لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی نااہلی کی درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی ہے اور جسٹس عائشہ ملک کل صبح 9 بجے سماعت کریں گی۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاعجاز چوہدری نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خلاف نااہلی کی درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اپنے منصب کے ساتھ ساتھ کاروبار بھی کر رہے ہیں جو آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کی خلاف ورزی ہے۔
درخواست میں کہا گیا تھا کہ جب کوئی شخص رکن اسمبلی بنتا ہے تو اس کے بعد کوئی کاروبار نہیں کرتا لیکن وزیراعلیٰ پنجاب ذاتی کاروبار جاری رکھے ہوئے ہیں جو آئین کی روح کے منافی ہے۔ ہائیکورٹ نے درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی ہے اور جسٹس عائشہ ملک کل صبح 9 بجے سماعت کریں گی۔