- غوث الاعظم شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ عنہ بڑی گیارھویں شریف کی خصوصی محفل محسن بلوچ ہاؤس پر انعقاد پزیر ہو ئی۔ پروگرام کا آغاز قاری شبیر صاحب کی تلاوت سے ہوا۔ انہوں نے قرآن پاک کی تلاوت کرکے محفل میں آنے والے حضران کو مہکایا اور نقابت کے فرایض محسن بلوچ نےانجام دیئے۔۔تلاوت کلام پاک کے بعد حضور سرکار دوعالم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مدح سرائی کا سسلہ شروع ہوا جن کی سعادت محمد آفتاب سیفی عظیمی ، محمد ممتاز احمد،رانا محمد ادریس،عثمان عطاری ،وحید عطاری ،شہریار خان , پروفیسر شوکت ایوان اور آسٹریا کے مشہور نعت خواں شامل ہوئے۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور اپنے الفاظ سے نذرانہ عقیدت اور غوث الاعظم شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ عنہ کی منقبت پیش کی، پُرنور گیارھویں شریف جس میں مختصر خطاب علامہ مدثر حسین اعوان نے کیا اور خصوصی خطاب ویانا پاک سنٹر مسجد مدینہ کے صدر اور مذہبی سکالر غلام مصطفی بلوچ نے کیا.انھوں نے غو ث اعظم ؒ کی حالات اور سیرت سیدنا غوث الاعظم پر روشنی ڈالی انہوں نے کہا بیشک اللہ تعالی ہر شہ پر قادر ھیں اسکا کوئ شریک نہیں ۔ بزرگان دین کا ایک اپنا مقام اور احترام ھے اگر آج ھم مسلمان ھیں تو انہیں بزرگوں کی راہنمائ سے ھیں کیونکہ کچھ بھی سیکھنے کے لیے استاد کا ھونا ضروری ھے محفل کے اختتام پر حضور علیہ السلام کی بارگاہ میں صلوۃ و السلام کا حدیہ اور لنگر غو ثیہ پیش کیا گیا