چیف ایڈیٹر: محمد جاویدعظیمی
پیر, مارچ 1, 2021
Chief Editor : Muhammad Javed Azeemi
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
Web & Mobile Application Development
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
No Result
View All Result
صفحہ اول نگارشات

محرم کی عبادات

ستمبر 21, 2017
میں نگارشات
0 0
محرم کی عبادات
0
شئیر کیا گیا
0
بار دیکھا گیا
Share on FacebookShare on Twitter

فضیلت و عظمت حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا محرم کے مہینے کا اعزاز و اکرام کرو جس شخص نے محرم کے مہینے کا اعزاز و اکرام کیا اللہ تعالیٰ اس کو جنت عنایت فرمائینگے اور اس کو جہنم سے نجات دیں گے۔( اکرام سے کثرت عبادت کی طرف اشارہ ہے) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس شخص نے ذی الحجہ کے آخری دن اور محرم کے پہلے دن روز ہ رکھا تو اس نے گویا سال بھر روزہ رکھا اور اس کے 60 برس کے گناہ بخش دیئے گئے۔ ایک دوسری روایت میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس نے پہلے ‘ دسویں اور آخری دن محرم کا روزہ رکھا تو اللہ تعالیٰ جنت میں اس کےلئے تیس شہر بناتا ہے اور ہر شہر میں تیس محل ہوتے ہیں اور ہر محل میں تیس صفے ہوتے ہیں اور ہر صفے میں درخت اور نہریں اور تخت اور دسترخوان اور حوریں اور غلمان اور لڑکے ہوتے ہیں۔ ایک اور روایت میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا نے جس اول محرم میں دس روزے رکھے ‘ گویا اس نے دس ہزار برس کی عبادت کی کہ رات کو قیام کیا اور دن کو روزہ رکھااور فرمایا جو شخص دوزخ کی آگ اپنے اوپر حرام کرنا چاہے وہ محرم کے روزے رکھے اور فرمایا اللہ نے اس مہینے کو سب مہینوںمیں برگزیدہ کہا ہے اور فرمایا محرم کا ایک روز ایک سال کی عبادت سے زائد ہے اور فرمایا محرم کے مہینہ میں شبِ جمعہ کو عبادت کرنیوالا ہے ایسا ہے گویا اس نے شب قدر پائی اور ہر رات کے بدلے انسانوں اور پریوں کی عبادت کا ثواب پاتا ہے محرم کے نوافل آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا محرم کی پہلی رات میں 8 رکعت نماز چار سلام سے اس طرح پڑھے کہ ہر رکعت میں بعد فاتحہ تین بار سورہ اخلاص پڑھنے والے کو اللہ بخش دیتا ہے اور فرمایا جو شخص یہ نماز ہر مہینے کی پہلی رات کو پڑھے وہ اور اس کا مال اور اولاد مصیبتوں اور شرور سے محفوظ رہے گا اور ہر رکعت کے بدلے ایک سال کی عبادت کا ثواب پائے گا اور فرمایا جو شخص محرم کی پہلی رات کو چار رکعت اس طرح پڑھے کہ ہر رکعت میں بعد فاتحہ تین مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے ہر رکعت کے بدلے چالیس ہزار سال کی عبادت کا ثواب پائےگا اور فرمایا جو شخص محرم کی پہلی رات میں دو رکعت اس طرح پڑھے کہ ہر رکعت میں بعد فاتحہ کے سورہ انعام پڑھے تو گناہوں سے یوں پاک ہو گا جیسے ابھی پیدا ہوا ہے اور ہر حرف کے بدلے جنت میں ایک حور پائےگا۔ جو کوئی محرم الحرام کی پہلی شب چھ رکعت نفل نماز دو دو رکعت کر کے اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد ایک مرتبہ آیة الکرسی اور گیارہ مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے۔ پھر سلام کے بعد تین مرتبہ سُبحَانَ المَلِکِ القُدُّوسِ سُبُّوح قُدُّوس رَبُّنَا وَ رَبُّ المَلَا ئِکَةِ وَالرُّوحِ پڑھے تو انشاءاللہ تعالیٰ ثواب عظیم حاصل ہو گا۔ جو کوئی یکم محرم الحرام کو دو رکعت نفل نماز اس طرح سے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد تین مرتبہ سورہ اخلاص پڑھے اور نماز سے فارغ ہونے کے بعد یہ دعا مانگے: اَللّٰھُمَّ اَنتَ اللّٰہُ الاَبَدُ القَدِیمُ ھَذِہ سَنَة جَدِیدَة اَسئَلُکَ فِیھَا العِصمَةَ مِنَ الشَّیطٰنِ الرَّجِیمِ وَ الاَمَانَ مِنَ السُّلطَانِ الجَابِرِ وَمِن شَرِّ کُلِّ ذِی شَرٍّ وَّ مِنَ البَلَائِ وَالاٰفَاتِ وَاَسئَلُکَ العَونَ وَالعَدلَ عَلٰی ھٰذِہِ النَّفسِ الاَمَّارَةِ بِالسُّوء وَالاِ شتِغَالِ بِمَا یُقَرِّبُنِی اِلَیکَ یَا بَرُّ یَا رَئُ وفُ یَا رَحِیمُ یَا ذَاالجَلَالِ وَالاِکرَامِ o تو بفضلِ باری تعالیٰ اس عمل کی برکت سے پروردگار عالم اس شخص کو شیطان کے شر سے محفوظ رکھے گا اور اسے اپنی حفظ و امان میں رکھے گا۔ اس کے رزقِ حلال میں خیر و برکت پیدا فرمائے گا۔ نفلی روزے حضرت حفصہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ چار چیزیں ہیں جنہیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نہیں چھوڑتے تھے۔ عاشورہ کے روزے ‘ ذی الحجہ کے روزے (ایک سے نو تک) ہر مہینہ کے تین روزے‘ دو رکعتیں فجر کی فرض (نماز) سے پہلے۔ (نسائی)

