
خوش اخلاق ،ملنسار، ہمدرد،انسان دوست
ہمہ وقت مخلوق خدا کی خدمت کے لئے تیار
ملک مسعود الرحمنٰ کلیامی کا مختصرتعارف
(ڈیلی روشنی انٹرنیشنل)خوش اخلاق ،ملنسار، ہمدرد،انسان دوست ہمہ وقت مخلوق خدا کی خدمت کے لئے معروف سماجی و دینی شخصیت اور غوثیہ مسجد ایمسٹرڈیم کےخادم اعلیٰ ملک مسعود الرحمنٰ کلیامی1990 میں پاکستان سے ہالینڈ تشریف لائے اور مستقبل مسکن کے لئے ایمسٹرڈیم کا انتخاب کیا ہنور مذکورہ شہر ہی میں قیام پزیر ہیں۔آپ 1996 میں متذکرہ مسجد کے جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے اللہ تعالیٰ کے گھر کو آباد کرنے اور وسعت دینے میں خلوص نیت کے ساتھ مصروف عمل رہے اس مسجد کی جگہ خریدنے میں اہم کردار ادا کیا بعد ازاں 2017 میں آپ کو غوثیہ مسجد ایمسٹرڈیم کی انتظامی امور کا صدر یعنی خادم اعلیٰ منتخب کر لیا گیا ۔ملک مسعود نے مسجد کو آباد کرنے کے لئے اپنی زیر نگرانی روحانی ،سماجی اور دینی تقریبات منعقد کروائیں جس میں کمیونٹی کے حضرات نے بھی جوق در جوق شرکت کرکے مسجد کو آباد کرنے میں اپنا حصہ ڈالا۔ملک مسعود الرحمنٰ کلیامی متذکرہ مسجد کے نمازیوں اور کمیونٹی کے حضرات کو مزید سہولتیں فراہم کرنے اور مسجد کو آراستہ کرنے کے لئے شب و روز محنت شاقہ سے اپنی صلاحتیں بروئے کار لانے میں ہمہ وقت مصروف عمل ہیں