
نیدرلینڈ،کرونا کی تازہ ترین صورتحال !!
25نومبر کو 4947افراد نئے مریضوں میں شامل۔۔
ہالینڈ(ڈیلی روشنی انٹرنیشنل نیوز ڈیسک) کرونا وائرس کی دوسری لہر شدت کے ساتھ وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ کر رہی ہے جس کے باعث روزانہ کی بنیاد پر وائرس میں مبتلا ہونے والے خواتین و حضرات کی تعداد میں اتار چڑھاؤ اور اموات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔گزشتہ روز بروز بدھ 25نومبر 2020کو عالمی وباء کرونا وائرس سے ہالینڈ میں 4947افراد متاثر ہو کر علیل ہو گئے مذکورہ تعداد 24نومبر سے تقریباً1000زیادہ ہےجو کہ ایک تشویشناک صورتحال کی جانب بڑھتی جا رہی ہے ۔نیدرلینڈ کی حکومت وائر س پر قابو پانے اور اس کے خاتمے کے لئے شبانہ روز مصروف عمل ہے مگر پھر بھی اتنی زیادہ کا میابی حاصل نہیں ہو رہی ۔حکومتی ذرائع کے مطابق اس وقت ملک بھر میں جزوی لاک ڈاؤن کا نفاذ ہے اس لئے شہریوں سے حکومتی حفاظتی اقدامات پر عمل پیرا رہنے کی اپیل کی جاتی ہے لہذا غیر ضروری باہر نہ جائیں اور سماجی دوری کے سلسلے میں ڈیڑھ میٹر کا فاصلہ ضرور رکھیں اپنا خیال رکھنے کے ساتھ ساتھ دوسروں کا بھی خیال رکھیں۔