺ نے رسول اللہ ﷺ کے کہنے پر تین دن روزہ رکھنے کا قصد کیا۔

پہلے روز عین افطار کے وقت ایک سائل در پہ آگیا۔

 اور مولا مشکل کشا نے گھر کا تمام سامان اس کو دے دیا اور خود خاندانِ رسول ﷺ نے پانی سے روزہ افطار کیا ۔ دوسرے اور تیسرے دن بھی ایسا ھی ھوا،

یہ امر اللہ کے ہاں اتنا مقبول ھوا کہ جبرائیل امینؑ سورۃ ھل اتٰی (سورۃ دہر) لے کر نازل ھوئے ۔

 اقبال ؒ فرماتے ہیں کہ اللہ نے حضرت مولا علیؑ کو بادشاہت عطاء کی مگر تقوی کا یہ عالم تھا کہ آپؑ کا کُل سامان ایک تلوار اور ایک زرہ تھی ۔

آپؒ فرماتے ہیں آپ ؑ رتبہ میں مرتضیٰ ،مشکل کشا اور شیر خدا ہیں۔

مادرآن مرکز پرکار عشق.             

 مادرآن کاروان سالار عشق،

اقبالؒ تیسری نسبت حضرت مولاحسنؑ اور حضرت مولا حسینؑ سے منسلک کرتے ھوئے فرماتے ہیں

 کہ حضرت زہراؑ اُن ہستیوں کی ماں ہیں جن پر خود عشق انحصار کرتا ھے اور وہ عشق کے قافلے کے سردار اور عشق کا عین مرکز ہیں۔

حضرت مولا حسن ؑ کو آپؒ محفلِ حرم کی مانند قرار دیتے ہیں کیونکہ آپ ؑ نے جنگ اور نفرت کی آگ بجھا نے کے لیے تخت و تاج کو ٹھوکر مار دی۔

 جس سے مسلم برادری میں اتحاد قائم رہا اورا مت مسلمہ کی لاج رھی ۔

آپؑ مولاحسینؑ کی والدہ ہیں جو کہ نیک سیرت لوگوں کے مولا ہیں ۔ زندگی میں جذبہ مولاحسینؑ ھی سے ھے۔

جنہوں نے مردانِ حُریعنی حریت پسند لوگوں کو قوت بخشی اور اہل حق کو آزادی کا سبق سکھایا۔

قصہ کوتاہ ، اقبالؒ حضرت زہراؑ کی شخصیت سے بیحد متاثر تھے۔

آپؑ ایسی ہستی تھیں کہ جنہوں نے تمام نوری وناری مخلوق تابع ھونے کے باوجود اپنی رضا کو مرتضیؑ کی رضا میں گم کر دیا ۔

آپؑ چکی تو پیستیں مگر زبان الٰہیات میں مصروف رہتی ، آپؑ خوفِ خدا اور صبر و رضا کا پیکر تھیں۔

آپؑ نے کبھی حالات پر گریہ وزاری نہ کی بلکہ نماز میں خوفِ خدا سے آنسو بہا تیں۔

اقبالؒ فرماتے ہیں کہ جبرائیل امین آپؑ کے ان آنسوؤں کو جمع کر کے لے جاتے ھوں گے اور عرش بریں پہ شبنم کے قطروں کی طرح سجاتے ھوں گے۔

اقبال ؒ تمام ماؤں کو آپؑ کی پیروی کرنے کی نصیحت کر تے ھوئے فرماتے ہیں کہ

 بیٹوں میں جوہر ماں ھی کی طرف سے آتے ہیں۔

رشتہ آئین حق زنجیر پاست               پاس فرمان جناب مصطفی است

ورنہ گرد تربتش گر دید می               سجدہ ہا بر خاک او پا شید می،

آخر میں اقبالؒ اپنے عشق کی انتہا کرتے ھوئے فرماتے ہیں کہ’

 اگر مجھے جناب نبی اکرم ﷺ کی شریعت اور دینِ اسلام کا پاس نہ ھوتا تو میں زہرا ؑ کی قبر کا طواف کرتا اور ان کی قبر کو سجدہ کرتا.

شئیرTweetشئیر
پچھلی خبر

پی سی بی گورننگ بورڈ کا ورلڈکپ میں ٹیم کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار

اگلی خبر

احمد رضا خان بریلوی کی پیدائش

متعلقہ خبریں

جدید مسائل کا اسلامی حل
سفیران وطن کی خبریں

جدید مسائل کا اسلامی حل

جنوری 21, 2021
کالا نمک: BLACK SALT
سفیران وطن کی خبریں

کالا نمک: BLACK SALT

جنوری 21, 2021
Der 47-Jährige wurde in eine Verkehrskontrolle verwickelt und einer Marihuana-Plantage ausgesetzt:
آسٹریا کی خبریں

Der 47-Jährige wurde in eine Verkehrskontrolle verwickelt und einer Marihuana-Plantage ausgesetzt:

جنوری 21, 2021
Die Wiener Polizei führte eine Razzia gegen Hotelschmuggler durch und 30 Flüchtlinge wurden aufgegriffen:
آسٹریا کی خبریں

Die Wiener Polizei führte eine Razzia gegen Hotelschmuggler durch und 30 Flüchtlinge wurden aufgegriffen:

جنوری 21, 2021
Österreichische Supermärkte bieten FFP2-Masken für 59 Cent an:
آسٹریا کی خبریں

Österreichische Supermärkte bieten FFP2-Masken für 59 Cent an:

جنوری 21, 2021
آج کی اچھی بات
ہالینڈ کی خبریں

آج کی اچھی بات

جنوری 20, 2021

روزنامہ ڈیلی روشنی ایک جدید اور منفرد اخبار ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر خاص میں موجود پاکستانیوں کے مسا ئل اور روز مرہ معمولات کو منظر عام پر لانے میں مصروف عمل ہے۔ روزنامہ ڈیلی روشنی کا اصل مقصد عوام کے مسا ئل کو اجاگر کرنا اور عوام کی اصلاح کرنا ہے

روشنی

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سفیران وطن کی خبریں
  • اللہ کے دوست
  • سلسلہ عظیمیہ
  • بچوں کی دنیا
  • شعبہ خواتین
  • معروف شخصیات
  • ہالینڈ کی روشن ڈائری
  • روشنی لائبریری آن لائن

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

  • About Us
  • Contact Us
  • Privacy policy
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • اداریہ
  • صحت
  • کھیلوں کی دنیا
  • مقبول خبریں
  • نگارشات
  • ویڈیوز
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
  • سفیران وطن کی خبریں
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سلسلہ عظیمیہ
  • شعبہ خواتین
  • روشنی لائبریری آن لائن
  • اللہ کے دوست
  • اقوال زریں
  • شاعری اور موسیقی
  • (فخر پاکستان ( انٹرویوز
  • بچوں کی دنیا
  • ہنسنا منع ہے

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In