چیف ایڈیٹر: محمد جاویدعظیمی
جمعرات, مارچ 4, 2021
Chief Editor : Muhammad Javed Azeemi
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
Web & Mobile Application Development
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
No Result
View All Result
صفحہ اول نگارشات

مظلوم کی مدد کس طرح کریں؟

ستمبر 11, 2017
میں نگارشات
0 0
مظلوم کی مدد کس طرح کریں؟
0
شئیر کیا گیا
0
بار دیکھا گیا
Share on FacebookShare on Twitter

نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: تم میں جو کوئی برائی دیکھے اسے اپنے ہاتھ سے بدل دے، اگر ہاتھ سے بدلنے کی طاقت نہ ہو تو زبان سے روکے، اگر زبان سے بھی روکنے کی قدرت نہ ہو تو دل میں برا جانے اور یہ ایمان کا ادنیٰ درجہ ہے۔ (صحیح مسلم)

اگر بدقسمتی سے ہم برما، کشمیر، شام، فلسطین اور دیگر مقامات پر ہمارے بھائی بہنوں پر ہونے والے مظالم کو نہیں روک سکتے تو کم از کم اتنا تو کر ہی سکتے ہیں:

۱۔ ان کے لئے کم از کم پنجگانہ نمازوں کے بعد دعا کریں اور اپنے اپنے علاقوں کی مساجد کے امام صاحبان سے بھی درخواست کریں کہ باجماعت نمازوں کے بعد اجتماعی دعا کا اہتمام کریں۔ حدیث شریف میں ہے: مسلمان کے لیے اس کی غیر موجودگی میں دُعا نہایت جلد قبول ہوتی ہے۔ (ابو داؤد)

۲۔ اپنے ملک میں موجود سفارتخانوں اور قونصل خانوں اور اقوام متحدہ اور بین الاقوامی امن قائم کرنے والے اداروں کو ایمیل، فیکس، خطوط اور پیغامات کے ذریعے اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں۔ ان تمام سے رابطے کی معلومات انٹرنیٹ پر بآسانی تلاش کی جا سکتی ہے۔

۳۔ عام آدمی اپنی طاقت کو پہنچانے۔ اپنی اپنی مذہبی و سیاسی قیادت پر دباؤ دالیے کہ وہ اس مدعے کو جگہ جگہ بار بار اٹھائیں اور حکومت، اوپوزیشن اور ذرائع ابلاغ کے اداروں کو مجبور کریں کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتوں اور وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ٹھوس اقدامات اُٹھائیں اور بین الاقوامی قوتوں سے بلا جھجک و بلا تاخیر اپنے مطالبات منوائیں اور مظلوموں کی دادرسی کا سامان کریں۔

٤۔ اپنے ارد گرد، گھر، خاندان، حلقہ احباب میں اور سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا بھر میں اپنے مسلمان بھائی بہنوں پر ہونے والے سفاکانہ مظالم سے متعلق شعور اور آگاہی بیدار کرنے اور اس کی ہر ممکن روک تھام کی مہم چلائیں۔

۵۔ بے غیرت اور ضمیر فروش الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کا مکمل بائیکاٹ کریں، نہ ان کے چینلز دیکھیں اور نہ ہی ان کے اخبارات خریدیں جو سب کچھ جان بوجھ کر قصدا عوام سے سچائی کو چھپاتے ہیں اور دنیا بھر میں مظلوموں پر ہونے والے مظالم، ان کی نسل کشی اور قتل عام پر پردہ ڈالے انسانیت اور صحافت جیسے عظیم فریضے سے غداری کا جرم کرتے ہیں۔

٦۔ اور سب سے اہم بات۔ الله کی طرف رجوع کریں۔۔۔ اسلام کی طرف لوٹیں۔۔۔ قرآن و سنت کی طرف آئیں۔۔۔ شریعت مطھرہ کی اتباع کریں۔ اپنے گناہوں سے معافی چاہیں۔ استغفار کی کثرت کریں۔ اچھوں اور سچوں کے ساتھ ہو جائیں۔ آوارگی اور گمراہی بھری اس زندگی کو یکسر چھوڑ دیں کہ زندگی گزرا ہی چاہتی ہے اور موت قریب تر ہے۔

یاد رکھیے! نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: جس شخص کے پاس کسی مومن کو ذلیل کیا جا رہا ہو اور وہ طاقت رکھنے کے باوجود اس کی مدد نہ کرے، الله تعالی قیامت کے دن لوگوں کے سامنے اسے رسوا کریگا۔ (مسند امام احمد)

