چیف ایڈیٹر: محمد جاویدعظیمی
پیر, مارچ 1, 2021
Chief Editor : Muhammad Javed Azeemi
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
Web & Mobile Application Development
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
No Result
View All Result
صفحہ اول تازہ ترین

معا شرتی محرومیو ں کے ازالہ کے لیے تعلیم کا فروغ نا گزیر ہوچکا ہے ،سلطان احمد

دسمبر 17, 2016
میں تازہ ترین, سفیران وطن کی خبریں
0 0
معا شرتی محرومیو ں کے ازالہ کے لیے تعلیم کا فروغ نا گزیر ہوچکا ہے ،سلطان احمد
0
شئیر کیا گیا
0
بار دیکھا گیا
Share on FacebookShare on Twitter

برمنگھم /کو ٹلی آزادکشمیر ( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) تعلیم ہی وہ ہتھیا ر ہے جس سے معا شرے میں پا ئی جا نے والی محرومیو ں کا ازالہ کیا جا سکتا ہے ۔ کا میاب اورنما یا ں پو زیشن حاصل کرنے والے طلبہ کی حوصلہ افزائی سے مقا بلے کا رحجان پروان چڑھتا ہے ۔ جس سے تعلیمی میدان میں طلبہ کی آپس میں ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی جستجو پیدا ہوتی ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہا رڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوٹلی سلطان احمدنے گو رنمنٹ شیر باز سکول براہٹلہ میں صدر معلم اسرار احمد مغل مرحوم کی دوسری سالانہ برسی کے موقع پر جلسہ تقسیم انعاما ت سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ جسکی صدارت سابق ڈی ای او قدرت اللہ شہاب نے کی نظامت کے فرائض ادارہ ہذا کے استا د اعجاز احمد نے سرانجام دیے جبکہ طا لب علم نے تلا وت کلام پاک سے آغاز کیا اس موقع پر محمد مختار احمد نظامی اے ای او چڑھوئی محمد عزیز قمر اے ای او محمد خلیل ارشد ، صدر معلم جہا نگیر خواص ،عبد القیوم صدر معلم ادارہ ہذا، محمد مقصود تبسم کجلانی نے خصوصی شرکت کی۔ یا د رہے کہ آج سے دو برس قبل صدر معلم کی وفا ت کے بعد ان کے تعزیتی ریفرنس کے موقع پر براہٹلہ ہائی سکول میں آصف محمود برا ہٹلوی نے ہمراہ شاہد احمد مغل، یا سر محمود خان، عمران اسرار، خرم شہزاد، قاضی قیصر محمود مغل اور دیگر ساتھیو ں نے فا ئو نڈیشن کے قیام کا اعلان کرتے وقت اس با ت کا عہد کیا تھا کہ صدر معلم کی تعلیمی خدما ت کو سراہتے ہو ئے ان کی سالانہ برسی کے موقع پر سالانہ جلسہ تقسیم انعاما ت کا اہتمام کیا جاتا رہے گا ۔ اسی سلسلہ میں آج ہمیں فخر محسوس ہورہا ہے کہ یہ عظیم الشان تقریب گورنمنٹ سکول براہٹلہ کی عوامی پذیرائی کے باعث مقامی تعلیمی ادراے کی ضرورت بن گیا ہے ۔ ضلعی سطح پرتمام تقریبات میں ایک منفرد اور نایاب اہمیت کا حامل بن چکا ہے ۔انصر اسرارمغل نے اسرار احمد مغل فائونڈیشن (آئی ایم ایف)کے حوالہ سے شرکاء کو تفصیلا ت بتا تے ہو ئے کہاکہ گذشتہ برس سکول میں مرمتی کام کھڑکیو ں سمیت دیگر کا مو ں پر لاکھو ں روپے کی لا گت سے کام کیے براہٹلہ ویلفیئر سوسائٹی کی مالی معاونت کی ۔ براہٹلہ پرائیویٹ لا ئبریری کی مالی معاونت کی گر لز ہائی سکول بر اہٹلہ میں مالی معا ونت کے ساتھ ساتھ ہائی سکول بر اہٹلہ کی مالی معا ونت سمیت ضرو رتمند طلبہ میں یو نیفا رم اور کتا بیں بھی دیتے ہیں ۔ اسکے علا وہ غریب اور ضرورتمندوں کے علاج معالجہ کے لیے بھی IMF نے تعاون کیا کرنل شیر باز خان سکول میں ہر سال خالصتا محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام سیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کر جلسہ تقسیم انعا ما ت کا انعقا د ہو تا ہے ۔ ادارہ ہذا کے سنیئر استاد ما سٹر عبد الرئو ف مغل نے کہاکہ راجہ شیر باز خان H/S بر اہٹلہ کا شما ر آزادکشمیر کے قدیم سکولو ں میں ہو تا ہے ۔ 1932 کو مستری غلام محمد کے گھر قائم ہو نے والا سکول بہت جلد راجہ شیر باز خان کے تعاون سے اس جگہ منتقل ہو گیا ۔ سکول کا بنیا دی رقبہ 26 کنال پر مشتمل ہے ۔ عوام علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت اس سکول کی تعمیر کی 1949 کو یہ سکول مڈل ہو گیا ۔ اس سکول سے فا رغ التحصیل طلبہ آزادکشمیر سمیت دنیا بھر میں اعلیٰ سرکا ری اور غیر سرکا ری عہد وں پر فائز ہیں ۔ 1974 کو اس سکول کو ہا ئر سیکنڈری کا درجہ ملا ۔ آج ہمیں فخر ہے کہ گا ئو ں میں ہو نے کے با وجود سکول کا نام اور مقام آزادکشمیر کی بڑی درسگا ہو ں میں ہو تا ہے ۔ گذشتہ دس برس سے ڈسٹرکٹ کوٹلی کانمبر ون سکول چلا آرہا ہے ۔ مختلف این جی اوز کی جا نب سے اس سکول کو گذشتہ ٧ برسوں سے بہترین اساتذہ کا ایوارڈ مل رہا ہے ۔ ڈی ای اے کی وساطت سے اعلیٰ حکام تک یہ با ت پہنچانا ضروری ہے کہ حکومتی سطح پر بھی حوصلہ افزائی لا زمی ہو نی چا ہیے۔ پہلی جما عت سے دہم تک اول دوم اور سوئم آنے والے طلباء میں کمیونٹی رہنما ئو ں نے ٹرافیا ں تقسیم کیں ۔ IMF کے چیئرمین صدر تقریب مہمان خصوصی اور H/S برا ہٹلہ کے صدر معلم کے لیے بھی خصوصی ایوارڈ پیش کیے گئے ۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ اس طرح کی مثبت تقا ریب آئندہ بھی جا ری رہنی چاہیے ۔ فا ئو نڈیشن کی طرف سے یہ عہد کیا گیا کہ ہر سال یہ تقریب پہلے سے بڑھ کا انعقاد پذیر کی جا ئے گی ۔ تقریب میں راجہ منصف داد صدر معلم ہائی سکول بنڈلی ، محمد شفیق مغل ، راجہ ظفر اللہ ، راجہ لقمان احمد، راجہ عبد القیوم ، ڈاکٹر محمد امیر چو ہدری، قیصر محمود مغل جو ڈیشل مجسٹریٹ کوٹلی ، انصر اسرار اسٹنٹ پروجیکٹ مینجر ، ظہو ر احمد مغل ا نسپکٹر، امجد محمود ، محمد عارف ، چیئرمین منظور احمد مغل، عبد الرئوف ، محمد خو رشید نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر مقرین کا مزید کہنا تھا کہ تا ریخی گا ئو ں براہٹلہ میں تعلیمی کمیٹی کا سکول کے ساتھ اشتراک انتہائی اہمیت کا حامل ہے یہی وجہ ہے کہ اساتذہ کے ساتھ عوام علاقہ بھی طالب علمو ں کے فروغ تعلیم کے لیے کلیدی کردار ادا کرتے ہیں ۔ آئی ایم ایف فا ئو نڈیشن سمیت معروف کا روباری شخصیت راجہ ظفر اللہ خان نے اس موقع پر سکول کے لیے مالی اعانت کا اعلان کیا ۔

