چیف ایڈیٹر: محمد جاویدعظیمی
منگل, اپریل 20, 2021
Chief Editor : Muhammad Javed Azeemi
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
Web & Mobile Application Development
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
No Result
View All Result
صفحہ اول بچوں کی دنیا

علی کی غلطی

اپریل 1, 2021
میں بچوں کی دنیا
0 0
علی کی غلطی
0
شئیر کیا گیا
0
بار دیکھا گیا
Share on FacebookShare on Twitter

علی نے جھٹ معافی مانگ لی اور وعدہ بھی کر لیا کہ آئندہ ایسا نہ کروں گاہائے!میں کیا کروں اس لڑکے کا اندر داخل ہوتے ہی کمرے میں ہر طرف بکھری چیزیں دیکھ کر علی کی ماما نے ہاتھ سر پر مار کر دل ہی دل میں کہا اور واپس پلٹ گئیں۔انہوں نے علی کو پکارا جو ابھی کمپیوٹر پر گیم کھیل رہا تھا اور اس کا والیم بھی فل تھا۔اسے ماما کی آواز نہ آئی ۔ماما اسے آوازیں دیتے ہوئے اس کے پاس گئیں مگر وہ مکمل طور پر گیم میں کھویا ہوا تھا۔پتہ تو اسے تب چلا جب اس کی کمر پر ایک تھپڑ رسید ہوا۔اس نے پیچھے منہ کرکے دیکھا تو ماما اس کے پیچھے کھڑی تھیں اور ان کے چہرے سے معلوم ہوتا تھا کہ آج گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے والی ہے

علی نے ڈرتے ڈرتے ماما سے پوچھا کہ کیا ہوا ہے؟ماما نے کہا کہ پہلی بات تو یہ کہ میں تمہیں پچھلے دس منٹ سے آوازیں دے رہی ہوں۔https://imasdk.googleapis.com/js/core/bridge3.448.1_en.html#goog_16113

مگر تم تو جیسے اس دنیا میں ہی نہیں ہو اور اپنی پانچوں بلکہ چھٹی حس بھی گیم میں گنوا چکے ہو۔پھر اس نے دھیمی آواز میں کہا”سوری مجھے پتہ نہ چلا۔“اس کی ماما نے پھر گرج کر کہا:”اور ہاں! مجھے یہ بتاؤ کہ تمہارے کمرے میں آندھی آئی تھی یا طوفان؟(علی نے کھسیاتے ہوئے کہا) میرے کمرے میں آندھی اور طوفان کے ساتھ بارش بھی آئی تھی۔

