چیف ایڈیٹر: محمد جاویدعظیمی
جمعہ, فروری 26, 2021
Chief Editor : Muhammad Javed Azeemi
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
Web & Mobile Application Development
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
No Result
View All Result
صفحہ اول پاکستان

نیب ریفرنسز: نواز شریف، مریم اور کیپٹن صفدر پر فرد جرم 13 اکتوبر کو عائد ہو گی

اکتوبر 9, 2017
میں پاکستان, تازہ ترین
0 0
نیب ریفرنسز: نواز شریف، مریم اور کیپٹن صفدر پر فرد جرم 13 اکتوبر کو عائد ہو گی
0
شئیر کیا گیا
0
بار دیکھا گیا
Share on FacebookShare on Twitter

احتساب عدالت نے قومی احتساب بیورو کے تین ریفرنسز میں سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر پر فرد جرم کے لئے 13 اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی جب کہ عدالت نے حسن اور حسین نواز کا مقدمہ الگ کردیا۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب کی جانب سے دائر ایون فیلڈ، عزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ کمپنیز ریفرنسز کی سماعت کی۔

نیب نے سماعت کے دوران عدالت سے استدعا کی کہ حسن اور حسین نواز کا مقدمہ الگ کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جائے۔

عدالت نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کا ٹرائل دیگر ملزمان حسن اور حسین نواز سے الگ کرنے کی ہدایت کی۔

نیب ریفرنسز: حسن اور حسین نواز کا اخبار میں اشتہار جاری کرنے کا حکم

احتساب عدالت نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر  پر فرد جرم کے لئے 13 اکتوبر کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دینے کی نیب کی استدعا منظور کرلی۔

عدالت نے حسن نواز اور حسین نواز کا اخبار میں اشتہار جاری کرنےکا حکم دیتے ہوئے ملزمان کو بذریعہ اخبار اشتہار عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔

عدالت نے ملزمان حسن اور حسین نواز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو بھی برقرار رکھا ہے۔

اس سے قبل نیب ریفرنس کی سماعت شروع ہوئی تو سابق وزیراعظم نواز شریف بیرون ملک ہونے کی وجہ سے عدالت کے روبرو پیش نہ ہوئے تاہم ان کی جانب سے وکیل خواجہ حارث عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران سابق وزیراعظم کے وکیل نے عدالت میں نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کے ساتھ کلثوم نواز کی میڈیکل رپورٹ بھی جمع کرائی۔

وکیل خواجہ حارث نے دلائل کے دوران کہا کہ نواز شریف اہلیہ کی علالت کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے، اس لئے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی جائے۔

اس موقع پر نیب نے استثنیٰ کی درخواست کی شدید مخالفت کی اور نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد نواز شریف کی آج کے لئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیا۔

سماعت کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو 53 والیوم پر مشتمل مقدمے کی نقول فراہم کی گئیں۔

جس کے بعد عدالت نے مریم نواز کو حاضری یقینی بنانے کے لئے 50 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

مریم نواز کی جانب سے طارق فضل چوہدری نے ضمانتی مچلکے جمع کرائے اور پرویز رشید اور آصف کرمانی نے بطور گواہ دستخط کئے۔

نیب نے کیپٹن (ر) محمد صفدر کو عدالت میں پیش کیا اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کا پاسپورٹ ضبط کر کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوایا جائے۔

احتساب عدالت نے نیب کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کیپٹن (ر) محمد صفدر کو 50 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے بعد رہائی کا حکم دیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے حسن، حسین اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کے ناقابل ضمانت اور مریم نواز کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔

مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی پیشی

مریم نواز احتساب عدالت میں پیشی کے لئے اپنی بیٹی کے سُسر چوہدری منیر کی رہائش گاہ سے روانہ ہو کر قافلے کی صورت میں عدالت پہنچیں جن کے ہمراہ پرویز رشید، آصف کرمانی، مریم اورنگزیب، انوشہ رحمان اور وکلا کی ٹیم تھی۔

مریم نواز عدالت کے روبرو پیش ہوئیں جب کہ نیب نے حراست میں لئے گئے ملزم کیپٹن (ر) محمد صفدر کو عدالت میں پیش کیا۔

عدالت میں پیشی کے موقع پر کیپٹن (ر) محمد صفدر کا کہنا تھا کہ ‘میں نے کون سا بڑا جرم کیا ہے، کوئی طیارہ اغوا نہیں کیا جو کسی سے ڈروں’۔

شریف خاندان کی پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے اور پولیس و ایف سی کے ایک ہزار اہلکار تعینات کئے گئے۔

جوڈیشل کمپلیکس کے غیرضروری داخلی راستوں کو بند کرتے ہوئے صرف ایک ہی دروازے سے سائلین کو عدالت میں جانے کی اجازت دی گئی۔

