قومی اسمبلی نے سوشل میڈیا اور دوسرے ذرائع پرتوہین رسالتﷺ کے خلاف قرارداد متفقہ منظور کرلی ۔قرار داد حکومتی رکن کیپٹن صفدر نے پیش کی ۔
جے یو آئی ف کی نعیمہ کشور نے بھی قرارداد پیش کی اور موقف اختیار کیا کہ یہ قرارداد ان کی تھی، جو کیپٹن صفدر نے پیش کی۔
قرارداد کے مطابق یہ ایوان سوشل میڈیا پر توہین رسالتﷺ کی مذمت کرتا ہے،حکومت فوری طور پر اس کے خلاف اقدامات کرے۔قرارداد پر تمام جماعتوں نے دستخط کئے ہیں