دبئی میں جاری پاکستان سپر لیگ 2 کے چوتھے اور اہم میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے کپتان مصباح الحق کے ناقابل شکست 61رنز کی بدولت لاہور قلندر ز کو جیت کے لئے 159رنز کا ہدف دیا ،جو اس نے 18اعشاریہ 2اوورز میں 4وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا ۔
لاہور قلندرز کی ایونٹ میں پہلی کامیابی میں جیسن رائے 60رنز ناٹ آئوٹ ،کپتان میک کولم25 ، عمرا کمل 35اور سنیل نارائن 25رنز کے ساتھ نمایاں کردار ادا کیا ۔
اسلام آباد کی طرف سے سعید اجمل ،محمد سمیع ، رومان رئیس اور شین واٹسن نے 1،1وکٹ حاصل کی ،اس سے قبل اسلام آباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 7وکٹ کے نقصان پر 158رنز بنائے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کپتان مصباح الحق نے ناقابل شکست 61رنز کی اننگ کھیلی ،انہوں نے اس دوران 3چوکے اور 5بلند و بالا چھکے بھی لگائے ،اسمتھ 31 جبکہ سیم 37رنز کی قابل ذکر اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے ۔
لاہور قلندر کی جانب سے گرانٹ ایلوٹ نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا اوراسلام آباد یونائیٹڈ کی 4 وکٹیں لے اڑے،سنیل نرائن اور سہیل تنویر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے پہلے میچ میں پشاور زلمی کو 7وکٹوں سے شکست سے دوچار کیا تھا جبکہ لاہور قلندرکو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 8رنز سے مات دی تھی