
ناصر نظامی کا تعارف
صوفی شخصیت، شاعر ،ادیب،صحافی،متعدد کتابوں کے مولف اور ہالینڈ میں اردو زبان کی تدریس کے لیکچر ناصر نظامی 1979سے ہالینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم میں قیام پذیر ہیں۔آپ کا بامعنی اور موثر کلام عالمی شہرت یافتہ گلو کار استاد فتح علی خان نامور گلو کار شہشاہ غزل استاد مہدی حسن خان اور عصر حاضر کے معروف گلو کار راحت فتح علی خان نے اپنی اپنی سحر انگیز آوازوں میں دل کو چھونے والی دھنوں میں گایا۔ناصر نظامی کو ریڈیو وائس آف ایشاء ہالینڈ کے براڈ کا سٹر اور آرٹس لٹریچر اینڈ کلچرل آرگنائزیشن کے صدر ہو نے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