صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ میئر کراچی صفائی مہم میں اپنی ناکامی سندھ حکومت پر ڈال رہے ہیں،وہ جیل سےآنےکےبعد بہکی بہکی باتیں کررہے ہیں۔
سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ناصر شاہ نے میئر کراچی کو مشورہ دیا کہ وہ ناکامی سندھ حکومت پر ڈالنے کے بجائے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیوایم نےمشرف دورمیں کراچی کیلئےکوئی منصوبہ نہیں بنایاجبکہ واٹر بورڈ اور کے ایم سی کو مفلوج بنادیا ۔
صوبائی وزیر بلدیات کا کہناتھاکہ100 دن کی صفائی مہم میں میئرکراچی خود کو 100نمبر دےرہےہیں ،وہ جب سے جیل سے آئے ہیں بہکی بہکی باتیں کررہے ہیں،اپیل کرتا ہوں کہ وسیم اختر کی جگہ کسی اور شخص کو میئر بنایا جائے۔
ناصر شاہ نے الزام لگایا کہ کراچی میں اداروں کی تباہ حالی کی ذمے دار ایم کیو ایم ہے