چیف ایڈیٹر: محمد جاویدعظیمی
ہفتہ, مارچ 6, 2021
Chief Editor : Muhammad Javed Azeemi
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
Web & Mobile Application Development
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
No Result
View All Result
صفحہ اول آسٹریا کی خبریں

منہاج سینٹر ویانا میں وسیم احمد کے چھوٹے بھائی  کے ایصال ثواب کے سلسلے  ختم شریف اور قرآن خوانی کا انعقاد….

ستمبر 11, 2017
میں آسٹریا کی خبریں
0 0
منہاج سینٹر ویانا میں وسیم احمد کے چھوٹے بھائی  کے ایصال ثواب کے سلسلے  ختم شریف اور قرآن خوانی کا انعقاد….
0
شئیر کیا گیا
0
بار دیکھا گیا
Share on FacebookShare on Twitter

(ڈیلی روشنی انٹر نیشنل ویانا آسٹریا رپورٹ : علی رضا شاہد) وسیم احمد کے چھوٹے بھائی کاشف علی (مرحوم) کے ایصال ثواب کے سلسلے میں ختم شریف اور قرآن خوانی کا انعقاد منہاج القرآن انٹرنیشنل ویانا سینٹر میں ہوا.اس موقع پر  پاکستانی کمیونٹی کی تنظیموں کے سربراہان کے علاوہ تاجر برادری ،سیاسی ،مذہبی اور کاروباری افراد نے بھرپور شرکت کی محفل کا آغاز  ڈاکٹر پروفیسرعلامہ مدثر اعوان کی تلاوت سے ہوا. قرآن پاک کی تلاوت کرکے محفل میں آنے والے حاضرین وناظرین کو مہکایا نعت شریف معروف نعت خواں غلام مصطفیٰ نعیمی (صدر منہاج نعت کونسل آسٹریا) ،حاجی محمّد اکبر،نعیم رضاء قادری نے پڑھی.جبکہ اس موقع پرمحفل میں درودوسلام کی صدائیں بھی بلند ہوتی رہیں خصوصی خطاب میں ڈاکٹر پروفیسرعلامہ مدثر اعوان نے کہا زندگی اور موت یہ اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہیں۔ ہر دی ہوئی روح نے آخر موت کا ذائقہ چکھنا ہے موت ایک اٹل حقیقت ہے اس سے دنیا کا کوئی بڑے سے بڑے آدمی انکار نہیں کرتا ہر انسان نے آخر کار اس موت کی وادی میں جانا ہے موٴمن اس عارضی دنیوی زندگی میں اپنی موت سے پہلے پہلے جو بھی نیک کام کرے گا؛ چاہے اپنی زبان سے ہو کہ ہاتھ سے یا اپنے مال کے ذریعہ اس کا ثواب ضرور پائے گا یعنی عمل کا اجر اس کے نامہٴ اعمال میں لکھا جائے گا. لیکن مرنے کے بعد عمل کا دفتر بند ہوجاتا ہے اور ایک لمحہ کے لیے بھی کوئی عمل کرنے سے عاجز ہوجاتا ہے؛ اس لیے نیکیوں پر اجر و ثواب کا سلسلہ بھی ختم ہوجاتا ہے؛حضرت ابوہریرہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد نقل کرتے ہیں کہ اذا مات ابن آدم انقطع عملہ الا من ثلاث صدقة جاریة أو علم ینتفع بہ أو ولد صالح یدعو لہ (رواہ مسلم) جب انسان مرجاتا ہے تو اس کا عمل بند ہوجاتا ہے؛ مگر تین چیزیں: (۱) ایک صدقہٴ جاریہ یعنی ایسا صدقہ جس سے زندہ لوگ نفع حاصل کرتے رہیں (۲) دوسری ایسا علم جس سے لوگ فائدہ اٹھاتے رہیں (۳) تیسری ایسی نیک اولاد جو اپنے والدین کے لیے دعا کرتی رہے،ان تین قسم کے اعمال کا ثواب میت کو پہنچتا ہے یعنی اس کے نامہٴ اعمال میں لکھا جاتا رہے ۔ایصال ثواب کا منشا عموماً یہ ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کی برکت سے میت سے عذاب میں تخفیف کردیتے ہیں یا دور فرمادیتے ہیں، کبھی میت کے درجات کی بلندی یا میت پر شفقت وترحم ہوتا ہے،بہرحال ایصال ثواب ایک شرعی مقصد ہے۔تنبیہ: میت کو نفع پہنچانے اورپہنچنے کے ذرائع میں سے دوسرے اشخاص کا میت کے لیے دعائے مغفرت کرنا بھی ایصال ثواب کے حکم کلی شرعی میں داخل ہے بعدازختم شریف پڑھا اور (مرحوم)  کیلئے دعائے مغفرت تمام عالم اسلام ملک پاکستان کے حق میں اور حاضرین کے لئے صحت و تندرستی اور رزق میں کشادگی کے لئے پرخلوص دُعائیں کی محفل کے اختتام پر طعام ما حضر پیش کیا گیا.آخر میں منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے بانی  الحاج خواجہ نسیم  اور وسیم احمد کی جانب سے تمام مہمانوں کا  ختم شریف اور قرآن خوانی میں شرکت کرنے کا شکریہ ادا کیا گیا

