اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری توصیف احمد کو خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری توصیف احمد کو خاتون سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق تھانہ سہالہ میں متاثرہ خاتون کی جانب سے رپورٹ درج کرائی گئی جس میں خاتون نے الزام لگایا ہے کہ اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری توصیف احمد نے اسے جنسی ہوس کا نشانہ بنایا۔
خاتون کی درخواست پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے (ن) لیگی رہنما کو گرفتار کرلیا جب کہ خاتون اور ملزم دونوں کو میڈیکل ٹیسٹ کے لئے پمز اسپتال بھجوا دیا گیا ہے۔