چیف ایڈیٹر: محمد جاویدعظیمی
اتوار, فروری 28, 2021
Chief Editor : Muhammad Javed Azeemi
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
Web & Mobile Application Development
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
No Result
View All Result
صفحہ اول پاکستان

نواز حکومت نے افغانستان کیساتھ تعلقات بہتر بنانے کا موقع گنوا دیا، سابق وزیرخارجہ

دسمبر 11, 2016
میں پاکستان, تازہ ترین
0 0
نواز حکومت نے افغانستان کیساتھ تعلقات بہتر بنانے کا موقع گنوا دیا، سابق وزیرخارجہ
0
شئیر کیا گیا
0
بار دیکھا گیا
Share on FacebookShare on Twitter

لندن: سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے انکشاف کیا ہے کہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں افغانستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات کی کوششوں کو موجودہ حکومت آگے بڑھانے میں ناکام رہی اور موجودہ حکومت نے پڑوسی برادر ملک کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کا بہترین موقع گنوا دیا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق وزیرخارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ ہمارے دور حکومت میں افغانستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی جو کوششیں کی گئی تھیں موجودہ حکومت اسے آگے بڑھانے میں بری تک ناکام رہی، جو سازگار ماحول اور حالات ہم چھوڑ کر گئے تھے وہ اب بہت مختلف ہو چکے ہیں۔
حناربانی کھر کا کہنا تھا کہ افغان صدر اشرف غنی نے اقتدار سنبھالنے کے بعد تمام رکاوٹوں اور مخالفتوں کے باوجود پاکستان کے ساتھ تعلقات میں بہتری اور دونوں ممالک کو قریب لانے کی بے حد کوشش کی تاہم موجودہ حکومت نے افغان صدر کی جانب سے دیئے گئے نادرموقع کو گنوا دیا۔ انہوں نے کہا کہ افغان صدر پاکستان کی خواہشات کے مطابق تمام مطالبات ماننے کے لئے پوری طرح سے متفق اور تیار تھے، اشرف غنی یہ بات بھی مان گئے تھے کہ وہ بھارت سے مصنوعات نہیں خریدیں گے، افغان کیڈٹس کو پاکستان ملٹری اکیڈمی میں تربیت دی جائے گی اور ٹریڈ ٹرانزٹ کی فیس بھی کم کر دی جائے گی۔
سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک کی سرحدوں اور سیکیورٹی کا تعلق فوج کے ساتھ ہوتا ہے لیکن اقتصادی اور معاشی تعلقات کو بہتر بنانا حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان حکومت کو چاہیئے کہ وہ اپنے باشندوں کو پاکستان سے وطن واپس لے جائے اور پاکستان میں رہ جانے والے افراد کے خلاف پاکستانی حکومت سے کارروائی کا مطالبہ کرے جس طرح پاکستان افغان حکومت سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتا ہے۔
رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان ہزاروں میل دور برطانیہ امریکا اور دیگر ممالک سے تعلقات بہتر بنانے کے لئے وسائل خرچ اور کوششیں کرتا ہے لیکن اپنے ہمسایہ ممالک سے بہترین تعلقات کے حوالے سے جوش اور ہم آہنگی نظر نہیں آتی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اپنے عمل سے ثابت کرنا ہوگا کہ جو ہم کرسکتے ہیں وہ ضرور کریں گے اس کے بعد وہ افغانستان سے توقعات وابسطہ کرے۔

شئیرTweetشئیر
پچھلی خبر

کراچی میں رینجرز کی کارروائی، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

اگلی خبر

ریاستی ادارے آئین پاکستان کے دائرے میں رہ کرکام کررہے ہیں، سعد رفیق

متعلقہ خبریں

سینیٹ الیکشن پاکستان میں کاروبار بن گیا ہے، اسد عمر
پاکستان

سینیٹ الیکشن پاکستان میں کاروبار بن گیا ہے، اسد عمر

فروری 27, 2021
‘ایک اور ایک گیارہ ہوگئے’
پاکستان

‘ایک اور ایک گیارہ ہوگئے’

فروری 27, 2021
سابق چیئرمین اسٹیل ملز معین آفتاب کرپشن کے ریفرنس میں احتساب عدالت سے بری
پاکستان

سابق چیئرمین اسٹیل ملز معین آفتاب کرپشن کے ریفرنس میں احتساب عدالت سے بری

فروری 27, 2021
این اے 75 ڈسکہ، الیکشن کمیشن کے حکم پر پولیس افسران بھی معطل
پاکستان

این اے 75 ڈسکہ، الیکشن کمیشن کے حکم پر پولیس افسران بھی معطل

فروری 27, 2021
سینیٹ انتخابات، پیپلز پارٹی ایم کیو ایم کیلئے 2 نشستوں پر امیدوار دستبردار کرنے پر رضامند
پاکستان

سینیٹ انتخابات، پیپلز پارٹی ایم کیو ایم کیلئے 2 نشستوں پر امیدوار دستبردار کرنے پر رضامند

فروری 27, 2021
فیٹف میں بھارت نے پاکستان کیخلاف کھیلنے کی کوشش کی لیکن خود بے نقاب ہوا: حماد اظہر
پاکستان

فیٹف میں بھارت نے پاکستان کیخلاف کھیلنے کی کوشش کی لیکن خود بے نقاب ہوا: حماد اظہر

فروری 26, 2021

روزنامہ ڈیلی روشنی ایک جدید اور منفرد اخبار ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر خاص میں موجود پاکستانیوں کے مسا ئل اور روز مرہ معمولات کو منظر عام پر لانے میں مصروف عمل ہے۔ روزنامہ ڈیلی روشنی کا اصل مقصد عوام کے مسا ئل کو اجاگر کرنا اور عوام کی اصلاح کرنا ہے

روشنی

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سفیران وطن کی خبریں
  • اللہ کے دوست
  • سلسلہ عظیمیہ
  • بچوں کی دنیا
  • شعبہ خواتین
  • معروف شخصیات
  • ہالینڈ کی روشن ڈائری
  • روشنی لائبریری آن لائن

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

  • About Us
  • Contact Us
  • Privacy policy
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • اداریہ
  • صحت
  • کھیلوں کی دنیا
  • مقبول خبریں
  • نگارشات
  • ویڈیوز
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
  • سفیران وطن کی خبریں
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سلسلہ عظیمیہ
  • شعبہ خواتین
  • روشنی لائبریری آن لائن
  • اللہ کے دوست
  • اقوال زریں
  • شاعری اور موسیقی
  • (فخر پاکستان ( انٹرویوز
  • بچوں کی دنیا
  • ہنسنا منع ہے

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In