سوئٹزرلینڈ کے شہر لوزرن میں ایک شاندار اور روحانی جلسہ عید میلاد النبیﷺ کا انعقاد کیا گیا
جسکے مہمان خصوصی جناب محمد حنیف ساقی نوشاہی،خواجہ مستنیراحمد،جناب شیخ ذوالقرنین،اور صاحبزادہ سیدعلی جیلانی تھے۔ اس میں مشہور نعت خوان جناب جہانزیب عرف مٹھو اور عرفان فانی نے بارگاہ رسالت میں نذرانہ عقیدت پیش کیئے بچوں میں سیدزین جیلانی اورخواتین میں سے امبر جیلانی نے نعت کے نذرانے پیش کیئے۔ محمد حنیف ساقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خدا سب سے اپنے حبیب کو اپنے نور سے پیدا فرمایا اور پھر یہ کائنات زمین و آسمان سب کو پیدا فرمایااور حضرت محمدﷺ کو انسانی شکل میں آخری نبی معسبوت فرمایا۔آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنے بچوں کو آقا کی تعلیمات سے آگاہ کریں اور ان کے بتائے ہوئے اصولوں کو سیکھائیں اسطرح ہم ایک اچھے امتی بن سکتے ہیں۔دارالاحسان کے خادم خواجہ مستنیر احمد نے ذکر الہی کا ورد کرایا درودسلام کے بعد صاحبزادہ سید علی جیلانی نےاجتماعی دعا کرائی۔
آخر میں جناب خاور سعید، رانا الطاف،عاشق حسین،توقیر شاہ،شیخ زمان،محمد نصیر،خالد بشیر نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا