متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے پاکستان پیپلز پارٹی کی 4 مارچ کو فوجی عدالتوں سے متعلق ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے مشاورت کے بعد اسلام آباد میں ہونے والی پاکستان پیپلز پارٹی کی کل جماعتی شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے فیصلے سے پی پی پی کی اعلیٰ قیادت کو آگاہ کردیا ہے۔
رابطہ کمیٹی پاکستان کا کہنا ہے کہ فیصلہ ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنوں کے چھاپوں اور گرفتاریوں کی وجہ سے کیا گیا ہے۔