چیف ایڈیٹر: محمد جاویدعظیمی
جمعہ, فروری 26, 2021
Chief Editor : Muhammad Javed Azeemi
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
Web & Mobile Application Development
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
No Result
View All Result
صفحہ اول پاکستان

وفاقی وزیرسمیت حکومتی اراکین کا اپنی ہی حکومت کے خلاف اسمبلی سے واک آؤٹ

اکتوبر 5, 2017
میں پاکستان, تازہ ترین
0 0
وفاقی وزیرسمیت حکومتی اراکین کا اپنی ہی حکومت کے خلاف اسمبلی سے واک آؤٹ
0
شئیر کیا گیا
0
بار دیکھا گیا
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد : وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ سمیت 12 حکومتی اراکین نے مبینہ آئی بی لسٹ میں اپنے نام آنے اور انتخابی اصلاحات کی متنازعہ شق پر احتجاج کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ کیا تاہم دیگر اراکین کے سمجھانے پر ناراض اراکین اسمبلی واپس آگئے.

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے آج کے سیشن میں اس وقت دلچسپ صورت حال پیش آ گئی جب حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر سمیت 12 اراکین اسمبلی نے اپنی حکومت کے خلاف احتجاجآ اسمبلی سیشن سے واک آؤٹ کرتے ہوئے اجلاس سے باہر آگئے.

بعد ازاں وزیر مملکت مریم اورنگزیب کی جانب سے وضاحت اور دیگر حکومتی وزراء کے منانے پر روٹھے ہوئے اراکین اسمبلی نے واک آؤٹ ختم کردیا اور دوبارہ اسمبلی میں واپس آگئے جس پر حکومتی بینچوں نے ڈیسک بجا کر ان کا استقبال کیا.

قبل ازیں وفاقی وزیر ریاض الدین پیرزادہ نے پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرتے ہوئے پارلیمنٹیرینز کی انکوائری کرنے اور آئی بی کی جانب سے منظرعام پر آنے پر والی مبینہ فہرست پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کی انکوائری کا مطالبہ کیا اور سوال اُٹھایا کہ وزیراعظم ہاؤس سے لیٹرآیا تو کس معلومات کے لیے آیا ہے؟

ریاض پیرزادہ نے آئی بی چیف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آئی بی چیف کا نام چیئرمین نیب کیلئے بھی آرہا ہے جن کی جانب سے ایک دستاویز جاری کی گئی جس میں مجھ سمیت کئی پارلیمنٹیرینزکو دہشت گردوں سے روابط رکھنے اور کالعدم جماعتوں سے تعلقات رکھنے والا کہا گیا اور اس رپورٹ میں پارلیمنٹیرینز کی نگرانی کا بھی کہا گیا ہے.

 وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے کہا کہ میں اگردہشت گرد ہوں تو وزیر کیوں ہوں؟ اس لیے میں چاہتا ہوں کہ معاملے پر وزیراعظم ہاؤس ایکشن لے اور صفائی دے نا کہ یوں ہماری تذلیل نہ کی جائے چنانچہ اپنی اس بے عزتی میں وفاقی وزیر ہوتے ہوئے بھی اسمبلی سے واک آؤٹ کرتا ہوں.

اس موقع پر اپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ آپ جس فہرست کی بات کر رہے ہیں اسے خود آئی بی نے جعلی قرار دیتے ہوئے وضاحت دی تھی کہ ایسی کوئی فہرست جاری نہیں کی گئی ہے اور سوشل میڈیا پر گردش کرتی یہ فہرست جعلی اور بے بنیاد ہے چنانچہ اس مسئلے کو طول نہ دیا جائے.

