امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مذہبی آزادی دہشتگردی کے خطرے میں ہے، اسے روکنا ہوگا اور اسے روکیں گے، امریکا میں مذہبی آذادی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرینگے۔
واشنگٹن میں سالانہ نیشنل پریئر بریک فاسٹ میں خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آزادی خدا کی نعمت ہے، ہم نے دیکھا ہے کہ امن پسند مسلمان داعش کا نشانہ کیسےبنے، مذہبی آزادی کے لیے سب سے بڑا خطرہ دہشتگردی ہے جسے ختم ہونا ہوگا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا امیگریشن کے لیے دنیا کی سب سے فیاض قوم ہے، کچھ ایسے لوگ ہیں جو ہماری اس فیاضی سے فائدہ اٹھاتے ہیں، عدم برداشت کا رویہ پھیلانے کی اجازت نہیں دینگے، ایسا نظام بنائیں گے جس میں امریکا آنے والے ہم سے اور ہماری اقدار سے محبت کریں۔