چیف ایڈیٹر: محمد جاویدعظیمی
اتوار, اپریل 18, 2021
Chief Editor : Muhammad Javed Azeemi
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
Web & Mobile Application Development
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیلوں کی دنیا
  • نگارشات
  • صحت
  • معروف شخصیات
  • اداریہ
  • وڈیوز/پیغامات
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
No Result
View All Result
Daily Roshni Urdu | روزنامہ روشنی انٹرنیشنل
No Result
View All Result
صفحہ اول بین الاقوامی

ٹرمپ کی تقریب حلف برداری پر 10 ارب روپے سے زائد خرچ ہوں گے

جنوری 14, 2017
میں بین الاقوامی
0 0
ٹرمپ کی تقریب حلف برداری پر 10 ارب روپے سے زائد خرچ ہوں گے
0
شئیر کیا گیا
0
بار دیکھا گیا
Share on FacebookShare on Twitter

واشنگٹن: امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو اپنا منصب سنبھالیں گے اور اس حوالے سے ہونے والی تقریب پر صرف سکیورٹی اقدامات کی مد میں 10 کروڑ ڈالر( 10 ارب روپے سے زائد) خرچ ہوں گے۔
امریکی سکیورٹی اداروں کے اندازوں کے مطابق ملک کے 45 ویں صدر کے وہائٹ ہاؤس میں داخلے کے موقع پر ہونے والی عظیم الشان تقریب میں 8 لاکھ سے زائد افراد شریک ہوں گے۔ اگرچہ ٹرمپ کی تقریب میں شرکاء کی متوقع تعداد موجودہ صدر براک اوباما کی تقریب میں شرکت کرنے والے افراد سے نصف سے بھی کم ہے لیکن اس کے باوجود اس تقریب کی سکیورٹی کے اخراجات سابقہ تقاریب کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہیں۔
امریکی اخبار “انٹرنیشنل بزنس ٹائم” کے مطابق ملک کے 12 سے زائد سکیورٹی ادارے تقریب کے مقام کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں، اور اس وقت تک سکیورٹی انتظامات پر رقم 10 کروڑ ڈالر سے زائد رقم خرچ ہو چکی ہے جبکہ توقع ہے کہ یہ رقم آخری روز تک اس سے بھی کہیں زیادہ ہو جائے گی۔
تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی سکیورٹی کے حوالے سے اتنے بڑے پیمانے پر اخراجات کی ایک وجہ یہ ہے کہ نو منتخب صدر کے وائٹ ہاؤس میں داخلے کے موقع پر امریکا میں 26 احتجاجی مظاہرے بھی منعقد ہو رہے ہوں گے جن میں ایک اندازے کے مطابق تقریباً 40 ہزار سے زائد لوگ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کی مخالفت میں سڑکوں پر ہوں گے۔
امریکی اخبار نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ تقریب کے موقع پر واشنگٹن میں 32 ہزار پولیس اہل کاروں کے ساتھ نیشنل گارڈز کے 8 ہزار اہلکار تعینات ہوں گے، اس کے علاوہ 5 ہزار سکیورٹی اہل کار پوری تقریب کے دوران واشنگٹن کی نگرانی کے فرائض انجام دیں گے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی اداروں کے لئے سب سے اہم مسئلہ تقریب کے دوران دہشت گرد کارروائی کی روک تھام اور ٹرمپ کے خلاف احتجاج کو پر تشدد کارروائیوں اور جھڑپوں میں تبدیل ہونے سے روکنا ہو گا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر براک اوباما کے منصب صدارت سنبھالنے کی تقریب میں 18 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی تھی جو امریکا کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔

شئیرTweetشئیر
پچھلی خبر

سابق آرمی چیف راحیل شریف عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کریں گے

اگلی خبر

اقوام متحدہ کا وفد مسلمانوں پر ریاستی جبر کی تحقیقات کیلئے میانمار پہنچ گیا

متعلقہ خبریں

بھارت میں مسلسل تیسرے روز 2 لاکھ سے زائد کورونا کیسز
بین الاقوامی

بھارت میں مسلسل تیسرے روز 2 لاکھ سے زائد کورونا کیسز

اپریل 17, 2021
رمضان میں سعودی شہریوں کی روایت ’النقصہ‘ کیا ہے؟
بین الاقوامی

رمضان میں سعودی شہریوں کی روایت ’النقصہ‘ کیا ہے؟

اپریل 17, 2021
مکہ مکرمہ میں ہلکی بارش، حرم شریف میں طواف معمول کے مطابق جاری رہا
بین الاقوامی

مکہ مکرمہ میں ہلکی بارش، حرم شریف میں طواف معمول کے مطابق جاری رہا

اپریل 17, 2021
روس نے امریکا کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی ٹھان لی
بین الاقوامی

روس نے امریکا کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی ٹھان لی

اپریل 17, 2021
تیونس کے ساحل میں کشتی ڈوبنے سے 41 افراد جاں بحق
بین الاقوامی

تیونس کے ساحل میں کشتی ڈوبنے سے 41 افراد جاں بحق

اپریل 17, 2021
برطانیہ میں کورونا کی نئی بھارتی قسم کی موجودگی کا انکشاف
بین الاقوامی

برطانیہ میں کورونا کی نئی بھارتی قسم کی موجودگی کا انکشاف

اپریل 16, 2021

روزنامہ ڈیلی روشنی ایک جدید اور منفرد اخبار ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر خاص میں موجود پاکستانیوں کے مسا ئل اور روز مرہ معمولات کو منظر عام پر لانے میں مصروف عمل ہے۔ روزنامہ ڈیلی روشنی کا اصل مقصد عوام کے مسا ئل کو اجاگر کرنا اور عوام کی اصلاح کرنا ہے

روشنی

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سفیران وطن کی خبریں
  • اللہ کے دوست
  • سلسلہ عظیمیہ
  • بچوں کی دنیا
  • شعبہ خواتین
  • معروف شخصیات
  • ہالینڈ کی روشن ڈائری
  • روشنی لائبریری آن لائن

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

  • About Us
  • Contact Us
  • Privacy policy
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • اداریہ
  • صحت
  • کھیلوں کی دنیا
  • مقبول خبریں
  • نگارشات
  • ویڈیوز
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ
  • سفیران وطن کی خبریں
  • ہالینڈ کی خبریں
  • آسٹریا کی خبریں
  • سلسلہ عظیمیہ
  • شعبہ خواتین
  • روشنی لائبریری آن لائن
  • اللہ کے دوست
  • اقوال زریں
  • شاعری اور موسیقی
  • (فخر پاکستان ( انٹرویوز
  • بچوں کی دنیا
  • ہنسنا منع ہے

Copyright © 2020. All rights reserved. thedailyroshni.com
All logos and images are trademarks or copyrighted content of their respective owners

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In