چیف ایڈیٹر: محمد جاویدعظیمی
ہفتہ, مارچ 6, 2021
Chief Editor : Muhammad Javed Azeemi
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
Web & Mobile Application Development
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
No Result
View All Result
صفحہ اول پاکستان

عمران خان نااہلی کیس: بنی گالا اراضی بے نامی ہوبھی تو اصل مالک جمائما تھیں، عدالت

اکتوبر 3, 2017
میں پاکستان, تازہ ترین
0 0
عمران خان نااہلی کیس: بنی گالا اراضی بے نامی ہوبھی تو اصل مالک جمائما تھیں، عدالت
0
شئیر کیا گیا
0
بار دیکھا گیا
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں عمران خان کی نااہلی کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ بنی گالا اراضی بے نامی ہو بھی تو اصل مالک جمائما تھی، صرف چھ اعشاریہ 5فیصد رقم کی ٹریل ثابت نہیں ہوئی۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل تین رکنی بینچ تحریک انصاف کی غیرملکی فنڈنگ اور عمران خان کی نااہلی کی درخواست کی سماعت کر رہا ہے۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ نیازی سروسز لندن فلیٹ کا ٹیکس بچانے کے لیے بنائی گئی، اس کے اکاؤنٹ میں عمران خان کی ذاتی رقم بھی آتی رہی جبکہ 2003کے بعد اکاؤنٹ کی تفصیلات بھی نہیں دی گئیں۔

درخواست گزار کے مطابق اکاؤنٹ میں موجود 99ہزار پاونڈ بھی ظاہر کرنے چاہیے تھے۔

درخواست گزار مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ پیش کی گئی دستاویزات شکوک وشبہات سے بالاتر ہونا چاہیے تھیں، دستاویزات مشکوک ہیں، 2خطوط پیش کیے گئے جن کے دستخط آپس میں مل نہیں رہے۔

اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نے گزشتہ سماعت پر بھی یہ اعتراض سن کرنوٹ کرلیا تھا، درخواست گزار کا موقف ہے دستاویزات جعلی ہیں، ٹیکس نمبرز اور دستخط کے ساتھ ساتھ دیگر غلطیاں بھی ہیں۔

اکرم شیخ نے کہا کہ کوئی بھی وکیل ایسی دستاویزات سپریم کورٹ کے سامنے پیش نہیں کرسکتا، آپ کے سامنے دستاویزات رکھنےکا مطلب ہے خوب چھلنی سے گزار کر رکھا گیا، یہ امید نہیں کی جاسکتی تھی کہ دستاویزات مشکوک ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے تسلیم کیا کہ 79ہزار پاونڈ بنی گالا کے آرکیٹیکٹ کو دیے، ایک ایسا ڈیزائن جو منظور بھی نہیں اور مسترد کردیا گیا، یہ بہت بھاری رقم ہے ،یہ ہے وہ بلیک منی، بنی گالا کے اسٹرکچر پر خرچ رقم کا حساب کتاب بھی نہیں۔

تاہم اس موقع پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کا کیس آفشور کمپنی تک محدود ہے۔

جسٹس عمر عطا نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ نے ہمیں اکاونٹنٹ سمجھ رکھا ہے؟ آپ میاں بیوی کی چھوٹی چھوٹی چیزیں یہاں لاکر کررکھ دیتے ہیں۔

اس پر حنیف عباسی کے وکیل نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ سر تسلیم خم ہے، میں آپ سے ایسا کوئی کام نہیں لے سکتا، غیر ضروری چیزیں نہیں دہراؤں گا، میرا کیس عمران خان کی ٹیکس ادائیگی کا نہیں اثاثے ظاہر نہ کرنے کا ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ عمران خان نے تین ٹرانزیکشنز ثابت کردی ہیں، صرف مئی میں آنے والی رقم ثابت نہیں ہوسکی۔

بعدازاں عدالت نے عمران خان کے خلاف نااہلی کیس پر دلائل مکمل کرلی۔ کل جہانگیر ترین کے خلاف نااہلی کی درخواست پر سماعت ہوگی ۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی جانب سے سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کی غیر ملکی فنڈنگ اور نامعلوم ذرائع سے بنی گالا کی رہائش گاہ کی خریداری پر درخواست دائر کی گئی جس میں عدالت سے عمران خان کی نااہلی کی استدعا کی گئی ہے۔

شئیرTweetشئیر
پچھلی خبر

ایک شخص کو پارٹی صدر بنانے کیلئے قانون میں ترمیم کی گئی، خورشید شاہ

اگلی خبر

مورسن اور ایلیٹ نے لاہور قلندرز کے کام کو شاندار قرار دیدیا

متعلقہ خبریں

تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز بڑھنے لگے
پاکستان

تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز بڑھنے لگے

مارچ 5, 2021
’وزیراعظم کے بیان پر دکھ ہوا، ہر شخص اور جماعت میں شکست تسلیم کرنے کا جذبہ ہونا چاہیے‘
پاکستان

’وزیراعظم کے بیان پر دکھ ہوا، ہر شخص اور جماعت میں شکست تسلیم کرنے کا جذبہ ہونا چاہیے‘

مارچ 5, 2021
گوجرانوالہ: بچے کو اغوا کرکے 20 لاکھ تاوان مانگنے والے ملزمان گرفتار
پاکستان

گوجرانوالہ: بچے کو اغوا کرکے 20 لاکھ تاوان مانگنے والے ملزمان گرفتار

مارچ 5, 2021
اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس: مزید 6 وکلا کی ضمانتیں منظور، ایک کی مسترد
پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس: مزید 6 وکلا کی ضمانتیں منظور، ایک کی مسترد

مارچ 5, 2021
صدر کہہ چکے ہیں کہ وزیراعظم عوام کا اعتماد کھو چکے: مریم نواز
پاکستان

صدر کہہ چکے ہیں کہ وزیراعظم عوام کا اعتماد کھو چکے: مریم نواز

مارچ 5, 2021
اعتماد کا ووٹ: صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتے کو طلب کر لیا
پاکستان

اعتماد کا ووٹ: صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتے کو طلب کر لیا

مارچ 4, 2021

روزنامہ ڈیلی روشنی ایک جدید اور منفرد اخبار ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر خاص میں موجود پاکستانیوں کے مسا ئل اور روز مرہ معمولات کو منظر عام پر لانے میں مصروف عمل ہے۔ روزنامہ ڈیلی روشنی کا اصل مقصد عوام کے مسا ئل کو اجاگر کرنا اور عوام کی اصلاح کرنا ہے

روشنی

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سفیران وطن کی خبریں
  • اللہ کے دوست
  • سلسلہ عظیمیہ
  • بچوں کی دنیا
  • شعبہ خواتین
  • معروف شخصیات
  • ہالینڈ کی روشن ڈائری
  • روشنی لائبریری آن لائن

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

  • About Us
  • Contact Us
  • Privacy policy
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • اداریہ
  • صحت
  • کھیلوں کی دنیا
  • مقبول خبریں
  • نگارشات
  • ویڈیوز
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
  • سفیران وطن کی خبریں
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سلسلہ عظیمیہ
  • شعبہ خواتین
  • روشنی لائبریری آن لائن
  • اللہ کے دوست
  • اقوال زریں
  • شاعری اور موسیقی
  • (فخر پاکستان ( انٹرویوز
  • بچوں کی دنیا
  • ہنسنا منع ہے

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In