تاہم وفاقی وزیر ریاض پیشادہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ تحقیقات کرائی جائیں کہ پارلیمنٹیرینز سے متعلق ایسی رپورٹ کیوں سامنےآ ئی؟ اور یہ فہرست سفارت خانوں میں بھی گئی ہوگی تو کیا ہمیں ویزے ملیں گے؟ اور آئی بی کی اس فہرست کے بعد ہمارے بچوں کا مستقبل کیا ہوگا؟

سابق وزیراعظم اور موجودہ حکومتی رکن قومی اسمبلی ظفر اللہ جمالی نے کہا کہ ناموس رسالت کی شق میں تبدیلی والے بل کو لانے والوں کو سزا ملنی چاہیئے لیکن یہاں کوئی کچھ بات کرتاہے تو کوئی کچھ اور، اس بے بہتر ہے کہ خدا اس پارلیمنٹ کو موت دے دے اور یہ موت میری موت سے پہلے آجائے.

شئیرTweetشئیر
پچھلی خبر

قومی اسمبلی نے الیکشن بل 2017 میں ترمیم کا بل منظور کرلیا

اگلی خبر

چیئرمین نیب کی تقرری کیلئے ڈیڈ لاک کی کوئی صورتحال نہیں، خورشید شاہ

متعلقہ خبریں

فیٹف میں بھارت نے پاکستان کیخلاف کھیلنے کی کوشش کی لیکن خود بے نقاب ہوا: حماد اظہر
پاکستان

فیٹف میں بھارت نے پاکستان کیخلاف کھیلنے کی کوشش کی لیکن خود بے نقاب ہوا: حماد اظہر

فروری 26, 2021
ایک ہی حلقے نے جعلی صادق اور امین کا پول کھول دیا: پرویز رشید
پاکستان

ایک ہی حلقے نے جعلی صادق اور امین کا پول کھول دیا: پرویز رشید

فروری 26, 2021
سندھ اسمبلی: حکومتی اور پی ٹی آئی ارکان ایک دوسرے پر پِل پڑے
پاکستان

سندھ اسمبلی: حکومتی اور پی ٹی آئی ارکان ایک دوسرے پر پِل پڑے

فروری 26, 2021
مشکل وقت سے نکلنے کیلیے ملک کو آؤٹ آف دی باکس سوچنا پڑتا ہے: وزیراعظم
پاکستان

مشکل وقت سے نکلنے کیلیے ملک کو آؤٹ آف دی باکس سوچنا پڑتا ہے: وزیراعظم

فروری 26, 2021
جنوبی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں طالبان کمانڈر ہلاک
پاکستان

جنوبی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں طالبان کمانڈر ہلاک

فروری 26, 2021
سینیٹ الیکشن: سندھ میں ممبران کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد
پاکستان

سینیٹ الیکشن: سندھ میں ممبران کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد

فروری 25, 2021

روزنامہ ڈیلی روشنی ایک جدید اور منفرد اخبار ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر خاص میں موجود پاکستانیوں کے مسا ئل اور روز مرہ معمولات کو منظر عام پر لانے میں مصروف عمل ہے۔ روزنامہ ڈیلی روشنی کا اصل مقصد عوام کے مسا ئل کو اجاگر کرنا اور عوام کی اصلاح کرنا ہے

روشنی

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سفیران وطن کی خبریں
  • اللہ کے دوست
  • سلسلہ عظیمیہ
  • بچوں کی دنیا
  • شعبہ خواتین
  • معروف شخصیات
  • ہالینڈ کی روشن ڈائری
  • روشنی لائبریری آن لائن

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

  • About Us
  • Contact Us
  • Privacy policy
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • اداریہ
  • صحت
  • کھیلوں کی دنیا
  • مقبول خبریں
  • نگارشات
  • ویڈیوز
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
  • سفیران وطن کی خبریں
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سلسلہ عظیمیہ
  • شعبہ خواتین
  • روشنی لائبریری آن لائن
  • اللہ کے دوست
  • اقوال زریں
  • شاعری اور موسیقی
  • (فخر پاکستان ( انٹرویوز
  • بچوں کی دنیا
  • ہنسنا منع ہے

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In