کراچی وزارت دفاع نے نئی عسکری قیادت کے تقرر کے لیے سمری وزیراعظم کو بھجوا دی.تفصیلات کے مطابق سمری سیکریٹری دفاع کی جانب سے بھجوا ئی گئی ہے جس میں چار سینئر ترین فوجی افسران کے نام شامل ہیں ۔ان افسران میں لیفٹیننٹ جنرل قمرجاوید باجوہ، لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات،لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم اور لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال رمدے کے نام شامل ہیں۔
واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف 28 نومبر کو عہدے سے ریٹائرڈ ہو رہے ہیں اور انہوں نے اس حوالے سے الوداعی ملاقاتوں کا سلسلہ بھی شروع کر دیاہے جبکہ دوسری جانب ذرائع کا کہناہے کہ نئے آرمی چیف کی تقرری کیلئے وزیراعظم نوازشریف نے بھی مشاورت مکمل کر لی ہے۔