
نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم ” سبز گنبد "
سبزگنبد کی قسم،ارض طیبہ کی قسم
مانگ دل کھول کےتجھکو مولا کی قسم
انکا دربار ہے بن مانگے نہیں جاؤ گے
مانگنے والوں کبھی خالی نہ جا پاؤ گے
یاں پے انکی رحمت لٹائ جاتی
ہے
بات سب کی بگڑی بنائی جاتی
ہے
آ نے والوں کی مرادیں یہاں بر آتی ہے
جانے والوں کی دنیا ہی بدل جاتی
ہے
سبز گنبد کی قسم ارض طیبہ کی قسم
مانگ دل کھول کے تجھکو مولا کی قسم۔
از: شیخ سعید احمد