(ڈیلی روشنی) حاجی محمد کے بھابجے محمد حمزہ نے16سال کی عمر مٰیں قرآن مجید حفظ کرلیا اس خوشی میں محمد فاروق نے اللہ تعالی کا شکر ادا کرنے کے لئے ایک دعائیہ تقریب کا انتظام و انصرام پاکستان اسلامیک اےنڈ کلچرل سنٹر دی بیگ میں کیا اس سادہ مگر پروقار تقریب کا آغاز طلاوت،قرآن سے نصر اقبال نے کیا جب کہ نعت رسولﷺ خادم حسیں نے پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ۔پروگام کی نظامت حاجی شبیر علی بٹ نے حوبصورت انداز میں کرتے ہوئے بانی محفل اور حافظ حمزہ کے لئے اللہ تعالی کے حضور پر خلوص مناجات پیش کیئں اور سینٹر سے وابستہ حضرات کے لئے بھی خصوصی دعائیں کئیں۔آخرمیں میزبان نے مدعوین کی تواضع عمدہ لذیذکھانوں سے کی