شئیرTweetشئیر
پچھلی خبر

اقوام متحدہ ویانا آسٹریا (یواین او ) UNO کے سامنے برما میں روہنگیا کے مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم  کے خلاف احتجاجی مظاہرہ....

اگلی خبر

ڈٰیلی روشنی مظاہرے میں شریک ہو گی

متعلقہ خبریں

Die Polizei verbot zwölf der 36 registrierten Demonstrationen:
آسٹریا کی خبریں

Die Polizei verbot zwölf der 36 registrierten Demonstrationen:

مارچ 5, 2021
Mordversuch in einem Tabakladen im Alsergrund:
آسٹریا کی خبریں

Mordversuch in einem Tabakladen im Alsergrund:

مارچ 5, 2021
Bundeskanzler Sebastian Kurz (ÖVP) sah keine Verantwortung für die Politik:
آسٹریا کی خبریں

Bundeskanzler Sebastian Kurz (ÖVP) sah keine Verantwortung für die Politik:

مارچ 5, 2021
SPÖ-Chefin Dr. Pamela Rendi-Wagner sagte: „Es ist klar, dass sich diese Krise nicht von selbst lösen wird:
آسٹریا کی خبریں

SPÖ-Chefin Dr. Pamela Rendi-Wagner sagte: „Es ist klar, dass sich diese Krise nicht von selbst lösen wird:

مارچ 5, 2021
ÖVP-Generalsekretär Alexander "Axel” Melchior wies Vorwürfe zurück:
آسٹریا کی خبریں

ÖVP-Generalsekretär Alexander "Axel” Melchior wies Vorwürfe zurück:

مارچ 4, 2021
Schwaz, besonders stark von der Coronavirus-Variante betroffen:
آسٹریا کی خبریں

Schwaz, besonders stark von der Coronavirus-Variante betroffen:

مارچ 4, 2021

روزنامہ ڈیلی روشنی ایک جدید اور منفرد اخبار ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر خاص میں موجود پاکستانیوں کے مسا ئل اور روز مرہ معمولات کو منظر عام پر لانے میں مصروف عمل ہے۔ روزنامہ ڈیلی روشنی کا اصل مقصد عوام کے مسا ئل کو اجاگر کرنا اور عوام کی اصلاح کرنا ہے

روشنی

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سفیران وطن کی خبریں
  • اللہ کے دوست
  • سلسلہ عظیمیہ
  • بچوں کی دنیا
  • شعبہ خواتین
  • معروف شخصیات
  • ہالینڈ کی روشن ڈائری
  • روشنی لائبریری آن لائن

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

  • About Us
  • Contact Us
  • Privacy policy
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • اداریہ
  • صحت
  • کھیلوں کی دنیا
  • مقبول خبریں
  • نگارشات
  • ویڈیوز
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
  • سفیران وطن کی خبریں
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سلسلہ عظیمیہ
  • شعبہ خواتین
  • روشنی لائبریری آن لائن
  • اللہ کے دوست
  • اقوال زریں
  • شاعری اور موسیقی
  • (فخر پاکستان ( انٹرویوز
  • بچوں کی دنیا
  • ہنسنا منع ہے

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In