(ویانا آسٹریا رپورٹ ( اخلاق سا ہی
روزنامہ روشنی انٹرنیشنل )بروز اتوار 28-11- 2016 رات 8:00 ویانا پاک سینٹر مسجد المدینہ کے صدراور مذہبی اسکالرغلام مصطفیٰ بلوچ صاحب کی سربراہی میں ایک میٹنگ کا اہتمام بلوچ ہاؤس میں کیا گیا جس میں روزنامہ روشنی انٹرنیشنل کے بیورو انچار ج جناب رانا محمد ادریس صاحب، جناب الطاف جمال صاحب ،جناب منیر مغل صاحب اور جناب ریاض بلوچ صاحب نے شرکت کی جس میں کافی عرصہ دراز سے کچھ غلط فہمی اور کچھ ناراضگی الطاف جمال صاحب اور جناب منیر مغل صاحب کےدرمیان تھیں جس سے پاکستانی کمیونٹی بہت رینج و دکھ میں مبتلا تھی مذہبی اسکالرغلام مصطفیٰ بلوچ صاحب کی کاوشوں اور محنت سے اس سلسلے کا آج اختتام ہوا آج سے الطاف جمال صاحب اور جناب منیر مغل صاحب میں صلح دوبارہ سے ہو گی ہے غلام مصطفیٰ بلوچ صاحب سے اور پوری پاکستانی کمیونٹی سے جناب الطاف جمال صاحب اور جناب منیر مغل صاحب نے وعدہ کیا کے ھم مل کر ایک ساتھ اپنے ملک اور قوم کی خدمت کریں گے اور انے والے وقت میں ایک اچھی دوستی کی مثال قائم کریں گے .الله ہمے اس نیک مقصد میں کامیاب کرے آمین .
آخیر میں لز ت کام و دہن کے سلسلے میں پاکستانی کھانوں سے پُرتکلف عشایۂ دیا ، بعد از تمام مہمانوں کا ویانا پاک سینٹر مسجد المدینہ کے صدراور مذہبی اسکالرغلام مصطفیٰ بلوچ صاحب نے دعوت پر تشریف لانےکا شکریہ ادا کیا .
رپورٹ اخلاق سا ہی صاحب اور فوٹو گرافی جناب بلال احمد صاحب.
Muhammad Amir Siddique student Master of Law & LLM Faculty of Law, Karl Francis University, Graz, Austria.