ایتھنز(نمائندہ خصوصی) اتوار 9اپریل کے روزمعروف بزرگ سماجی شخصیت محب سرور کائنات ۖ، عاشق اہل بیت ،خادم فرش عزا،اثاثہ ملت اور رفیق ِانسانیت سید محمد اعجاز حیدر رضوی المعروف حیدر شاہ صاحب کے ایصال ثواب و بلندی درجات کے سلسلہ میں محفل ترحیم کا انعقاد کیا گیاجس میںمرحوم کے دیرینہ ساتھوں، پاکستانی اور یونان میں بسنے والی دیگر کمیونیٹیز کے اکابرین سمیت سرکاری نمائندوںاور مختلف اسلامی ممالک کے سفارتکاروں نے شرکت کی ، پروگرام کا اہتمام ایتھنز کے علاقے ریندی میں واقع ایک کلچرل ہال میں کیا گیا تھا جسکا باقائدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیاجس کی سعادت مسلم ایسوسی ایشن گریس و مصری کمیونٹی کے صدر نعیم الغندو ر نے حاصل کی اور مرحوم حیدر شا ہ صاحب کی خدمات ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سرزمین یونان پر جس مثالی بین المسالک رواداری اور بین المذاہت ہم آہنگی کے ماحول میں ہم زندگی گزار رہے ہیں اُس کے قیام کے پیچھے مرحوم کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے اور یونان میں دین اسلام سربندی کیلئے پیش کی جانیوالی اُنکی کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔تعزیتی محفل کے دوران خطیب عزاخانہ گلزار زینب سید قمر عباس شاہ،ڈائریکٹرتحریک منہاج القرآن یونان ریندی مرکز علامہ حافظ محمد نواز ہزاروی ،خطیب مرکزی مسجد و امام بارگاہ جعفریہ سید اختر حسین موسوی اور صدر ایشین مسلم امیگرنٹس ایسوسی ایشن قاری محمد اکرم زاہد نے خطابت کے دوران مختلف عنوانات پر سیر حاصل گفتگو کی اور بارگاہ الہی ٰمیںمرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی فرمائی جبکہ نعت خوانوں میں محمد شہزاد قادری ،سجاد سلطانی اور صدر منہاج نعت کونسل شہباز قادری نے ہدیہ نعت پیش کیا۔دوران محفل ترحیم تعزیتی کلمات پیش کرنیوالوں میں صدر ضیاء الامت فائونڈیشن گریس حافظ شاہد غفار،صدراسلامک فورم آف گریس متوسط علی شاہد،صدر میریہ نصیریہ ٹرسٹ یونان امتیاز عالم جعفری،صدر حضرت سلطان باہو ٹرسٹ یونان چوہدری عتیق الرحمن،سیکریٹری جنرل پاکستان جرنلسٹ کلب محمد عرفان تیمور،صدر پاکستان پیپلز پارٹی یونان چوہدری شبیر دھامہ، صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) یونان چوہدری اعجاز احمد،سابق سیکریٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف یونان انعام الحق ٹیپو،صدر پاکستان کمیونٹی گریس چوہدری شاہد نواز وڑائچ اور پیریا بزنس کمیونٹی سے جاوید شیخ نے اظہار خیال کرتے ہوئے سید حیدر شاہ صاحب کی ملنساری، مثبت کردار ، ملنساری ،جذبہ حُب الوطنی اور ساتھ بتائی گئی انمول یادوں کا تذکرہ کیا اور مرحوم شاہ صاحب کو بھرپور انداز میں خراج تحسین پیش کیاجبکہ دیگر مسلم کمیونیٹیز کے نمائندوں جن میںڈائریکٹر پبلک رلیشن گریک مسلم ایسوسی ایشن محترمہ آنا اِستامو،نمائندہ پرشین کمیونٹی ڈاکٹر سیدرشید موسوی اورصدر افغان کمیونٹی طاہر علی ذادہ شامل تھے، سید حیدر شاہ صاحب کیساتھ یونان میں گزارے گئے عرصہ حیات کے دوران پیش کیجانیوالی بے شمار خدمات اور اُنکی باکمال شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جب بھی یونان میں اسلام مخالف پروپیگنڈا کیاگیا تو حیدر شاہ صاحب نے بھرپور انداز میں ہر سطح پر دین کا دفعہ کیااور مذہب ِحقہ کے خلا ف ہونیوالی تمام سازشوں کو ناکام بنایا۔مرحوم حیدر شاہ صاحب کو خراج عقیدت پیش کرنے اورلواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کیلئے سیکریٹری مذہبی امور یورگوس کالانجیس اورسفیر پاکستان جناب خالد عثمان قیصر کی جانب سے ارسال کیئے گئے پیغامات بھی دوران محفل پڑھ کر سنائے گئے ۔جس کے بعدقندیل آرٹ سوسائٹی کے بانی اور معروف شاعر ادیب وصحافی الحاج بشیر شاد نے مرحوم کی بے شمار خوبیوں کی حامل اور ہردل عزیز شخصیت پر لکھا گیا اپنا کلام شرکاء کی سماعتوں کی نظر کیا،محفل ترحیم میں فرائض ِنظامت صدر پاک ہلینک کلچرل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی سید محمد جمیل نے انجام دیئے،محفل کا اختتام مرکزی ماتمی دستہ عون و محمد کیجانب سے پیش کیئے جانیوالے نوحہ پر ہوا جس کے بعد دعائے خیر کرائی گئی اور مرحوم کے اہل خانہ کیجانب سے ایصال ثواب کی محفل میں شرکت پر تمام احباب کا شکریہ ادا کیا گیا