
نیدرلینڈ،کرونا پھیلاؤ کی تازہ صورتحال!!
21جنوری کو 5857افراد متاثر ہوئے۔۔۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی انٹرنیشنل نیو ز ڈیسک) عالمی وباء کرونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت اور پھیلاؤ میں تیزی آجانے سے دنیا بھر کے انسانوں کو مشکلات کا سامنا ہے دوسری جانب معیشت تباہ ہوتی جا رہی ہے تمام ممالک کے شہری خوف وہراس کی کیفیت میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں نیدرلینڈ میں مکمل لاک ڈاؤن کا نفاذ ہونے کے باوجود COVID-19کے پھیلاؤ پر قابو پانے میں کوئی واضح کامیابی حاصل نہیں ہو سکی آئے دن موذی وائرس کے پھیلاؤ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔RIVMکے مطابق آج بروز جمعرات 21جنوری 2021کو 5857افراد کرونا وائرس میں مبتلا ہوئے جبکہ 677مریض iCUوارڈز میں زیر علاج اور91خواتین و حضرات وائرس کے باعث شدید علالت کے اپنی جان کی بازی ہار گئے۔یاد رہے گزشتہ روز بدھ 20 جنوری کو متاثرین کی تعداد 5615افراد تھی۔