اسلام آباد: وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی زیرصدرات وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے،جس میں 32نکاتی ایجنڈے پر غور کیاجا ئےگا۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف کی صدارت میں اہم اجلاس ہوا،جس میں افغان مہاجرین کی وطن واپسی اور اس حوالے سے قابل عمل پالیسی پر بھی مشاورت کی گئی۔
وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں انتخابی اصلاحات اور احتساب کمیشن سے متعلق سفارشات بھی زیرغور آئیں ۔ اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان ،وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر دفاع خواجہ آصف بھی شریک تھے۔
کاکہناتھاکہ 2013میں عوام سے کیے گئے تمام وعدوں کو سال2018تک پورا کریں گے