شئیرTweetشئیر
پچھلی خبر

پاکستان قوال گروپ کا کامیاب دورہ یورپ

اگلی خبر

محرم کی عبادات اوردعا

متعلقہ خبریں

کلر تھراپی۔۔۔مولف۔۔۔الشیخ خواجہ شمس الدین عظیمی (قسط نمبر87)
سفیران وطن کی خبریں

کلر تھراپی۔۔۔مولف۔۔۔الشیخ خواجہ شمس الدین عظیمی (قسط نمبر87)

فروری 27, 2021
کلر تھراپی۔۔۔مولف۔۔۔الشیخ خواجہ شمس الدین عظیمی (قسط نمبر86)
سفیران وطن کی خبریں

کلر تھراپی۔۔۔مولف۔۔۔الشیخ خواجہ شمس الدین عظیمی (قسط نمبر86)

فروری 26, 2021
کلر تھراپی۔۔۔مولف۔۔۔الشیخ خواجہ شمس الدین عظیمی (قسط نمبر84)
سفیران وطن کی خبریں

کلر تھراپی۔۔۔مولف۔۔۔الشیخ خواجہ شمس الدین عظیمی (قسط نمبر84)

فروری 24, 2021
کلر تھراپی۔۔۔مولف۔۔۔الشیخ خواجہ شمس الدین عظیمی (قسط نمبر83)
سفیران وطن کی خبریں

کلر تھراپی۔۔۔مولف۔۔۔الشیخ خواجہ شمس الدین عظیمی (قسط نمبر83)

فروری 23, 2021
کلر تھراپی۔۔۔مولف۔۔۔الشیخ خواجہ شمس الدین عظیمی (قسط نمبر82)
سفیران وطن کی خبریں

کلر تھراپی۔۔۔مولف۔۔۔الشیخ خواجہ شمس الدین عظیمی (قسط نمبر82)

فروری 22, 2021
کلر تھراپی۔۔۔مولف۔۔۔الشیخ خواجہ شمس الدین عظیمی (قسط نمبر81)
سفیران وطن کی خبریں

کلر تھراپی۔۔۔مولف۔۔۔الشیخ خواجہ شمس الدین عظیمی (قسط نمبر81)

فروری 20, 2021

روزنامہ ڈیلی روشنی ایک جدید اور منفرد اخبار ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر خاص میں موجود پاکستانیوں کے مسا ئل اور روز مرہ معمولات کو منظر عام پر لانے میں مصروف عمل ہے۔ روزنامہ ڈیلی روشنی کا اصل مقصد عوام کے مسا ئل کو اجاگر کرنا اور عوام کی اصلاح کرنا ہے

روشنی

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سفیران وطن کی خبریں
  • اللہ کے دوست
  • سلسلہ عظیمیہ
  • بچوں کی دنیا
  • شعبہ خواتین
  • معروف شخصیات
  • ہالینڈ کی روشن ڈائری
  • روشنی لائبریری آن لائن

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

  • About Us
  • Contact Us
  • Privacy policy
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • اداریہ
  • صحت
  • کھیلوں کی دنیا
  • مقبول خبریں
  • نگارشات
  • ویڈیوز
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
  • سفیران وطن کی خبریں
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سلسلہ عظیمیہ
  • شعبہ خواتین
  • روشنی لائبریری آن لائن
  • اللہ کے دوست
  • اقوال زریں
  • شاعری اور موسیقی
  • (فخر پاکستان ( انٹرویوز
  • بچوں کی دنیا
  • ہنسنا منع ہے

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In