شئیرTweetشئیر
پچھلی خبر

ممالک کے سفر پر گامزن خاتون کیسینڈرا پاکستان پہنچ گئیں196

اگلی خبر

حکومت ڈانوا ڈول ہے لیکن گر نہیں رہی، یوسف رضا گیلانی

متعلقہ خبریں

نیدرلینڈ،کرونا پھیلاؤ کی یومیہ رپورٹ!!
سفیران وطن کی خبریں

نیدرلینڈ،کرونا پھیلاؤ کی یومیہ رپورٹ!!

مارچ 1, 2021
کلر تھراپی۔۔۔مولف۔۔۔الشیخ خواجہ شمس الدین عظیمی (قسط نمبر88)
سفیران وطن کی خبریں

کلر تھراپی۔۔۔مولف۔۔۔الشیخ خواجہ شمس الدین عظیمی (قسط نمبر88)

مارچ 1, 2021
کریلا بہترین  سبزی۔۔۔تحریر۔۔۔محمد جاوید عظیمی
سفیران وطن کی خبریں

کریلا بہترین سبزی۔۔۔تحریر۔۔۔محمد جاوید عظیمی

مارچ 1, 2021
جدید مسائل کا اسلامی حل
سفیران وطن کی خبریں

جدید مسائل کا اسلامی حل

مارچ 1, 2021
اورادووظائف۔۔۔تحریر۔۔۔ابن وصی۔۔۔(قسط نمبر3)
سفیران وطن کی خبریں

اورادووظائف۔۔۔تحریر۔۔۔ابن وصی۔۔۔(قسط نمبر3)

مارچ 1, 2021
نیدر لینڈ، کرونا پھلاؤ کی یومیہ رپورٹ!!
سفیران وطن کی خبریں

نیدر لینڈ، کرونا پھلاؤ کی یومیہ رپورٹ!!

مارچ 1, 2021

روزنامہ ڈیلی روشنی ایک جدید اور منفرد اخبار ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر خاص میں موجود پاکستانیوں کے مسا ئل اور روز مرہ معمولات کو منظر عام پر لانے میں مصروف عمل ہے۔ روزنامہ ڈیلی روشنی کا اصل مقصد عوام کے مسا ئل کو اجاگر کرنا اور عوام کی اصلاح کرنا ہے

روشنی

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سفیران وطن کی خبریں
  • اللہ کے دوست
  • سلسلہ عظیمیہ
  • بچوں کی دنیا
  • شعبہ خواتین
  • معروف شخصیات
  • ہالینڈ کی روشن ڈائری
  • روشنی لائبریری آن لائن

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

  • About Us
  • Contact Us
  • Privacy policy
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • اداریہ
  • صحت
  • کھیلوں کی دنیا
  • مقبول خبریں
  • نگارشات
  • ویڈیوز
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
  • سفیران وطن کی خبریں
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سلسلہ عظیمیہ
  • شعبہ خواتین
  • روشنی لائبریری آن لائن
  • اللہ کے دوست
  • اقوال زریں
  • شاعری اور موسیقی
  • (فخر پاکستان ( انٹرویوز
  • بچوں کی دنیا
  • ہنسنا منع ہے

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In