نیب نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا

خیال رہے کہ مریم نواز اور ان کے خاوند کیپٹن (ر) محمد صفدر گزشتہ روز لندن سے وطن واپس پہنچے تو بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہلے سے موجود نیب کی ٹیم نے کیپٹن (ر) محمد صفدر کو حراست میں لے لیا تھا۔

احتساب عدالت نے 2 اکتوبر کو عدم پیشی پر کیپٹن (ر) محمد صفدر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے جب کہ نیب نے ان کی گرفتاری سے متعلق قومی اسمبلی کے سیکرٹری کو بھی آگاہ کردیا تھا۔

 کیس کا پس منظر

سپریم کورٹ کے پاناما کیس سے متعلق 28 جولائی کے فیصلے کی روشنی میں نیب نے شریف خاندان کے خلاف 3 ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر کئے ہیں جو ایون فیلڈ پراپرٹیز، العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسمنٹ سے متعلق ہے۔

نیب کی جانب سے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف ان کے بچوں حسن، حسین ، بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو ملزم ٹھہرایا ہے۔

العزیزیہ اسٹیل ملز جدہ اور 15 آف شور کمپنیوں سے متعلق فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں نواز شریف اور ان کے دونوں بیٹوں حسن اور حسین نواز کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نیب ریفرنس کا سامنا کرنے کے لئے دو مرتبہ 26 ستمبر اور 2 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں احتساب عدالت کے روبرو پیش ہوئے ۔

شئیرTweetشئیر
پچھلی خبر

جسٹس (ر) جاوید اقبال چیرمین نیب تعینات، نوٹی فکیشن جاری

اگلی خبر

فاٹا اصلاحات کیلئے پی ٹی آئی اور اے این پی کا ڈی چوک پر دھرنا

متعلقہ خبریں

فیٹف میں بھارت نے پاکستان کیخلاف کھیلنے کی کوشش کی لیکن خود بے نقاب ہوا: حماد اظہر
پاکستان

فیٹف میں بھارت نے پاکستان کیخلاف کھیلنے کی کوشش کی لیکن خود بے نقاب ہوا: حماد اظہر

فروری 26, 2021
ایک ہی حلقے نے جعلی صادق اور امین کا پول کھول دیا: پرویز رشید
پاکستان

ایک ہی حلقے نے جعلی صادق اور امین کا پول کھول دیا: پرویز رشید

فروری 26, 2021
سندھ اسمبلی: حکومتی اور پی ٹی آئی ارکان ایک دوسرے پر پِل پڑے
پاکستان

سندھ اسمبلی: حکومتی اور پی ٹی آئی ارکان ایک دوسرے پر پِل پڑے

فروری 26, 2021
مشکل وقت سے نکلنے کیلیے ملک کو آؤٹ آف دی باکس سوچنا پڑتا ہے: وزیراعظم
پاکستان

مشکل وقت سے نکلنے کیلیے ملک کو آؤٹ آف دی باکس سوچنا پڑتا ہے: وزیراعظم

فروری 26, 2021
جنوبی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں طالبان کمانڈر ہلاک
پاکستان

جنوبی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں طالبان کمانڈر ہلاک

فروری 26, 2021
سینیٹ الیکشن: سندھ میں ممبران کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد
پاکستان

سینیٹ الیکشن: سندھ میں ممبران کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد

فروری 25, 2021

روزنامہ ڈیلی روشنی ایک جدید اور منفرد اخبار ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر خاص میں موجود پاکستانیوں کے مسا ئل اور روز مرہ معمولات کو منظر عام پر لانے میں مصروف عمل ہے۔ روزنامہ ڈیلی روشنی کا اصل مقصد عوام کے مسا ئل کو اجاگر کرنا اور عوام کی اصلاح کرنا ہے

روشنی

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سفیران وطن کی خبریں
  • اللہ کے دوست
  • سلسلہ عظیمیہ
  • بچوں کی دنیا
  • شعبہ خواتین
  • معروف شخصیات
  • ہالینڈ کی روشن ڈائری
  • روشنی لائبریری آن لائن

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

  • About Us
  • Contact Us
  • Privacy policy
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • اداریہ
  • صحت
  • کھیلوں کی دنیا
  • مقبول خبریں
  • نگارشات
  • ویڈیوز
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
  • سفیران وطن کی خبریں
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سلسلہ عظیمیہ
  • شعبہ خواتین
  • روشنی لائبریری آن لائن
  • اللہ کے دوست
  • اقوال زریں
  • شاعری اور موسیقی
  • (فخر پاکستان ( انٹرویوز
  • بچوں کی دنیا
  • ہنسنا منع ہے

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In