ایک اور روایت میں ہے کہ حضورِ پاک ﷺ نے فرمایا: جو مسلمان کسی مسلمان کی ایسی جگہ مدد نہ کرے جہاں اس کی عزت پامال کی جارہی ہو اور اسے گالیاں دی جارہی ہوں تو الله اسے ایسی جگہ رسوا کریگا جہاں وہ اپنی مدد کا طلب گار ہوگا اور جو مسلمان کسی مسلمان کی ایسی جگہ مدد کرے جہاں اسے گالیاں دی جارہی ہوں اور اس کی عزت پامال کی جارہی ہو تو الله اس کی ایسی جگہ مدد فرمائے گا جہاں وہ اپنی مدد کا طلب گار ہوگا ۔ (ابو داؤد)

الله رؤف رحیم اپنے حبیب کریم علیہ افضل الصلوۃ والتسلیم کی صدقے طفیل مظلوموں کی مدد فرمائیں۔ ظالموں کو نیست و نابود فرمائے۔ ہمیں ہمت اور طاقت دے کہ ہم ظالموں کے خلاف اور مظلوموں کے ساتھ اور ان کی امداد کے لئے ہمہ وقت بہادری سے کھڑے ہوں۔ الله ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔

شئیرTweetشئیر
پچھلی خبر

احتجاجی مظاہرہ دی ہیگ میں ہو گا

اگلی خبر

خواتین کے لئے عید میلہ ہو گا۔

متعلقہ خبریں

کلر تھراپی۔۔۔مولف۔۔۔الشیخ خواجہ شمس الدین عظیمی (قسط نمبر90)
سفیران وطن کی خبریں

کلر تھراپی۔۔۔مولف۔۔۔الشیخ خواجہ شمس الدین عظیمی (قسط نمبر90)

مارچ 3, 2021
کلر تھراپی۔۔۔مولف۔۔۔الشیخ خواجہ شمس الدین عظیمی (قسط نمبر89)
سفیران وطن کی خبریں

کلر تھراپی۔۔۔مولف۔۔۔الشیخ خواجہ شمس الدین عظیمی (قسط نمبر89)

مارچ 2, 2021
کلر تھراپی۔۔۔مولف۔۔۔الشیخ خواجہ شمس الدین عظیمی (قسط نمبر88)
سفیران وطن کی خبریں

کلر تھراپی۔۔۔مولف۔۔۔الشیخ خواجہ شمس الدین عظیمی (قسط نمبر88)

مارچ 1, 2021
کلر تھراپی۔۔۔مولف۔۔۔الشیخ خواجہ شمس الدین عظیمی (قسط نمبر87)
سفیران وطن کی خبریں

کلر تھراپی۔۔۔مولف۔۔۔الشیخ خواجہ شمس الدین عظیمی (قسط نمبر87)

فروری 27, 2021
کلر تھراپی۔۔۔مولف۔۔۔الشیخ خواجہ شمس الدین عظیمی (قسط نمبر86)
سفیران وطن کی خبریں

کلر تھراپی۔۔۔مولف۔۔۔الشیخ خواجہ شمس الدین عظیمی (قسط نمبر86)

فروری 26, 2021
کلر تھراپی۔۔۔مولف۔۔۔الشیخ خواجہ شمس الدین عظیمی (قسط نمبر84)
سفیران وطن کی خبریں

کلر تھراپی۔۔۔مولف۔۔۔الشیخ خواجہ شمس الدین عظیمی (قسط نمبر84)

فروری 24, 2021

روزنامہ ڈیلی روشنی ایک جدید اور منفرد اخبار ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر خاص میں موجود پاکستانیوں کے مسا ئل اور روز مرہ معمولات کو منظر عام پر لانے میں مصروف عمل ہے۔ روزنامہ ڈیلی روشنی کا اصل مقصد عوام کے مسا ئل کو اجاگر کرنا اور عوام کی اصلاح کرنا ہے

روشنی

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سفیران وطن کی خبریں
  • اللہ کے دوست
  • سلسلہ عظیمیہ
  • بچوں کی دنیا
  • شعبہ خواتین
  • معروف شخصیات
  • ہالینڈ کی روشن ڈائری
  • روشنی لائبریری آن لائن

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

  • About Us
  • Contact Us
  • Privacy policy
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • اداریہ
  • صحت
  • کھیلوں کی دنیا
  • مقبول خبریں
  • نگارشات
  • ویڈیوز
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
  • سفیران وطن کی خبریں
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سلسلہ عظیمیہ
  • شعبہ خواتین
  • روشنی لائبریری آن لائن
  • اللہ کے دوست
  • اقوال زریں
  • شاعری اور موسیقی
  • (فخر پاکستان ( انٹرویوز
  • بچوں کی دنیا
  • ہنسنا منع ہے

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In