لاس اینجلس: ٹائیسن گے کی بیٹی کے قتل میں ملوث ایک شخص پر فرد جرم عائد کردی گئی۔
امریکا کے اولمپک اسپرنٹرٹائیسن گے کی بیٹی کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث ایک شخص پر فرد جرم عائد کردی گئی، 15 سالہ ٹرینٹی گے 16 اکتوبرکی صبح لیکسنگٹن کی پارکنگ میں دوکار سواروں کے درمیان ہونے والی فائرنگ کا نشانہ بن گئی تھیں۔
ایک گرینڈ جیوری نے شازارائی ایم ٹیلر کو ٹرینی کے قتل سمیت چارمختلف دفعات کے تحت مجرم ٹھہرایا۔ ٹرینٹی خود بھی اپنے اسکول کی اسپرنٹ اسٹار تھیں، وہ گذشتہ برس اسٹیٹ کی گرلز 100 میٹرریس میں چوتھے نمبرپررہی تھیں۔