س کی ماما نے کہا:”اچھا“اگر وہ آندھی،طوفان اور بارش دس منٹ میں نہ گئے۔تو یہ ضرور ہو گا کہ تمہارا کمپیوٹر کوئی جن یا بھوت ضرور لے جائے گا۔نہیں۔۔۔!ایسا مت کرنا۔ماما میں ابھی چل کر اپنا کمرہ ٹھیک کرکے آتا ہوں۔یہ کہہ کر علی دوڑتا ہوا اپنے کمرے میں گیا اور جلدی جلدی اپنے کمرے کو ٹھیک کرنے لگا۔ماما بھی اس کی مدد کے لئے آگئیں۔جب کمرا مکمل طور پر ٹھیک ہو گیا تو علی نے ماما سے پوچھا ماما اب میں کھیلنے کے لئے جاؤں۔ماما نے کہا کہ نہیں میں نے تم سے کچھ بات کرنی ہے۔علی نے جلدی سے کہا جو ہوا ماما ابھی میری گیم لگی ہوئی ہے۔ہو سکتا ہے کہ میں ابھی تک مر گیا ہوں۔اس بات پر اس کی ماما چونک پڑیں۔اس پر اس کی ماما کہنے لگیں کہ کیا کہا تم نے۔۔۔؟خدا نہ کرے کہ ایسا کچھ ہوا ہو۔علی ہنس پڑا اور کہنے لگا کہ ارے!میں وہ بات نہیں کر رہا۔دراصل گیم میں جو آدمی میں کنٹرول کر رہا تھا،میں اس کی بات کر رہاہوں۔اس پر اس کی ماما نے کہا،اچھا!آئندہ ایسی کوئی بات نہ کرنا۔ویسے ٹھیک ہے تم جاؤ بعد میں بات کریں گے۔علی یہ سن کر جلدی جلدی رفو چکر ہو گیا۔
کچھ دنوں کے بعد علی کے بابا جب دفتر سے واپس آئے تو علی نے پاپا سے کہا کہ اپنا بینک اکاؤنٹ نمبر بتائیں۔یہ سن کر اس کے بابا حیران ہوئے اور کہا!کیوں بیٹا تم اس کا کیا کرو گے؟پھر علی نے کہا کہ میں نے گیم میں ایک چیز خرید لی ہے۔اچھا وہ کتنے روپے کی ہے۔علی نے جھٹ سے کہا کہ بابا وہ صرف دو سو روپے کی ہے۔اچھا ٹھیک ہے یہ لو میرا کریڈٹ کارڈ۔اس پر علی نے کہا کہ بابا پلیز ماما کو نہ بتانا وہ ناراض ہوں گی۔تو علی کے بابا یہ بات بھی مان گئے۔علی بہت خوش ہوا۔ابھی وہ بابا سے باتیں ہی کر رہا تھا کہ ماما نے اسے آواز دی۔وہ دوڑتا ہوا ماما کے پاس چلا گیا۔اگلے دن وہ جلدی جلدی اٹھا اور ناشتہ کرکے پڑھنے بیٹھ گیا کیونکہ اس کی ماما نے کہا ہوا تھا کہ پہلے تم نے اپنی پڑھائی کے تین گھنٹے پورے کرنے ہیں۔اس کے بعد تم کھیل سکو گے۔وہ پڑھتا رہا اور آخر کار تین گھنٹے پورے ہو گئے۔وہ بہت خوش نظر آرہا تھا۔اس نے اپنا بیگ لے جا کر دوسرے کمرے میں رکھا۔اس کے بعد کمپیوٹر پر گیم لگائی۔اور فوراً مطلوبہ چیز خرید لی اور دل ہی دل میں خوش ہونے لگا۔تقریباً آدھا گھنٹہ ہی گزرا تھا کہ دروازے پر دستک ہوئی۔وہ گیم چھوڑ کر دروازہ کھولنے چلا گیا۔دروازہ کھولا تو سامنے بابا کھڑے تھے۔وہ کچھ حیران بھی ہوا اور کچھ پریشان بھی کہ پہلے تو بابا کبھی اس وقت گھر نہیں آئے۔
علی نے پوچھا !کیا ہوا بابا ؟بابا نے علی سے کہا کہ بیٹا!کیا آپ مجھے وہ چیز دیکھا سکتے ہیں جو آپ نے دو سو میں خریدی ہے۔علی نے کہا۔جی بالکل بابا آئیے۔وہ دونوں اندر چلے گئے۔علی نے بابا کو کہا کہ یہ ہے وہ چیز جو میں نے خریدی ہے۔اس کے بابا یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ جہاں پانچ سو لکھا ہوا تھا اس کے ساتھ ہی ڈالر کا نشان بھی موجود تھا۔بابا کے منہ سے بے ساختہ نکل گیا۔اوہ میرے خدایا!امی بھی آگئیں تھی۔اور علی کے بابا کی یہ حالت دیکھ کر پریشان ہو گئیں۔علی کی ماما نے اس کے بابا سے پوچھا کہ کیا ہو گیا ہے؟تو اس کے بابا نے انھیں ساری بات بتا دی ہے۔یہ سن کر علی کی ماما نے اسے کہا بیٹا!!اگر تم نے کوئی چیز خریدنی تھی تو پہلے آپ ہمیں تو بتا دیتے۔علی نے جھٹ معافی مانگ لی اور وعدہ بھی کر لیا کہ آئندہ ایسا نہ کروں گا۔اگر کوئی چیز خریدنی بھی ہوئی تو آپ کو ساتھ بیٹھا کر خریدوں گا۔اب اگر آپ کی کلاس میں اگر کوئی علی پڑھتا ہے تو اس کو یہ کہہ کر تنگ نہیں کرنا کہ تم کتنے بدھو ہو۔وہ اب سدھر چکا ہے اور اپنی ماما کو تمام باتیں بتاتا ہے۔

شئیرTweetشئیر
پچھلی خبر

یویو ٹیسٹ: 'ہمارے دور میں ٹنڈولکر، گنگولی، لکشمن بھی فیل ہوتے'

اگلی خبر

امریکی صدر نے پاکستانی نژاد زاہد قریشی کو ڈسٹرکٹ کورٹ کا جج نامزد کر دیا

متعلقہ خبریں

حال میں ماضی
بچوں کی دنیا

حال میں ماضی

اپریل 19, 2021
نیکی کا جذبہ
بچوں کی دنیا

نیکی کا جذبہ

اپریل 17, 2021
میرا دوست
بچوں کی دنیا

میرا دوست

اپریل 16, 2021
میرا پہلا روزہ
بچوں کی دنیا

میرا پہلا روزہ

اپریل 15, 2021
روزہ اور تندرستی
بچوں کی دنیا

روزہ اور تندرستی

اپریل 14, 2021
امی کا دوپٹہ
بچوں کی دنیا

امی کا دوپٹہ

اپریل 13, 2021

روزنامہ ڈیلی روشنی ایک جدید اور منفرد اخبار ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر خاص میں موجود پاکستانیوں کے مسا ئل اور روز مرہ معمولات کو منظر عام پر لانے میں مصروف عمل ہے۔ روزنامہ ڈیلی روشنی کا اصل مقصد عوام کے مسا ئل کو اجاگر کرنا اور عوام کی اصلاح کرنا ہے

روشنی

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سفیران وطن کی خبریں
  • اللہ کے دوست
  • سلسلہ عظیمیہ
  • بچوں کی دنیا
  • شعبہ خواتین
  • معروف شخصیات
  • ہالینڈ کی روشن ڈائری
  • روشنی لائبریری آن لائن

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

  • About Us
  • Contact Us
  • Privacy policy
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • اداریہ
  • صحت
  • کھیلوں کی دنیا
  • مقبول خبریں
  • نگارشات
  • ویڈیوز
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
  • سفیران وطن کی خبریں
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سلسلہ عظیمیہ
  • شعبہ خواتین
  • روشنی لائبریری آن لائن
  • اللہ کے دوست
  • اقوال زریں
  • شاعری اور موسیقی
  • (فخر پاکستان ( انٹرویوز
  • بچوں کی دنیا
  • ہنسنا منع ہے

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In